Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مذاکرات میں جزوی پیش رفت ہوئی : ’دو، تین اہم نکات پر اختلاف رائے‘ کے سبب معاہدہ نہیں ہو سکا، اسماعیل بقائی
  • ایران کا شرائط تسلیم کرنے سے انکار : امریکی نائب صدر واپس چلے گئے
  • امریکہ ، ایران مذاکرات رات گئے تک جاری، توقع سےزیادہ پیش رفت
  • مذاکرات شروع : ایرانی وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
  • فتح خیر کی ہو گی ، ذلت اہلِ تکاثر کا مقدر ہے : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی کا اختصاریہ
  • ڈیزل 135، پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان
  • مارکسزم، طب اور تضادات کی دنیا : ڈاکٹر علی شاذف کاکالم
  • پاکستانی وزیر دفاع کا غیرسفارتی اور غیر ذمہ دارانہ بیان : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد مذاکرات اور حزب اللہ کے 100 رہنماؤں کے قتل کی افواہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عبدالرشید شکور»عبدالرشید شکورکا کالم:پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ واش، بابراعظم اور رضوان فتح گر
عبدالرشید شکور

عبدالرشید شکورکا کالم:پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ واش، بابراعظم اور رضوان فتح گر

ایڈیٹردسمبر 17, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
babar azam pakistan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم جب پاکستان پہنچی تھی تو وہ شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم کو قابو کرنے کے بارے میں سوچ رہی تھی لیکن اسے کیا پتہ تھا کہ اس کے چھ کھلاڑی کا کووڈ کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوجائیں گے۔
اس مشکل صورتحال کے باوجود ویسٹ انڈیز نے جاتے جاتے اپنے میزبانوں کو حیران کرتے ہوئے تین وکٹوں پر 207 رنز اسکور بنادیا لیکن بابراعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ نے پاکستان کی 7 وکٹوں کی جیت پر مہر تصدیق کردی۔
یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے بڑا ہدف ہے جو پاکستان نے کامیابی سے عبور کیا ہے۔
پاکستان نے ساتویں مرتبہ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کیا ہے۔ ان سات میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم تیسری مرتبہ اس ہزیمت سے دوچار ہوئی ہے۔
چھ کھلاڑیوں کے مثبت کووڈ ٹیسٹ کے سبب تمام روز پائی جانے والی بے یقینی کی کیفیت مہمان ٹیم پر کتنا اثرانداز ہوئی ہے اس کا اندازہ ٹاس کے وقت ہی ہوگیا جب کپتان نکولس پورن کمنٹیٹر سائمن ُڈول کے سوال پر یہ کہہ گئے کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں لیکن وہ دو ہی کے نام بتا پائے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔اکیل حسین اور شائی ہوپ کے کووڈ میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ڈیرن براوو اور گوڈاکیش موتی کو کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ موتی کا یہ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہے۔
پاکستانی ٹیم بھی دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری ۔ حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دے کر محمد حسنین اور شاہنواز دھانی ٹیم میں شامل کیے گئے۔
ویسٹ انڈیز نے پچھلے دونوں میچوں میں ہدف کا تعاقب کیا تھا جس میں اسے کامیابی نہیں ہوئی تھی اس بار اس نے ٹاس جیتنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے لیے ہدف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔
روایتی ویسٹ انڈین جھلک
ویسٹ انڈیز کو جس آغاز کی ضرورت تھی وہ برینڈن کنگ کی جارحانہ بیٹنگ نے اسے فراہم کردیا۔ انہوں نے نواز کے پہلے ہی اوور میں دو چوکے لگائے اور پھر انہی کے دوسرے اوور میں دو چوکوں اور ایک چھکے سے ان کی تواضح کی۔محمد حسنین بھی ان کی جارحیت سے نہ بچ سکے ۔
محمد وسیم جونیئر اپنے پہلے اوور میں اس طوفان کو روکنے میں کامیاب ہوگئے۔ کنگ نے صرف 31 گیندوں کا سامنا کیا اور دو چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 43رنز بنائے۔اسی اننگز نے ویسٹ انڈیز کا اسکور پاور پلے کے چھ اوورز میں 66 تک پہنچادیا۔
دوسرے اوپنر بروکس نے بھی پاکستانی بولرز کو تگنی کا ناچ نچایا۔وہ 27 کے اسکور پر محمد نواز کی وکٹ بن جاتے لیکن لانگ آن پر حسنین اور افتخار یہی سوچتے رہ گئے کہ کس نے کیچ لینا ہے۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بروکس 49 رنز بنا گئے جس میں 2 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔شاداب خان جیسا ذہین بولر بھی ان سے خود کو نہ بچا سکا جن کے دوسرے اوور میں تین چھکوں نے شائقین کی معمولی تعداد میں دلچسپی پیدا کردی۔
کپتان نکولس پورن نے ٹاس کے وقت کی اپنی گھبراہٹ کو بیٹنگ پر حاوی نہیں ہونے دیا۔ افتخار احمد کے ایک اوور میں دو چھکے لگانے کے بعد انہوں نے محمد حسنین کو بھی اپنے نشانے پر لیے رکھا اور ان کے اوور میں دو چوکے اور ایک چھکا لگا کر ان کے چار اوورز 49 رنز کے مہنگے اعداد وشمار پر ختم کیے۔
نکولس پورن چھکوں کے معاملے میں کنگ اور بروکس سے بھی آگے نکل گئے۔ ان کی 64 رنز کی شاندار اننگز میں 2 چوکے اور6 چھکے شامل تھے۔
نکولس پورن نے ڈیرن براوو کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 93رنز کا اضافہ صرف 49 گیندوں پر کیا۔ براوو 34رنز پر ناٹ آؤٹ رہے لیکن فیلڈنگ میں دو غفلتوں کی وجہ سے وہ اس تک پہنچے تھے۔ پہلے شاداب خان نے اپنی ہی گیند پر ان کا کیچ گرایا اور پھر بابراعظم نے محمد وسیم کی گیند پر انہیں بچ نکلنے کا موقع فراہم کیا۔
بابر اور رضوان کو کون روکے ؟
پاکستانی ٹیم نے اس سے پہلے سب سےبڑا ہدف اسی سال جنوبی افریقہ کے خلاف سننچورین میں 204 رنز بنا کر عبور کیا تھا۔ آج اس نے اپنے اس ریکارڈ کو بہتر بنانے کے لیے ایک بار پھر بابراعظم اور محمد رضوان کی طرف دیکھا جو اس سال کسی کے قابو میں نہیں آئے ہیں۔
ان دونوں نے اپنی چھٹی سنچری پارٹنرشپ صرف اکسٹھ گیندوں پر مکمل کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ تمام چھ سنچری شراکتیں انہوں نے اسی سال قائم کی ہیں۔
محمد رضوان نے اپنی نصف سنچری چھبیس گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے مکمل کی جبکہ بابراعظم نے اپنی نصف سنچری کے لیے چالیس گیندیں کھیلیں جن میں سات چوکے شامل تھے۔
158کے اسکور پر ویسٹ انڈیز کو پہلی کامیابی بابراعظم کی وکٹ کی صورت میں ملی جو 53گیندوں پر 79رنز بناکر آؤٹ ہوئے اس اننگز میں 9چوکے اور 2چھکے شامل تھے۔
محمد رضوان دس چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے87 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کو جیت کے لیے صرف 24رنز درکار تھے جس تک پہنچنے سے پہلے پاکستان نے فخر زمان کی وکٹ بھی گنوائی ۔آصف علی اور افتخار احمد کی موجودگی میں پاکستان نے سات گیندیں قبل منزل پار کرلی۔
آصف علی نے اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا اور دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 21 رنز صرف سات گیندوں پر اسکور کیے۔
پاکستان کے لیے یادگار سال
اس سال پاکستان نے 29 ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں جن میں 20 جیتے 6 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 3 نامکمل رہے۔
محمد رضوان نے 2021 کا اختتام ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 1326 رنز پر کیا جس میں ایک سنچری اور 12 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
بابراعظم اس سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں میں دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ ان کے رنز کی تعداد 939 ہے جن میں ایک سنچری اور 9 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
’رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ڈان بریڈمین ہیں‘
سوشل میڈیا پر بھی پاکستان کی جیت کا جشن منایا جا رہا ہے۔ اکثر صارفین بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کو داد دے رہے ہیں۔
فیروز کہتے ہیں کہ ان کے لیے یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ محمد رضوان اور بابر اعظم میں سے کون بہتر ہے۔ ’دونوں رضوان اور بابر پاکستان کے لیے میچ ونرز ہیں۔‘
مظہر ارشد بتاتے ہیں کہ ’پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں چار مرتبہ 150 کی پارٹنرشپ کی ہے۔ چاروں مرتبہ یہ بابر اور رضوان کے درمیان ہوئی۔‘
ڈینیئل الیگزنڈر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بابر اور رضوان کی میچ وننگ پارٹنرشپ 2017 میں چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں انڈیا کے 158 آل آؤٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
عاطف نواز یہ سوچ رہے ہیں کہ رضوان ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بلے باز ہیں، حالانکہ وہ ایک ایسی ٹیم کا حصہ ہیں جس میں بابر اعظم بھی ہیں۔ یہاں تک کہ انھوں نے بابر اعظم کو ’ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ڈان بریڈمین‘ کہہ دیا ہے۔
عالیہ رشید بتاتی ہیں کہ رضوان ایک سال میں دو ہزار رنز کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ جبکہ ایک دوسرے صارف رضوان علی بتاتے ہیں کہ بابر اور رضوان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں چھ مرتبہ سنچری کی شراکت ہوچکی ہے۔
انڈین صارف بھی پاکستان کی کارکردگی پر انھیں داد دے رہے ہیں۔ مہران کہتے ہیں کہ انھیں معلوم نہیں تھا کہ دھانی کے پاس پیس بھی ہے۔ ’وہ بہت اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کا رویہ بھی عمدہ ہے۔‘
جبکہ ایک صارف نے تعجب سے پوچھا کہ ’پتا نہیں یہ لوگ آصف علی کو کیا کھلا رہے ہیں۔ وہ انتہائی کم کوشش کے ساتھ چھکے لگاتے ہیں۔‘
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article’صورتحال کی بہتری تک‘ پاکستان ریفائنری بند کردی گئی
Next Article علی شاذف کا کالم:یہ روبوٹ معاشرہ اب آٹو پر چل رہاہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں

اپریل 12, 2026

مذاکرات میں جزوی پیش رفت ہوئی : ’دو، تین اہم نکات پر اختلاف رائے‘ کے سبب معاہدہ نہیں ہو سکا، اسماعیل بقائی

اپریل 12, 2026

ایران کا شرائط تسلیم کرنے سے انکار : امریکی نائب صدر واپس چلے گئے

اپریل 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں اپریل 12, 2026
  • مذاکرات میں جزوی پیش رفت ہوئی : ’دو، تین اہم نکات پر اختلاف رائے‘ کے سبب معاہدہ نہیں ہو سکا، اسماعیل بقائی اپریل 12, 2026
  • ایران کا شرائط تسلیم کرنے سے انکار : امریکی نائب صدر واپس چلے گئے اپریل 12, 2026
  • امریکہ ، ایران مذاکرات رات گئے تک جاری، توقع سےزیادہ پیش رفت اپریل 12, 2026
  • مذاکرات شروع : ایرانی وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات اپریل 11, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.