Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»ظالمو ! پرویز مشرف آ رہا ہے ۔۔ عدیل الرحمان
اختصاریئے

ظالمو ! پرویز مشرف آ رہا ہے ۔۔ عدیل الرحمان

ایڈیٹرفروری 14, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
12 may karachi voilence girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ روز ایک رکشہ کے پیچھے اشتہار پڑھا ۔ جلی حروف میں لکھا تھا کہ ’’ ظالمو تیار ہوجاؤ پرویز مشرف آ رہا ہے ‘‘ اورمشرف صاحب ، مصطفےٰ قریشی والے انداز میں چادر اوڑھے ، سینہ تانے تصویر میں نظر آرہے تھے ۔میں حیران رہ گیا یہ عوام کیسے ہیں ؟کیا یہ لوگ نفسیاتی ہیں ؟ ان کا مسئلہ کیا ہے؟ ایسے کئی سوال میرے ذہن میں فوراََ در آئے ۔وہ شخص جس نے ملک میں جمہوریت کا تختہ الٹ کرمارشل لاء نافذ کیا ۔ جس نے آئین کی بالا دستی کا مذاق اڑایا ۔ جس نے پاکستانی ائیر بیس امریکہ کے حوالے کر دیئے ۔ جس نے ہر آن امریکہ کی خوشنودی کا خیال رکھا اور پاکستانی عوام کی آراء کو جاننے تک کی کوشش نہ کی۔ ہاں میں اسی شخص کو خوش آمدید کہنے کا اشتہار پڑھ رہا تھااور دل ہی دل میں دعا بھی کر رہا تھا کہ اے کاش ایسا حقیقت میں ہو جائے اور مشرف صاحب پاکستان لوٹیں تو ان کو خوش آمدید کہنے ان کی مرحوم پارٹی نہیں بلکہ عدالت خود ائیر پورٹ پہنچے ۔ میں نے جب مسئلہ کشمیر کی تاریخ کی ورق گردانی کی تو مجھے مشرف کے نقطہ نظر پر بہت حیرت ہوئی تھی ۔لیکن میں بھی کن باتوں میں پڑ ا ہواہو ں کہ وہ جنرل جو اپنے حلف سے ہی دستبردار ہو جائے اور جو ملک کا آئین ہی توڑ دے کیا وہ جنرل ، جنرل رہتا ہے؟ اگر خدانخواستہ مشرف صاحب کے سیون ریجن فارمولے (7 Region Formula ) پر عمل درآمد ہو جاتا تو آج آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر دونوں کا حال ایک سا ہوتا اور وادی ء جموں وکشمیر آج کے افغانستان کی تصویر پیش کر رہے ہوتے ۔صد شکر کہ مشرف صاحب کے افکارِ پریشاں پر عمل درآمد نہ ہو سکا اور یہ خطہ نئی جنگ سے بچ گیا ۔مگر یہ بات ضرور تسلیم کرنا ہوگی کہ یہ مارشل لاء پاکستان کی تاریخ کا انوکھا مارشل لاء تھا کیونکہ اس میں جدت اور روشن خیالی کو فروغ دینے کے لیے مقدور بھرکوششیں کی گئیں ۔ نصاب کو تبدیل کیا گیا ،صحافت کو آزادی دی گئی ،حقوق نسواں کے سلسلے میں خاطر خواہ اقدامات اٹھائے گئے اور اس مارشل لاء کے باعث ہی دہشت گردی پاکستان میں شدت اختیار کر گئی جس کے نتیجے میں پاکستان کو ناکردہ گناہوں کی سزا ملی ۔ پاکستان نے طالبان کے خلاف محاذ آرائی بھی مشرف صاحب کے دور میں کی اور اس حرکت کی تمام تر ذمہ داری بھی اُن ہی کی ہے جس کا خمیازہ پاکستان کو دھماکوں کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ضیائے حق سے پاکستانی قوم جو مشرف با اَمن ہوئی اسے واضح کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔کبھی کبھی میں حیران ہوتا ہوں کہ ایک جنرل صاحب نے طالبان کو پروان چڑھایا جبکہ دوسرے جنرل صاحب نے ان کے خلاف ہی جنگ کا اعلان کر دیا اور جب ٹھوکر لگی توماسوائے مشرف صاحب دیگر جرنیلوں کو نہ صرف احساس ہوا بلکہ انہوں نے عمل بھی کیا ۔ جن کی عظمت کو ہم سلام کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دیر آید درست آید۔ ان جرنیلوں میں ہم صرف جنرل راحیل شریف صاحب اور موجودہ جنرل قمر باجوہ صاحب کا نام سرِفہرست رکھتے ہیں کہ جنہوں نے ہمیں ایسے وقت میں سہارا دیا جب ہماری تمام تر امیدیں حسرتوں میں تبدیل ہو چکی تھیں ۔
کیا بات ہے کہ آج کل مشرف صاحب دبئی میں کی تقریبات میں کمردرد کے باوجود ناچتے ہیں اور کوئی وقت تھا جب وہ اقتدار میں تھے تو امریکہ کے اشاروں پر ناچتے تھے ۔ رسی جل گئی مگر بل نہ گیا ،امید ہے کہ وہ آئندہ بھی ناچتے رہیں گے اور ہوا میں تیر چلاتے رہیں گے ۔
اس رکشہ کے اشتہار نے آج مقدس کتاب قرآنِ پاک کے فیصلے کو ثابت کر دیا کہ جیسی عوام ویسا حکمران ۔ان لو گوں کو ایسے ہی حکمران چاہئیں جیسا کہ ان پر مسلط ہیں کیونکہ ان میں سے کچھ لوگ ابھی بھی مشرف صاحب کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ خدا ہی حافظ ہے اس قوم کا ورنہ

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعاصمہ ، تمہارا سفر جاری رہے گا : نرم گرم / زاہدہ حنا
Next Article عاصمہ جہانگیر کا تاریخی جنازہ اور پرہیز گاروں کی ارتھیاں ۔۔ اقبال مبارک
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 29, 2026

فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم

اپریل 28, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.