ملتان:پاکستان بزنس فورم ملتان ریجن کی صدر صالحہ حسن نے حکومت اور پاک فوج کی طرف سے زرعی شعبے کے مسائل کے حل کے لئے انقلابی اقدامات کاخیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے ذریعے مقامی کاشتکاروں کے مسائل کم کرنے ا ورغربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرسبز پاکستان زرعی شعبے میں دوسرا سبز انقلاب ہوگا جو ملک کوخوشحالی اور ترقی کی راہ کی طرف گامزن کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں زرعی شعبے میں آئندہ چار سے پانچ سالوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ خلیج تعاون تنظیم(جی سی سی )سالانہ 40ارب ڈالر کی غذائی اشیاءاور زرعی مصنوعات درآمد کرتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کامقصد ہے کہ سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل(ایس آئی ایف سی )کی نگرانی میں جی سی سی ممالک سے پاکستان کے زرعی شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری لائی جائے جس کے لیے بنیادی اقدامات کرلیے گئے ہیں۔ صالحہ حسن نے کہاکہ اگلے چارسے پانچ سالوں میں 40لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کرنے کے علاوہ پاکستان میں تقریباً 40ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی
فیس بک کمینٹ

