Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, مئی 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • Revisiones de Casinos: La Clave para Jugar con Seguridad
  • Karaoke Team slot machine enjoy totally free demo video game casino pandas run on the web
  • Ideas on how best slot apps to Deposit & Withdraw Financing So you can Wager Online
  • Jurassic months slot machine james dean online information and facts
  • Avi Hotel & Local casino inside Laughlin, Nevada Your best vacation to the Tx River! Play, casino grey eagle casino win, dine, and stay to possess a memorable experience
  • Forest Jim El Dorado Position Remark, Incentives and 100 percent la playa $1 deposit free Enjoy 96 30percent RTP
  • Best on-line casino no-deposit bonus rules 50 free spins versailles gold 2026
  • Gamble 50 free spins on mayan princess no deposit Now!
  • Mobile casino ladbrokes online Harbors 2026 Have fun with the Greatest Cellular Slot Games On the web
  • Jingle choosing the best online casinos in nz Jackpots Slot No-deposit Added bonus: 20 Free Potato chips!
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عمار غضنفر»سر جی، حالات کنٹرول میں ہیں ۔۔ عمار غضنفر
عمار غضنفر

سر جی، حالات کنٹرول میں ہیں ۔۔ عمار غضنفر

ایڈیٹرجولائی 22, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ammaar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سیاست کی گرم بازاری، الیکشن کی گہما گہمی، بد امنی کے اندیشوں اور غیر تسّلی بخش معاشی صوتحال کے باوجود محبِّ وطن حلقوں کے لیے مژدہ ہے کہ اس وقت حالات مکمّل کنٹرول میں ہیں۔ عوام النّاس کے سیاسی شعور کی ناپختگی کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے اس بات کا قوی امکان موجود تھا کہ وہ اس مرتبہ بھی اپنے حقِ انتخاب کا استعمال کرتے وقت ملک کے وسیع تر قومی مفاد کے ادراک میں ناکام رہیں گے۔ سسٹم کی اسی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زمامِ اقتدار ایک مرتبہ پھر سے انہی کرپٹ، بد دیانت اور مفاد پرست طاقتوں کے قبضے میں آ جائے گی۔ مگر بھلا ہو ان مردانِ حُّر کا کہ جن کا اوڑھنا بچھونا وطن کی محبت ہے اور قابلیتیں جن کی ملکی استحکام کے لیے وقف ہیں۔ پانی سر سے اونچا ہوتا جاتا تھا۔ ان مکروہ پرانے چہروں کا دوبارہ مسندِ اقتدار پرمتمکن ہونا ملکی سلامتی کے لیے از حد خطرناک تھا۔ اس لیے ملکِ پاکستان کے ان گمنام مجاہدوں نے تہیہ کر لیا تھا کہ باطل قوّتوں کا مقابلہ اس طرح سے کیا جائے گا کہ انہی کی شاطرانہ چالوں اور مکر فریبیوں کو ان ہی پر الٹ دیا جائے گا۔ خدا کی نصرت ان نیک طینیت لوگوں کے ہمراہ تھی۔ سو اس مرتبہ ان کی سعی و جدوجہد نے ہمیں ایسے مقام پر لا کھڑا کیا ہے کہ ہم آپ کو نہایت خوشی کے ساتھ مطلع کر رہے ہیں کہ اب متفکر ہونے کی چنداں ضرورت نہیں کیونکہ بفضلِ خدا حالات کنٹرول میں ہیں۔
اب آپ پوچھیں گے کہ کیسے؟ یعنی کہ ہم یقین کریں تو کیسے کریں کہ کل کویہ محض طفل تسلیاں ثابت ہوئیں تو ہم بھلا کس سے شکوہ کناں ہوں گے، کہ آپ تک براہِ راست رسائی تو ہمیں میّسر نہیں۔ آپ بھی خدشات رکھنے میں حق بجانب ہیں۔ ظاہر ہے کہ دودھ کا جلا تو چھاچھ بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے۔ تو دیکھیے، ایسی بات اگر پردہ رکھ کر کی جائے کہ کچھ نہ کہتے ہوئے بھی سب کچھ کہہ دیا جائے تو لطف ایسی ہی طرزِ گفتار میں ہے۔ کہ سب کچھ کھل کر کہہ دینے سے کھیل کا مزہ تو کرکرا ہوتا ہی ہے مگر غنیم کو انگلی اٹھانے کا موقع بھی میّسر آ جاتا ہے۔ مگر خیر ان کی لرزتی کانپتی انگلی کا ڈر ہی کس کو ہے، مگر لطف تو یہ ہے کہ انہیں ایسے انگلی کی جائے کہ ان کو اپنا سر پیٹتے ہی بنے۔


تودھیان سے سنیے۔ یہ تو آپ کو معلوم ہی ہو گا کہ کھلاڑی تو شیر کا شکاری بننے کو بیتاب تھا ہی۔ مگر اصل مسئلہ شیر کو گھیر گھار کر جنگل کے اس گوشے میں لانا تھا جہاں وہ گھات لگائے بیٹھا تھا۔ سو یہ ہانکا کرنے کا کام آپ کے ان خادموں نے اپنے ذمہ لیا اور شیر کو گھیر گھار کر شکاری کے نشانے پر لا چھوڑا۔ اب اگر شیر زخمی ہو گر بھاگے گا بھی تو کہاں تک کہ ہماری جیپ شکاری کو شکار میں مدد دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ مگر دوسری جانب جنگل کے تیرانداز خود کو شیر کا شکاری سمجھتے تھے اور ہمارے شکاری کو اپنا حریف تصوّر کرتے تھے۔ ان کا سدِّ باب بھی ضروری تھا ورنہ وہ رنگ میں بھنگ ڈال سکتے تھے۔ ان میں اب نہ تو شیر کے شکار کی سکت باقی تھی اور نہ ہی وہ تن تنہا شکاری کو کوئی نقصان پہنچا سکتے تھے۔ مگر عین ممکن تھا کہ کھیل ہاتھ سے نکلتے دیکھ کر وہ شیر کو اپنا اتحادی بنا لیتے کہ دونوں جنگل کے قدیم باسی ہیں۔ وہ سوچتے کہ ابھی مل کر شکاری سے نمٹ لیں اور جیپ کی ہوا نکال دیں، آپس کا حساب پھر بے باک ہوتا رہے گا۔ اس خطرے کو نظر انداز کرنا بھی حماقت تھی۔ اس کا حل یہی تھا کہ تیر انداز کو اس قدر کمزور کر دیا جائے کہ وہ شیر کے ساتھ مل کر بھی شکار کو ناکام بنانے کے قابل نہ ہو۔ سو اس معاملے سے نمٹنے کے لیے ہمارے ذہنِ رسا کو یہ تدبیر سوجھی کہ جنگل کے باسیوں ہی میں سے چند چڑھتے سورج کے پجاریوں کو کہ صورتیں جن کی کثرتِ ریاضت کے سبب مانندِ نجم چمکتی تھیں، تیر انداز کے مقابل لا کھڑا کیا کہ اس کے جنگل میں اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھنا بھی خطرے میں پڑ گیا۔ دوسری جانب تیر انداز کے خوراک کے ذخیرے پر بھی گائے کو چرنے کے لیے چھوڑ دیا تا کہ وہ مقابلے کے لیے توانائی بھی نہ جوڑ پائے۔
اب چند ہی دن کی بات ہے۔ شیر کا شکار ہو جائے گا، اور تیرانداز کسی پہاڑ کی کھوہ میں چھپا اپنی چوٹیں سہلاتا ہو گا۔ شکاری خوش ہے کہ شیر کا شکار کرنے کے بعد وہ جنگل کا بادشاہ ہو گا۔ کیا؟ آپ بھی ایسا ہی سمجھ رہے ہیں؟ اگر آپ ایسا سمجھتے بھی ہیں تو ہم آپ کی اس طفلانہ سادہ دلی سے لطف اندوز ہی ہوسکتے ہیں۔ دیکھیے! شکاری کے پاس جیپ کس کی؟ ہماری۔ شکاری کی بندوق میں کارتوس کس کے؟ ہمارے۔ چڑھتے سورج کے پجاری کس کے؟ ہمارے۔ گائے بچاری تو اللہ میاں کی گائے۔ ہم چاہے تو اس کا دودھ پییں چاہے تو ذبح کر کے کھا لیں۔ تو پھر جنگل کا اصل بادشاہ کون؟ جی ہاں۔ اب تو داد دیجیے ہماری عقلِ سلیم کو۔ مگر آپ جانتے ہیں کہ بادشاہت یا حکومت کی ہمیں کوئی حرص نہیں۔ ہم تو صرف اتنا چاہتے ہیں کہ قومی سطح کے سب فیصلے وسیع تر قومی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کیے جائیں۔ یقین مانیے یہ ایک عارضی بندوبست ہے۔ ہم تب تک ایسے عارضی بندوبست کرتے رہنے کو مجبور ہیں جب تک عوام کا شعور اس سطح پر نہیں پہنچ جاتا کہ وہ فیصلہ کرتے ہوئے صورتحال کو ہماری نظر سے دیکھ سکیں۔ اور ہم امید کرتے ہیں کہ قوم کا درد رکھنے والے محبِ وطن حلقوں کی حمایت ہمیں ہمیشہ حاصل رہے گی۔ باقی رہ گیا یہ مفاد پرست اور کرپٹ ٹولہ، تو ان غداروں سے تو ہم نمٹ ہی لیں گے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمیدان ادب میں جنسی استحصال ۔۔ڈاکٹر علی شاذف
Next Article الیکٹیبل لوٹوں کو ہرا کر تبدیلی لائیں‌ ۔۔ ارشد بٹ ( اوسلو )
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

Revisiones de Casinos: La Clave para Jugar con Seguridad

مئی 20, 2026

Karaoke Team slot machine enjoy totally free demo video game casino pandas run on the web

مئی 20, 2026

Ideas on how best slot apps to Deposit & Withdraw Financing So you can Wager Online

مئی 20, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • Revisiones de Casinos: La Clave para Jugar con Seguridad مئی 20, 2026
  • Karaoke Team slot machine enjoy totally free demo video game casino pandas run on the web مئی 20, 2026
  • Ideas on how best slot apps to Deposit & Withdraw Financing So you can Wager Online مئی 20, 2026
  • Jurassic months slot machine james dean online information and facts مئی 20, 2026
  • Avi Hotel & Local casino inside Laughlin, Nevada Your best vacation to the Tx River! Play, casino grey eagle casino win, dine, and stay to possess a memorable experience مئی 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.