Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ بلوچ کی عمر قید کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے منظور
  • فیفا ورلڈ کپ، آخری 5 منٹ میں بازی پلٹ گئی، ارجنٹائن نے انگلینڈ کا 60 سالہ خواب چکنا چور کر دیا
  • مزید کچھ فتاویٰ کی درخواست ہے – یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عمار مسعود»عمار مسعودکا کالم:لیکن بہت دیر ہو چکی ہوگی
عمار مسعود

عمار مسعودکا کالم:لیکن بہت دیر ہو چکی ہوگی

ایڈیٹرجنوری 2, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ammar masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جب کسی حکومت سے عوام اتنے تنگ آ جائیں کہ جھولیاں اٹھا اٹھا کر بدعائیں دینے لگیں، جب مسجدوں میں حکومت سے نجات کی دعائیں ہونے لگیں، جب لوگ غربت سے خود کشیاں کرنے لگیں، جب بھوک اور افلاس لوگوں کے سروں پر عفریت بن کر ناچنے لگے، جب آئین، قانون، آزادیٔ اظہار، انصاف کی دھجیاں اڑنے لگیں تو وہ حکومت قائم نہیں رہ سکتی۔ ایسے حکمران مسندِ اقتدار پر فائز نہیں رہ سکتے۔
یہ الگ بحث ہے کہ نواز شریف کب واپس آ رہے ہیں، پی ڈی ایم عوامی احتجاج کو منظم کیوں نہیں کر رہا، کے پی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کیا ہوئے، کس کی آڈیو لیک ہوئی کس کی وڈیو منظر عام پر آئی، کس پارٹی کے کتنے ارکان نادیدہ فون کالز کے سامنے بے بس ہیں، ایوان میں کون سی قرارداد منظور ہوئی، کونسی ریجیکٹ ہوئی، کس نے کس ٹھیکے میں کتنے کمائے؟ بات اب اس عمومی گفتگو سے ماورا ہو گئی ہے۔
وقت اب بہت بدل گیا ہے۔ بہت تباہی ہو چکی ہے۔ اب سرکاری ترجمانوں کے بیانات اور عوام کے حالات میں اتنا فرق آ گیا ہے کہ عام آدمی کو نادیدہ ترقی کے شادیانے بجانے والوں کی تقاریر سن کر گھن آنے لگی ہے۔ اب ملک کو گروی رکھ کر فتح کا جشن منانے والوں سے لوگوں کو نفرت ہونے لگی ہے۔ معاملہ اب کسی سیاسی جماعت کی سیاست کا تو رہا ہی نہیں بلکہ وطن عزیز کی بقا کا ہے۔ گزشتہ تین سال میں پاکستان کو ہر شعبے میں جتنا نقصان پہنچا ہے اس کا بیان تاریخ کی کتابوں میں ملے گا مگر میڈیا اس تنزلی کی داستان بیان کرنے سے اب بھی قاصر ہے۔ اب بھی چند زر خرید لوگ یہ کہنے پر مامور ہیں کہ عمران خان کرپٹ نہیں ہے، اب بھی چند بے ضمیر لوگ یہ چورن بیچنے پر مجبور ہیں کہ پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے۔
یہ سوال کہ یہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی کہ نہیں ،بے معنی ہو چکاہے۔ اس حکومت کے ذمے جو کام لگایا گیا تھا وہ اس نے انجام دے دیا ہے۔ معیشت اب کی وہ حالت ہے کہ چاہے کوئی بھی آ جائے ہم آئی ایم ایف کے چنگل سے نہیں نکل سکتے۔ اب یہ ملک دنیا کی طاقتوں کے ہاتھوں گروی رکھا جا چکا ہے۔ آج ہمیں ادراک ہو رہا ہے کہ اس حکومت کے قیام کا مقصد نواز شریف کی سیاست ختم کرنا نہیں تھابلکہ اس کا بنیادی مقصد اس ملک کو معاشی طور پر برباد کرنا تھا جس میں یہ کامیاب ہوئی ہے۔ اس تباہی کی مدت دس سال مقرر کی گئی تھی لیکن اس تباہی کو حکومت نے اپنی عبرت ناک کارکردگی کی بنا پر صرف تین سال کے قلیل عرصے میں مکمل کر ڈالا۔
کون کون سے کارنامے گنوائے جائیں، کس کس شعبے پر بات کی جائے۔ سی پیک اب پیک ہو چکا۔ گیم چینجر منصوبہ اب چینج ہو چکا۔ سعودی عرب خیرات واپس لینے پر تلا ہوا۔ آئی ایم ایف کا غلبہ اسٹیٹ بینک کے ذریعے ہو چکا۔ معیشت کے اعشاریئے زمیں بوس ہو چکے۔ روزگار کے ذرائع ختم ہو چکے ، عام آدمی کے کاروبار تباہ ہو چکے۔ میڈیا زیر تسلط آ چکا۔ صحافیوں کا سرِ عام معا شی قتل ہو چکا۔ مہنگائی عفریت بن چکی۔ بجلی گیس کے بلوں میں سو گنا سے زیادہ اضافہ ہو چکا۔ پٹرول، ڈالر، آٹا، چینی کے مہنگے ہونے سے عوام کو اربوں کا ’’ٹیکہ‘‘ لگ چکا۔ اخلاقیات کا جنازہ اٹھ چکا۔ اسمبلی اور پارلیمنٹ ربڑ اسٹمپ بن چکی۔ ہر مخالف آواز خاموش ہو چکی۔ ہر شعبہ تنزلی کی پاتال میں جا چکا۔ بے روزگاری میں حیران کن اضافہ ہو گیا۔ خطِ غربت سے نیچے جانے والوں کی تعداد میں عبرتناک اضافہ ہو چکا۔ ریاستِ مدینہ کے مبارک نام پر جی بھر کر جھوٹ بولا جا چکا۔ سیاسی اقدار پامال ہو چکیں۔ نفرت پورے سماج کے انگ انگ میں سما چکی۔
یہ نہیں کہ اس ابتری کے عالم میں سب ہی خالی ہاتھ رہے۔ اس دور میں کچھ ایسے بھی ہیں جنہوں نے تبدیلی کے نام پر بہت لوٹا بھی ہے۔ وزراء ہوں، مشیر ہوں، اس حکومت کے ترجمان ہوں، تبدیلی کا چورن بیچنے والے صحافی ہوں، سب کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں، انہوں نے اس تین سالہ مدت میں ملک کی فروخت کا کاروبار جاری رکھا۔ انہوں نے اپنے اثاثوں کو ترقی دی۔ انہوں نے اپنے ملک کی تباہی سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ جب کبھی یہ حکومت ختم ہو گی، یہ دور پر آشوب گزر جائے گا تو آپ کو تب پتہ چلے گا کہ یہ تبدیلی لانے والے خود ساختہ ریاستِ مدینہ سے ہجرت فرما چکے۔ اپنے بچوں، اہل خانہ کے نام پر اربوں کے اثاثے بنا چکے۔ ملکی مفاد کے نام پر ذاتی مفاد کو ترجیح دے چکے۔ جب ہمیں اس دھوکے کا ادراک ہو گا اس وقت تک بہت دیر ہو چکی ہو گی۔ ہم لکیر پیٹتے رہ جائیں گے اور تب تک تبدیلی کا سانپ ہمیں ڈس کر جا چکا ہو گا۔
خبریں یہ ہیں کہ اب جلد ہی ہم دیکھیں گے کہ یہ دور اذیت ختم ہو گا۔ یہ عہد ساز تنزلی ختم ہو گی۔ تبدیلی کا نعرہ دفن ہو جائے گا۔ نئے لوگ سامنے آئیں گے۔ نیا سیٹ اپ تشکیل پائے گا۔ چہرے بھی بدلیں گے، ممکن ہوا تو الیکشن بھی ہوں گے۔ الیکشن آزادانہ اور شفاف ہونے کا امکان بھی ہے۔ سوچنے کی بات صرف یہ ہے کہ اس وقت تک بہت دیر ہو چکی ہو گی۔ ملک کا ناقابلِ تلافی نقصان ہو چکا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامتیاز عالم کا کالم:2022: گھبرانا نہیں
Next Article یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:یکم جنوری اور پراٹھوں کا ناشتہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے

جولائی 18, 2026

ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 18, 2026

ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان

جولائی 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 18, 2026
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان جولائی 18, 2026
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت جولائی 17, 2026
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.