Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ بلوچ کی عمر قید کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے منظور
  • فیفا ورلڈ کپ، آخری 5 منٹ میں بازی پلٹ گئی، ارجنٹائن نے انگلینڈ کا 60 سالہ خواب چکنا چور کر دیا
  • مزید کچھ فتاویٰ کی درخواست ہے – یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عمار مسعود»عمار مسعود کا کالم:چار سالہ غلاظت کا ٹوکرا
عمار مسعود

عمار مسعود کا کالم:چار سالہ غلاظت کا ٹوکرا

ایڈیٹرمئی 15, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہر مذہب کے کچھ بنیادی عقائد ہوتے ہیں جن سے مفر ممکن نہیں۔ ہر ریاست کے کچھ بنیادی ستون ہوتے ہیں جن کو منہدم کر دیں تو ریاست کی عمارت دھڑام سے گر جاتی ہے۔ ہر معاشرے کے کچھ اصول ہوتے ہیں جن کو توڑ دیں تو معاشرہ تقسیم ہو جاتا ہے۔ ہر اخلاقی دائرے کے کچھ ضوابط ہوتے ہیں جن کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ ہر نظام کے کچھ قواعد ہوتے ہیں جن سے انکار اس نظام سے انکار ہوتا ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان اس وقت جس نہج ہر چل رہے ہیں وہ ہر اصول، ضابطے، قاعدے اور قانون کو روندتے چلے جا رہے ہیں جس کا نتیجہ سوائے نفرت، انتشار، اختلاف اور نفاق کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔ اسی بات کو صراحت سے سمجھانے کے لیے کچھ مثالیں دینا ازحد ضروری ہے تاکہ بات انکی سمجھ میں آ جائے جو اب تک عمران خان کو اس معاشرے کا نجات دہندہ سمجھ رہے ہیں۔
عمران خان نے سیاست میں ہمیشہ مذہبی اصطلاحات کااستعمال کیا۔ کبھی وہ ریاست مدینہ بنانے چل نکلتے ہیں کبھی حضرت عمر فاروق رضی علی تعالی عنہ کی مثالیں دیتے ہیں، کبھی اپنے سیاسی مقاصد کے لیے ’’ایاک نعبدو ایاک نستعین‘‘ کا نعرہ لگاتے ہیں، کبھی وہ ’’امربالمعروف‘‘ کے نام پر سیاسی دنگا فساد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ باتیں صرف انکے سیاسی بیانیے کا حصہ ہیں۔ ان کے دور حکومت میں ان میں سے کسی بھی حکم پر عمل نہیں ہوا۔ اب تک سب جانتے ہیں کہ عمران خان کے دور میں کرپشن کی لوٹ مار میں بے پناہ اضافہ ہوا اور اسکا اظہار ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بھی ہوا۔ اس دور میں غریب کا جینا دوبھر ہو گیا۔ مفلس کی جھگی گرا دی گئی اور بنی گالہ کا محل ریگولرائز کروا لیا گیا۔ ترقی کے نام پر پناہ گاہیں کھلیں اور معیشت میں بہتری کے نام پر لنگر خانے بنا دیئے گئے۔ میڈیا کو کبھی عید کی نماز کی وڈیو نصیب نہیں ہوئی۔ مسجد نبویؐ جیسی مبارک جگہ پر خان صاحب کے پیروکاروں نے غلیظ گالیاں دیں اور سیاسی نعرے لگائے۔ غارِ حرا کی دیواروں پر سیاسی نعرے لکھے۔ لیکن اس کے باوجود لوگوں کو جذباتی طور پر بلیک میل کرنے کے لیے زبان پر ریاستِ مدینہ کا ورد جاری رہا۔ عمران خان نے مذہبی نعرے استعمال کرکے مذہب کے ہر عقیدے سے انکار کیا۔ نہ اخلاقیات کا وہ نمونہ بنے نہ انصاف کے کسی معیار پر پورا اترے۔ نہ خود کو احتساب کے لیے پیش کیا نہ ریاست کے خزانے سے لوٹ مار کا سلسلہ رُکا۔
آئین پاکستان کی رو سے پاکستان ایک اسلامی جمہوری ملک ہے۔ یہاں آئین پاکستان کا درجہ سب سے بڑا ہے۔ یہ وہ کڑی ہے جس کی وجہ سے ہم سب قائم ہیں۔ اسی وجہ سے لوگوں کے حقوق ہیں اسی وجہ سے اداروں کا وجود ہے اور اسی وجہ سے پارلیمان ہے۔ اسی وجہ سے الیکشن کا نظام ہے، اسی وجہ سے عدالتیں موجود ہیں، اسی وجہ سے بنیادی انسانی حقوق کا تصور ہمارے ذہنوں میں ہے۔ خان صاحب نے ان سب اصولوں کو پاؤں تلے روندا۔ کبھی خود بڑے طمطراق سے آئین شکنی کی۔ کبھی صدر پاکستان اور گورنر پنجاب کو آئین شکنی پر مائل کیا۔ عدلیہ کا مذاق اڑایا۔ الیکشن کمیشن پر بہتان لگائے۔ فوج کی اعلیٰ قیادت پر الزام لگائے، بھرے جلسوں میں انکا تمسخر اڑایا۔ کبھی پارلیمانی نظام سے انکار کیا۔ کبھی صدارتی نظام کے خواب دیکھے۔ کبھی پارلیمان کے فیصلے سے منکر ہوئے، کبھی خود اداروں میں مداخلت کی، کبھی خان صاحب کے پیروکاروں نے پاکستانی پاسپورٹوں کو نذر آتش کیا۔ یہ ساری باتیں ریاست کو کمزور تو کر سکتی ہیں، مضبوطی کا باعث قطعی نہیں بن سکتیں۔
اخلاقیات ہمارے معاشرے کا بنیادی اصول ہے۔ ہمیں بزرگوں کا ادب سکِھایا جاتا ہے۔ اب گالی دینے والا اب تحریک انصاف کا ٹائیگر سمجھا جاتا ہے۔ اب توہین کرنے والا دلیر مانا جاتا ہے۔ اب قانون توڑنے والا خان صاحب کا متوالا کہلاتا ہے۔ اب نفرت پھیلانے والا خان صاحب کے دوستوں کی اولین صف میں کھڑا ہوتا ہے۔ہمارا معاشرہ ایسا نہیں تھا جیسا عمران خان نے بنا دیا۔ ہم ایسے لوگ نہیں تھے جیسا عمران خان نے ہمیں بنا دیا۔
کچھ ادارے ملکی سلامتی کے ضامن ہوتے ہیں۔ فوج، عدلیہ، پارلیمان، آزاد میڈیا اور الیکشن کمیشن جیسے ادارے ہر ملک میں محترم ہوتے ہیں۔ انکے کسی غیر جمہوری کردار کی تادیب تو ہو سکتی ہے مگر انکا تمسخر نہیں اڑایا جا سکتا۔ ان کو تقسیم کرنے کی سازش نہیں کی جا سکتی۔ ان میں نفاق پیدانہیں کیا جا سکتا۔ ان کو ہزیمت کا نشانہ نہیں بنا یا جا سکتا۔ خان صاحب اس وقت ہر ادارے کی توہین کر رہے ہیں۔ فوج میں نفاق اور تقسیم کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ الیکشن کمیشن کو جانبدار ثابت کرنے کی ہر ممکن کوشش وہ خود کر رہے ہیں۔ پارلیمان کو بے توقیر کرنے کا سلسلہ انکی جانب سے رُک ہی نہیں رہا۔ عدلیہ پر بہتان طرازی کسی طرح بھی کم ہو نہیں رہی۔ میڈیا پر الزامات کی بوچھاڑ جاری ہے۔ ہر ادارے کے وقار کو پائوں تلے روندا جا رہا ہے۔ ملک کی ہر اساس کو تباہ و برباد کرنے کا مشن جاری و ساری ہے۔ ہر معاشرتی کلیے، وفاق کی ہر اکائی، استحکام کی ہر اینٹ کو پاش پاش کرنے کا عمل جاری ہے۔
ان حالات میں بھی اگر کچھ لوگوں کو اس بات کی سمجھ نہیں آ رہی کہ خان صاحب کا مشن کیا ہے؟ وہ کرنا کیا چاہتے ہیں؟ انکے مقاصد کیا ہیں؟ وہ کس کے دست راست ثابت ہو رہے ہیں تو یہ انکی اپنی کم عقلی ہے۔ عمران خان نے کچھ عرصے میں ثابت کر دیا ہے کہ یا تو انہیں حکمرانی ہمیشہ کے لیے عطا کر دی جائے یا پھر اس ملک کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے لیے وہ ہر لمحہ تیار ہیں۔ جو کچھ خان صاحب آج کل کر رہے ہیں اس سے ان کا مشن بہت واضح ہے، وہ اپنے ذاتی مقاصد کے لیے اِس ملک کو نیست و نابود کرنے کی ہر کوشش کرنا چاہتے ہیں چاہے اسکے لیے اس سرزمین پاک کی سلامتی کی ہی قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔ اب خود سوچیں غلاظت کا یہ ٹوکرا کس کے سر کا تاج بنے گا۔ اہانت کا یہ سلسلہ کتنے دن تک چلے گا ؟
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کا کالم:میرے یہ غم خوار دوست!
Next Article رؤف کلاسراکا کالم:خان تیڈے بعد قیامت اے!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے

جولائی 18, 2026

ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 18, 2026

ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان

جولائی 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 18, 2026
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان جولائی 18, 2026
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت جولائی 17, 2026
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.