Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ بلوچ کی عمر قید کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے منظور
  • فیفا ورلڈ کپ، آخری 5 منٹ میں بازی پلٹ گئی، ارجنٹائن نے انگلینڈ کا 60 سالہ خواب چکنا چور کر دیا
  • مزید کچھ فتاویٰ کی درخواست ہے – یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عمار مسعود»محکمہ زراعت کی فصلیں ۔۔ عمار مسعود
عمار مسعود

محکمہ زراعت کی فصلیں ۔۔ عمار مسعود

ایڈیٹرجولائی 3, 20184 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
rana iqbal siraj
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بات صرف اتنی ہے کہ پی پی 219 سے مسلم لیگ ن ملتان کے صوبائی امیدوار اقبال سراج نے مجروح حالت میں اپنے گودام سے اچانک ایک ہنگامی پریس کانفرنس کر ڈالی۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے الزام لگایا کہ آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے ان کے گودام پر چھاپا مارا اور ان کو زد وکوب بھی کیا۔انھوں نے مزید بتایا کہ آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے انھیں بارہا اپنے دفتر میں بلایا اور ن لیگ کا ٹکٹ واپس کرنے کو کہا۔ انہوں نے اپنے منہ پر مارے تھپڑوں کے نشانات بھی میڈیا کو دکھائے۔نواز شریف کو تو موقع چاہیے فوراً لندن سے ایک بیان داغ مارا یہ سازشیں اب نہیں چلیں گی، ہمارے ورکروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، ایسی کوششیں جاری رہیں تو انقلاب آ جائے گا وغیرہ وغیرہ۔ مریم نواز بھی اس موقع پر کہاں چپ رہنے والی تھیں انھوں نے بھی میڈیا کے سامنے آ کر کہہ دیا کہ پاکستان میں کیا ہو رہا ہے سب کو علم ہے، سب جانتے ہیں۔اسی اثنا میں اقبال سراج کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی جس میں انھوں نے اقرار کیا ان کی فیکٹری پر چھاپہ دراصل محکمۂ زراعت نے مارا تھا اور اس میں آئی ایس آئی کا کوئی اہلکار شامل نہیں تھا۔اس آخری ویڈیو میں اقبال سراج کے ’کم از کم چہرے پر‘ تھپڑوں کے نشان نظر نہیں آ رہے تھے۔ بس اتنی سی بات تھی جس کا یار لوگوں نے بتنگڑ بنا دیا۔ اب الزام تراشی کے اس سلسلے کو ختم ہونا چاہیے اور تمام قوم کو ملکی ترقی میں محکمہ زراعت کی کوششوں کو سراہنا چاہیے۔محکمہ زراعت کی اہمیت کا پہلے پہل ہمیں اندازہ ایوب خان کے دور حکومت میں ہوا۔ جب اس محکمے کی شبانہ روز کاوشوں سے ملک میں ایک دہائی سے زیادہ ہریالی رہی۔زرعی ترقی کے لیے امریکی ٹیموں کو یہاں کاشت کے لیے دعوت دی گئی اور کئی رقبے زرعی تجربات کے واسطے ان کے حوالے کر دیے گئے۔ یہ محکمہ زراعت کا ہی کمال تھا کہ اس وقت ہمارے تنومند فیلڈ مارشل کی 56 انچ کی چھاتی پر ملکہ برطانیہ بھی فخر کرتی تھی۔انھی دنوں بدزبان لکھاریوں کی فصل کو کیڑا لگ گیا۔ اس کے حل کے لیے رائٹرز گلڈ کا پودا لگایا گیا جو کہ فوری طور پر پھل دینے لگا۔ اگرچہ شعروادب کی سنگلاخ زمینوں پر یہ پودا بہت پائیدار ثابت نہیں ہوا۔ مسلسل آبیاری سے پھل تو فوری دینے لگا لیکن جڑ نہ پکڑ سکا۔ کہنے والے کہتے ہیں کہ ایوب خان کے دس سالہ جشن کے سرمستی میں اس سرزمین کو اتنا پانی دیا گیا کہ ساری فصل کو ہی پالا مار گیا۔ یحییٰ خان نے بڑی مشقت سے خراب زمین اور زرخیز مٹی کو الگ الگ کیا۔محکمہ زراعت کی اہمیت کا مزید اندازہ ہمیں حضرت ضیاالحق کے دور میں بھی ہوا۔ یہ وہ وقت تھا جب امریکن بیج یہاں بویا گیا اور روسی سنڈی سے نجات کے لیے محکمے نے دن رات کوششیں شروع کر دیں۔ امریکی جہادی بیج کے لیے یہ زمین بہت موافق ثابت ہوئی۔ جلد ہی یہ فصل پک کر تیار ہو گئی اور اس کے پودے اتنے تناور ہو گئے کہ روسی سنڈی کو خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے گئے۔اس بیج کا نقصان یہ ہوا کہ بہت سے خود رو پودوں نے جنم لے لیا۔ جن کی جڑیں پاکستان سے افغانستان تک پھیلی ہوئی تھیں۔ اس کے باوجود محکمہ زراعت نے وفاداری نبھائی ان خودرو پودوں کو سینے سے لگا کر ان کی حفاظت کی لیکن جنرل مشرف آئے تو محکمہ زراعت کو معلوم ہوا کہ یہ فصل اب خراب ہو گئی ہے اب اس کے پھل کو کیڑا لگ گیا ہے اس لیے اچانک ایک دن اس فصل کو کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بیج کی رسد تو ختم ہو گئی لیکن خودرو پودے اب سر اٹھا چکے تھے۔ ان کے تنے اتنے مضوط ہو گئے تھے کہ دو دفعہ تو جنرل مشرف تک کا پتہ صاف ہونے لگا تھا۔اس بات سے کوئی انکار نہیں کہ گرمی ہو یا سردی، جمہوریت ہو یا آمریت اس ملک میں محکمہ زراعت ہر وقت کام کرتا رہتا ہے۔ یہی فیصلہ کرتا ہے کہ کب اس زمین پر کون سی فصل بیجنی ہے۔ یوریا کا کون سا برانڈ زرخیزی کے لیے اب مناسب ہے، کہاں پانی دینا ہے، کہاں زمین کو بنجر کرنا ہے، کہاں بارش برسنی ہے ، کہاں بادل آنے ہیں، کہاں گھن گرج ہونی ہے، کہاں سیلاب لانے ہیں، کب پھل کے پکنے کا اعلان کرنا ہے۔ کب فصل کاٹ لینی ہے اور کب نقصان کے اندیشے کے سبب لگی لگائی فصل کو نذر آتش کر دینا ہے۔الیکشن اب سر پر ہیں۔ الیکٹیبلز کی فصل تیار کھڑی ہے۔ پھل پکنے والا ہے۔ بور پڑنے والا ہے۔ بالیاں سنہری ہونے والی ہیں لیکن سیانے کہتے ہیں کہ پہلی دفعہ پنجاب میں محکمہ زراعت کے اندازے غلط ثابت ہو رہے ہیں۔ جن پودوں کو وہ پانی لگاتے رہے ان میں خوشے بنانے کا کوئی امکان نہیں۔ اب نہ موسم موافق ہے،نہ آب و ہوا درست ہے، نہ وقت مناسب ہے اور نہ ہی زمیں محکمہ زراعت کے لیے زرخیز ہے۔ایسا اس ملک کے کسی خطے میں پہلی بار ہو رہا ہے۔ اب یہ محکمہ زراعت پر منحصر ہے کہ وہ چاہے تو اس زمین پر ’جیپ‘ لے کر چڑھ دوڑے یا پھر کھڑی فصل کو آگ لگا دے۔ سب کچھ محکمہ زراعت کے ہاتھ میں ہے۔ غور سے سنا جائے تو پی پی 219 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بھی تو یہی کہہ رہے ہیں۔ بس اتنی سی بات کا بتنگڑ بن گیا ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاب محض ”WHAT NEXT“ کا انتظار ہے: برملا / نصرت جاوید
Next Article تانگہ سوار فرشتے، جیپ بردار جنات اور احسن تقویم مخلوق: تیشہ نظر / وجاہت مسعود
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے

جولائی 18, 2026

ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 18, 2026

ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان

جولائی 18, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 18, 2026
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان جولائی 18, 2026
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت جولائی 17, 2026
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.