Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جنوری 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان میں 10 لاشوں کی برآمدگی کا معمہ: ’ہم پر غم کے پہاڑ گرا دیے گئے‘ ۔۔لا پتا افراد کے ورثاء
  • پاکستانی بیوروکریسی کا نوآبادیاتی تناظر : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ
  • بے نظیر کا مائینس ہونے سے انکار ان کے قتل کی وجہ بنا ؟ : حامد میر کا کالم
  • پیر پگاڑا اور بلّی چوہے کا کھیل : سہیل وڑائچ کا کالم
  • نشانیاں ’ چیزیں ‘ نہیں ہوتیں : گھی کے ڈبے میکے کے باورچی خانے اور ابا کی یادیں : ڈاکٹر خدیجہ وکیل کا کالم
  • ’’ تمہیں پروین شاکر بنا دیں گے ‘‘ ادب میں کمپنی کی حکومت اور شاعرات کا استحصال : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق
  • امی جان کی یاد میں ابو کے نام ایک خط ( تاریخ وفات آٹھ جنوری 1968)
  • ترقی پسندی اور انقلاب ۔۔ایک فینٹیسی سے دوسری فینٹیسی تک : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • سلکشنا کی موت اور ٹائٹینک کی غرقابی : یہ اتفاقات کیوں پیش آتے ہیں ؟ یاسر پیرزادہ کامکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آمنہ مفتی»جنگل کی آگ۔۔ آمنہ مفتی
آمنہ مفتی

جنگل کی آگ۔۔ آمنہ مفتی

رضی الدین رضیاگست 25, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Amna Mufti column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایمیزون کے جنگلات میں آگ لگنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دنیا احتجاج کر رہی ہے اور برازیل کی حکومت کے خلاف پابندیاں لگانے کا غوغا اٹھ رہا ہے۔
ادھر ہمارے ہاں سنا گیا تھا کہ پلاسٹک کے شاپر ختم کیے جائیں گے، بات چل پڑی ہے۔ اسلام آباد سے خبریں مل رہی ہیں کہ شاپر کی جگہ پھر سے سودا سلف لانے کا تھیلا متعارف کرایا جا رہا ہے۔
خیر بات ہے ماحول کی۔ ماحول کی بات پہلے کوئی نہیں کرتا تھا، اب ہر کوئی کرتا ہے مگر ماحول کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ اسی رفتار سے ہوتا رہتا ہے۔
شاپر کی جان کے لاگو ہونے والوں کی ایک دعوت پر ہم نے آج ہی کچھ دیر پہلے دیکھا کہ شرکا میں سے ہر فرد کے سامنے پلاسٹک کی بوتل میں پانی لا کر رکھا گیا۔ پلاسٹک کے شاپر استعمال کرنے والوں پہ بہت غصہ تھا، ہمیں بھی تھا لیکن کیا دیکھتے ہیں کہ ایک سرکاری احدی، ایک سپر سٹور کے شاپر میں کاغذ بھرے ادھر سے ادھر دوڑتے پھر رہے تھے۔
حبس شدید تھا، ایئر کنڈیشنر کام کرنے سے منکر تھا اور کھڑکیاں دروازے پچی کر کے بند کر دیے گئے تھے۔ شیشوں کے باہر، مال روڈ کے ہرے کچور درخت اور ان میں سے جھانکتا، بادلوں بھرا آسمان آنکھ مارتا تھا، کیوں کیسی رہی استاد؟ یہ ماحول کی بات ہو رہی ہے؟ پتے دیر تک تالیاں بجا بجا کے ہم پہ ہنستے رہے۔
ایمیزون کے جنگل کہیں لاطینی امریکہ میں جل رہے ہیں اور شور فرانس کے صدر مچا رہے ہیں۔ آخر ایسا کیوں؟


وجہ یہ ہے کہ انسان اس سیارے پہ فقط ایک اور جانور ہے، جو کسی وجہ سے دو ٹانگوں پہ چلنے لگا اور بولنے لگا۔ اس کی فطرت میں ایک خوف ہے، جنگل سے خوف۔ اس جنگل سے خوف جس کی غذائی زنجیر میں انسان کے پرکھے باقی جانوروں سے کہیں نیچے پائے جاتے تھے۔ سب جانوروں سے کمزور، سب سے کم خوراک حاصل کرنے والا۔ یہ بھوک، ندیدہ پن بن کے انسان کی سرشت میں حلول کر گئی۔
ہم جس خطے میں بس رہے ہیں یہاں کئی ہزار سال قبل بہت بھاری جنگل پایا جاتا تھا جس میں باگھ بگھیلے گھومتے تھے اور گینڈے کی وضع کا ایک جانور پایا جاتا تھا جو اب ناپید ہے۔ وہ جنگل ہم نے( یا ہم سے پہلے یہاں بسنے والوں نے) مبینہ طور پہ اینٹیں بنانے کے بھٹوں میں جلا جلا کے ناس کر دیا۔
ایمیزون کی وادی بھی کچھ ہماری سندھ کی وادی جیسی ہی ہے۔ وہ ہم سے پانچ ہزار سال پیچھے ہیں۔ جی ہاں، یہ جس شے کو ہم ترقی یا بستی بسانا کہتے ہیں یہ اس سیارے کی بربادی ہے۔ ہم یہ ترقی پانچ ہزار سال قبل کر چکے اور بھر پائے۔
ایمیزون والے مبینہ طور پہ آج کھیتی باڑی، مویشی پالنے اور لکڑی بیچنے کے لئے جنگل جلا رہے ہیں۔
جنگل کے جلنے سے درخت، جنگلی جانور اور آکسیجن پیدا کرنے والے درخت اور پودے ختم ہوتے جا رہے ہیں۔
ایمیزون کے جنگلوں کی یہ آگ، مارگلہ کی پہاڑیوں پہ سال کے سال لگنے والی آگ جیسی ہی ہے۔ فرق اتنا ہے کہ یہ جنگل امریکہ کے دو تہائی رقبے کے برابر ہے۔ اب آپ خود ہی اندازہ لگا لیجیے کہ اس آگ کا اثر کتنا بھیانک ہو سکتا ہے۔
جنگل کی آگ دو طرح سے لگتی ہے۔ ایک تو خشک موسم میں گیاہ، گرمی سے آگ پکڑ لیتی ہے یا پھر آسمانی بجلی سے آگ لگ جاتی ہے۔ پھر جب خس و وخاشاک میسر ہوں تو آگ کہاں رکتی ہے؟
دوسری بات تو سامنے کی ہے، انسانوں کی لگائی ہوئی آگ۔ دونوں طرح کی آگ جب بے قابو ہو جائے تو ایک قدرتی آفت یا کیٹسٹروف بن جاتی ہے۔ فطرت میں اس آفت کے لئے جگہ موجود ہے۔ کیٹسٹروف کے بعد دوبارہ جنگل اگتا ہے۔ پھر سے سب اپنے ٹھیے پہ آ جاتا ہے۔ گڑبڑ تب ہوتی ہے جب انسان جنگل جلنے یا جلانے کے بعد وہاں قابض ہو کے اپنی بستیاں بسانے بیٹھ جاتا ہے۔
برازیل کے صدر آگ لگانے کا الزام این جی اوز پہ دھر رہے ہیں اور باقی دنیا صدر کی پالیسیوں کو کوس رہی ہے جو ملک کی معاشی ترقی کے لئے ان جنگلات کو ہر طرح استعمال کرنا جائز سمجھتے ہیں۔
جس دوران یہ ساری جھک جھک جاری ہے، ایمیزون کے جنگل خاموشی سے جل رہے ہیں۔ ایک ایک پتہ، ٹہنی، ٹہنی پہ بنا گھونسلہ، درخت کی کھوہ میں بیٹھا ہارن بل، جنگل کے فرش پہ اگی گھاس اور درختوں سے لپٹی بیلیں اور ان بیلوں میں ٹنکے، شگوفے اور کلیاں، سب جلتے جارہے ہیں۔
رینگنے والے جانور اور پرندے، کیڑے مکوڑے، ممالیہ، گول آنکھوں والے، پلکیں جھپک جھپک کے انسان کے پاگل پن کو دیکھنے والے، مچھلی کی طرح ایک ٹک تاڑنے والے سب جل رہے ہیں۔ یہ جنگل جو زمین کے پھیپھڑے ہیں اور دنیا کو بیس فیصد آکسیجن فراہم کرتے ہیں بھسم ہوتے جا رہے ہیں۔
ایک طرف ایمیزون جل رہا ہے دوسری طرف جنوبی ایشیا سلگ رہا ہے۔ ہم اپنے خطے کا جنگل برباد کر چکے ہیں، جانور مار چکے ہیں۔ کوؤں، چیلوں، گیدڑوں، چوہوں اور کاکروچوں کے علاوہ ہر نوع ناپید ہونے کے قریب ہے۔


تو اب انسان صدیوں کی اس غنڈہ گردی کا بدلہ خود سے لینے کو ایٹم بم بنائے ایک دوسرے کا گریبان پکڑے کھڑا ہے تو مجھے مار میں تجھے ماروں گا اور ایسے میں ہم گھبرا گھبرا کے کبھی جلتے ہوئے جنگل کو دیکھ رہے ہیں اور کبھی بلیوں کی طرح لڑتی دو ایٹمی طاقتوں کو اور پلاسٹک کی بوتلوں میں بھرا پانی پیے جاتے ہیں۔
پلاسٹک کے خلاف قانون بناتے جاتے ہیں اور میز کے اوپر نیچے، آگے پیچھے ہر طرف پلاسٹک کی بوتلوں کا ڈھیر لگتا جاتا ہے۔ ایٹم بم نہ بھی چلا تو پلاسٹک بم چل چکا ہے۔ پلاسٹک کی بوتل اور شاپر جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکے ہیں۔ جتنا خطرناک شاپر ہے اسی قدر خطرناک یہ بوتل بھی ہے۔ آپ اپنی میزوں سے تو اس چنگاری کو ہٹا دیجیے، باقی جنگل بھی بچ ہی جائے گا۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پلاسٹک جنگلات شاپر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکیا حکمران آئین شکنی کے ذریعے دشمن کا مقابلہ کریں گے؟۔۔سید مجاہد علی
Next Article خضر سوچتا ہے۔۔زاہدہ حنا
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

موسمیاتی تبدیلی اور ہم ۔۔آواز دوستو ، کوئی آواز دوستو : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 1, 2025

ٓٓیاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : جنگل میں بھٹکتے ہوئے

نومبر 29, 2020

وسعت اللہ خان کا کالم: میاں سانڈے کا تیل کام نہ آوے گا

اپریل 12, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان میں 10 لاشوں کی برآمدگی کا معمہ: ’ہم پر غم کے پہاڑ گرا دیے گئے‘ ۔۔لا پتا افراد کے ورثاء جنوری 12, 2026
  • پاکستانی بیوروکریسی کا نوآبادیاتی تناظر : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ جنوری 12, 2026
  • بے نظیر کا مائینس ہونے سے انکار ان کے قتل کی وجہ بنا ؟ : حامد میر کا کالم جنوری 12, 2026
  • پیر پگاڑا اور بلّی چوہے کا کھیل : سہیل وڑائچ کا کالم جنوری 12, 2026
  • نشانیاں ’ چیزیں ‘ نہیں ہوتیں : گھی کے ڈبے میکے کے باورچی خانے اور ابا کی یادیں : ڈاکٹر خدیجہ وکیل کا کالم جنوری 12, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.