Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاوید کا تجزیہ : نوجوان نسل امید کب اور کیسے گنوا بیٹھی؟
تجزیے

نصرت جاوید کا تجزیہ : نوجوان نسل امید کب اور کیسے گنوا بیٹھی؟

ایڈیٹرمارچ 31, 202516 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nusrat javaid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سیاست سے اُکتائے اور پیکا قانون سے گھبرائے ذہن کو اس کالم کے لیے مختلف نوعیت کے مواد درکار ہیں۔ فلم اور کتاب اس ضمن میں ہمیشہ مددگارثابت ہوئے ۔آخری بار مشہور امریکی صحافی باب ووڈورڈ کی کتاب پڑھی تھی۔ اس کی بدولت ٹرمپ کا اندازِ سیاست سمجھنے کو مناسب رہنمائی ملی۔ اہم ترین دریافت اس کتاب کی وجہ سے یہ بھی ہوئی دنیا کے طاقتور فیصلہ سازوں سے برائہ راست گفتگو کے لیے سعودی عرب کے پرنس محمد بن سلمان نے بے تحاشا تعداد میں ’برنر‘فون خرید رکھے ہیں۔ یہ سستے فون ہوتے ہیں جن کو کچھ دیر استعمال کے بعد آپ ضائع کردیتے ہیں۔ ٹرمپ سے گفتگو کے لیے بھی وہ ایسا ہی فون استعمال کرتے رہے اور موصوف کے وائٹ ہائوس لوٹنے سے قبل بھی اس سے مستقل رابطے میں رہے۔ برنر فون کی بنیاد پر مضبوط تر ہوئے تعلقات کی وجہ سے امریکی صدر اب روس اور یوکرین کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں بیٹھ کر باہمی مذاکرات کے ذریعے جنگ بندی کی جانب راغب کررہا ہے۔ عالمی امور پر نگاہ رکھنے والے افراد ٹرمپ کے دورِ صدارت میں امریکا اور سعودی عرب کے مابین رشتوںکو گہرے سے گہرے تر ہوتا دیکھ رہے ہیں۔
برنر فون کا استعمال مگر برطانیہ کے ایک ڈرامہ نگار نے اپنے ایک اداکار دوست کے ساتھ مل کر بھی کیا ہے۔ اس کی بدولت وہ تقریباً چھے ماہ تک ٹیلی فون پر بنے ان گروہوں میں گھس گئے جو عورتوں سے شدید نفرت کی بنیاد پر قائم ہیں۔ انگریزی زبان میں ایسے افراد کو Incelsکہا جاتا ہے۔ یہ لوگ مصر ہیں کہ 80 فیصد خواتین دنیا میں محض 20فیصد مردوں کو پسند کرتی ہیں۔ مرد وعورت کے باہمی تعلقات لہٰذا دیانتداری واخلاص پر مبنی نہیں ہوتے۔ محبت ایک جھانسا اور ڈھکوسلا ہے جو خواتین ’مردوں کو بے وقوف‘ بنانے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔
سٹیفن گراہم نام کے اداکار کو ایسے گروپس میں گھسنے کا خیال برطانیہ میں گزشتہ چند برسوں سے بڑھتی ہوئی ان وارداتوں کی وجہ سے آیا جہاں 18سے 25سال کے درمیان عمر کے مرد کسی خاتون کو نظر بظاہر بغیر کسی ٹھوس وجہ سے قتل کردیتے رہے۔ پولیس نے گہری تفتیش کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جن مردوں نے یہ قتل کیے تھے وہ مقتولہ کے ساتھ کسی ٹھوس وجہ سے ناراض نہیں تھے۔ ان کے دلوں میں عورت ذات سے عمومی مگر شدید نفرت ایسے قتل کا سبب ہوئی ۔
سٹیفن نے چھے مہینے کی محنت سے جو کچھ دریافت کیا اسے جیک تھارن نامی ڈرامہ نگار کے سپرد کردیا۔ جیک نے سٹیفن کے جمع کیے مواد کی بنیاد پر نیٹ فلیکس پر Adolescence(بلوغت) کے نام سے ڈرامائی سلسلہ لکھا۔ اس کی پہلی قسط ہی نے لوگوں کو چونکا دیا۔ برطانوی وزیر اعظم نے بھی اسے اپنے دو بچوں کے ہمراہ بیٹھ کر دیکھا ہے۔ اس ڈرامے کی بدولت برطانیہ کے اخبارات اور ٹیلی وژن پروگراموں میں موبائل فون کے استعمال پر گرم جوش بحث ہورہی ہے۔ حکومت پر دبائو بڑھ رہا ہے کہ وہ اس امر کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر قانون سازی کرے کہ سولہ سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے موبائل فون کا استعمال قطعاً ممنوع ہو۔ آسٹریلیا، ڈنمارک اور فرانس ایسے قوانین پہلے ہی متعارف کرواچکے ہیں۔
دانشوروں کا ایک گروہ مگر اصرار کررہا ہے کہ موبائل فون اپنی جگہ ہمارے دلوں میں اضطراب پیدا کرنے کا باعث نہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ والدین نے اپنے بچوں کو ان کے حال پر چھوڑ کر تنہا بنادیا ہے۔ خود کو فراموش کردہ بچے سمجھتے ہوئے وہ موبائل فون کی مدد سے ایسے ’دوست‘ ڈھونڈتے ہیں جن کے خیالات انھیں ’زندہ‘ رہنے کا احساس دلائیں اور وہ کسی ’مشن‘ کی تکمیل کے لیے اس دنیا میں آیا محسوس کریں۔
جس ڈرامے کا ذکر ہے وہ ایک 13سالہ بچے کی کہانی ہے ۔ دیکھنے میں وہ انتہائی باتمیز، نرم مزاج اور مؤدب بچہ ہے۔ اپنی ظاہری پہچان کے برعکس وہ موبائل فون کی وجہ سے ان گروپس سے متاثر ہوگیا جو عورت کو ’بدی‘ کی علامت تصور کرتے ہیں اور ان کا قتل واجب ٹھہرانے کے لیے نت نئے دلائل ڈھونڈتے رہتے ہیں۔ ایسے گروہوں سے مسلسل رابطے نے بالآخر اسے اپنی ایک ہم مکتب کے قتل کو اُکسایا۔
موبائل فون پر میسر بے تحاشا ایپس کی بدولت دنیا کے کئی ملکوں میں مذہبی اور نسلی فسادات پھوٹے۔ سوشل میڈیا کے پھیلائے ہیجان نے پاکستان کو بھی کئی برسوں سے پریشان کررکھا ہے۔ جس ہیجان کا ذکر ہے وہ بنیادی طورپر ’سیاسی‘ سوالات سے جڑا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ مذہبی دہشت گردی بھی موبائل فون کی وجہ سے وحشت خیز ہوتی چلی گئی۔
ہمارے لکھاری، فلم ساز اور ڈرامہ نگار مگر ایسے ڈرامے یا فلمیں تیار کرنے میں قطعاً ناکام رہے جو سیاسی ہیجان، مذہبی انتہا پسندی اور نسلی منافرت کے بڑھتے ہوئے رحجان کا حقیقی زندگی میں متحرک کرداروں کے حوالے سے پتا چلائے۔ تحقیقی لگن سے تشکیل دیے ڈراموں اور فلموں کی عدم موجودگی میں ہم دہشت گردی کو ’معمول‘ کے واقعات کی طرح لے کر بھول جاتے ہیں۔ غالباً اسی وجہ سے 2008ء کے بعد سے دہشت گردی کے خلاف بڑے پیمانے پر ہوئے کئی آپریشن ہمیں ابھی تک محفوظ نہیں بناپائے ہیں۔ اب کچھ دنوں سے ’ہارڈاسٹیٹ‘ کی بات ہورہی ہے۔ پیکا قوانین بنیادی طورپر ایک مخصوص سوچ کو کڑی سزائوں کے نفاذ سے ختم کرنا چاہ رہے ہیں۔ اس سوال پر کہیں بھی غور نہیں ہورہا کہ ہمارے نوجوان موجودہ نظام ہی نہیں بلکہ زندگی سے بھی اکتائے کیوں محسوس کررہے ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے دوران مجھے چند افطار پارٹیوں میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی کافی تعداد سے گفتگو کے مواقع ملے۔ اپنے مستقبل کے وطن عزیز میں بہتر ہونے کے امکانات انھیں نظر نہیں آرہے۔ میری نسل کے اکثر نوجوان بھی 1970ء کی دہائی میں کئی برسوں تک کاملاً ’باغی‘ رہے تھے۔ ہم مگر ’موجود‘ سے گھبراکر ملک چھوڑنا نہیں چاہتے تھے۔ یہاں رہتے ہوئے ہی حالات بہتر ہونے کی امید باندھے رکھی۔ سوال اٹھتا ہے کہ کب اور کیسے ہماری نوجوان نسل امید گنوابیٹھی؟ اسے لوٹانے کے لیے ہماری نسل کو کیا کرنا ہوگا۔ عیدالفطر کے دوران طویل دنوں کی مہلت میسر ہوگی۔ کاش خوشی کے ان دنوں میں ہم اپنے بچوں اور بچیوں کو عیدی دے کر اپنے کمرے میں لوٹ کر بستروں میں دبک نہ جائیں۔ ان کے ساتھ لمبی گفتگو کرتے ہوئے ان کے دل ودماغ میں موجزن جذبات کو سمجھنے کی پراخلاص کوشش کریں۔
(بشکریہ:روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

نصرت جاوید نوجوان نسل
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان کی اڈیالہ جیل میں تیسری عید، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نماز عید ادا نہ کر سکے
Next Article چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی قوم کو عید کی مبارکباد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹرمپ کا حتمی ہدف ، ایران کی کامل تباہی : برملا / نصرت جاوید

اپریل 7, 2026

میرے کالموں میں بے بسی و مایوسی کا اظہار اور حارث خلیق : برملا / نصرت جاوید کا کالم

اپریل 6, 2026

عید کی بے رونقی اور ٹرمپ کی ڈیڈ لائن : نصرت جاوید کا کالم

مارچ 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.