Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»انصار عباسی کا کالم:جج، جرنیل اور سیاست دان کا نیکسس
کالم

انصار عباسی کا کالم:جج، جرنیل اور سیاست دان کا نیکسس

ایڈیٹراپریل 4, 20242 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shokat aziz
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیسے عدلیہ کے معاملات میں ایجنسیوں کی مداخلت کو روکا جائے؟ کیسے اسٹیبلشمنٹ کاسیاست میں کردار ختم کیا جائے؟ یہ وہ مشکل سوال ہیں جن کا جواب یا حل کسی کے پاس موجودہ نہیں۔ یہ وہ معاملات ہیں جوکسی نہ کسی شکل میں ہر کچھ عرصہ کے بعدسر اُٹھاتے ہیں، بحث مباحثہ ہوتا ہے، کمیشن بھی بنتے ہیں، حکومت اور عدلیہ بھی حرکت میں آتے ہیں لیکن مسئلہ وہیں کا وہیں رہتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسے معاملات میں تمام متعلقہ فریقین کا احتساب کبھی نہیں ہوتا۔ عدالتی معاملات میں مداخلت کو دیکھا جائے تو اس میں اگر ایک طرف ایجنسیاں یا اسٹیبلشمنٹ شامل ہوتی ہے تو دوسری طرف عدلیہ کے اندر سے مداخلت کے لیے سہولت کاری کی جاتی ہے۔ ایسی سہولت کاری عموماً سیاسی کیسوں میں ہوتی اور اس کا تعلق کسی نہ کسی سیاسی جماعت اور سیاسی رہنما کے لیے اقتدار کا رستہ ہموار کرنے یا اُسے اقتدار سے ہٹانے اور مائنس کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ گویا ایسے کھیل میں ایجنسیوں ، عدلیہ میں موجود سہولت کار ججوں کے علاوہ سیاسی جماعتیں اور سیاسی رہنما بھی شریک ہوتے ہیں۔ یعنی ایجنسیوں کی عدالتی معاملات میں مداخلت یا اسٹیبلشمنٹ کا سیاسی معاملات میں دخل اندازی کے لیے عدلیہ اور سیاست کے اندر پارٹنرز کا ہونا لازمی ہے اور یہی ہر بار ہوتا ہے۔ایجنسیوں اور اسٹیبلشمنٹ سے متعلق ایسی مداخلت کی شکایات ہر دور میں ملتی رہیں اور اب بھی مل رہی ہیں۔ ججوں پر بھی ایجنسیوں کے ساتھ ملاپ کے الزامات ہمیشہ لگتے رہے ہیں اور اب بھی لگائے جا رہے ہیں۔
سیاستدانوں اور اسٹیبلشمنٹ کے گٹھ جوڑ کی باتیں ہمیشہ ہوتی رہیں اور اب بھی ہو رہی ہیں۔ جسٹس شوکت صدیقی کا کیس ہی دیکھ لیں تو کیا اُس وقت اگر ایک طرف مداخلت ، دباو ڈالنے اور اپنی مرضی کے فیصلے لینے کے لیے عدالتی بنچ بنوانے کا الزام آئی ایس آئی کے ایک اعلی افسر پر لگایا گیا تو دوسری طرف وہ عدلیہ کے اندر کون تھا جو مبینہ طور پر آئی ایس آئی کے دباو پر اُن کی مرضی کے بنچ بناتا اور ڈکٹیٹڈ فیصلے کرتاتھا۔الزام لگایا گیا کہ یہ سب ایک سیاسی جماعت کے رہنما کو مائنس کرنے کے لیے کیا جا رہا تھا تاکہ کسی دوسرے سیاسی رہنما کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔ آج بھی سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خط پر سوموٹو کیس سنتے ہوے بنچ میں موجود ایک جج صاحب نے کہا کہ یہ تاثر ہے کہ اُس وقت کی سپریم کورٹ بھی پولیٹیکل انجینئیرنگ کا حصہ تھی۔ اگر عدالتی اورسیاسی معاملات میں ایجنسیوں یا اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو روکنا ہے توایک مشکل رستہ یہ ہو سکتا ہے کہ اس کے لیے ایجنسیوں، عدلیہ اور سیاست سے تعلق رکھنے والے تمام ذمہ داروں کو ایک ساتھ کٹھہرے میں کھڑا کیا جائے۔ اس میں ایک طرف اگر کسی جنرل سے جوابدہی ہو گی تو عدلیہ کے کسی نہ کسی چیف جسٹس اور بڑے جج کو بھی سوالوں کے جواب دینے ہوں گے۔ اور جب جنرل اور چیف جسٹس جواب دینے کے پابند ہوں گے تو پھر اس کھیل میں شریک سیاسی رہنما یعنی کسی نہ کسی وزیراعظم کا بھی احتساب ہونالازم ہو گا۔ یعنی عدالتی اور سیاسی معاملات میں مداخلت کو ختم کرنا ہے تو تینوں فریقین کو کٹھرے میں کھڑا کرنا ہو گا تاکہ اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور سیاستدان کے درمیان اُس نیکسس (nexus) کو توڑا جائے جو عدلیہ اور سیاست میں اس قسم کی غیر آئینی مداخلت کا بار بار سبب بنتا ہے۔
مثال کے طور اگر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کی شکایت پر کوئی انکوائری کرنی ہے یا جسٹس شوکت صدیقی کے کیس کی تحقیقات کرنی ہیں تو پھر ایسا نہیں ہو سکتا ہے مبینہ نیکسس میں شامل کسی ایک فریق کا احتساب کیا جائے اور باقی فریقوں کی بات ہی نہ کی جائے۔ لیکن مجھے ایسا ہوتا ہوا ممکن نظر نہیں آتا ۔ اس مسئلہ کے ممکنہ حل کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان ایک اوپن ڈائیلاگ کا رستہ اختیار کیا جا سکتا ہے جس میں کھل کر ہر فریق ماضی کی اپنی اپنی غلطیاں تسلیم کر کے آئندہ کے لیے ایک ایسے چارٹر آف گورننس اینڈ رول آف لاء پر اتفاق کریں جس میں ہر فریق کو پابند بنایا جائے کہ وہ اپنے اپنے آئینی دارئرہ اختیار میں رہ کر پاکستان اور عوام کی ترقی اور فلاح کے لیے کام کریں گے۔ اس چارٹر میں کسی بھی فریق کی طرف سے کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کے تدارک کا بھی حل موجود ہونا چاہیے۔ اگر سب سدھرنے کے لیے تیار ہوں گے تو ہی بحیثیت قوم ہم سدھر سکیں گے ورنہ یہ دائروں کا سفر جاری رہے گا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعودکا کالم:ناقہ لیلیٰ، اندھیری رات اور تاریخ کا اندھا موڑ
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:’’ایک اعتکافی گناہ گار‘‘
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026

ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.