Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد بٹ»وزیر اعظم نیازی کا تعفن زدہ ایک پیج۔۔ ارشد بٹ
ارشد بٹ

وزیر اعظم نیازی کا تعفن زدہ ایک پیج۔۔ ارشد بٹ

ایڈیٹرجولائی 2, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran angry
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک پیج کی صداؤ ں سے پیچھا چھوٹنے کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں۔ یہاں تک کہ وزیر اعظم عمران خان کوبھی مائنس ون فارمولے کا ذکر کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ بدنام زمانہ ایک پیج کی حیثیت استعمال شدہ تعفن زدہ پیپر سے زیادہ نہ نکلی۔ پس پردہ سر گرم قوتیں اپنے اورنیازی سرکار کےکردہ یا نا کردہ گناہوں کا بوجھ کیونکر اٹھائیں۔ اس لئے بد بو پھیلاتےپیج سے آہستہ آہستہ کھسک جانے میں ہی عافیت جانی۔ مگر عوام اتنے بھی نادان نہیں کہ گذشتہ بیس ماہ سے حکمرانی کی بساط پر کھیلنےوالے کھلاڑیوں اور کھیل سے بے خبر ہوں۔
عوام کیسے تسلیم کر لیں گے کہ مقتدرہ قوتیں ملک کے دگرگوں معاشی حالات، سی پیک کے پہلے سے جاری منصوبوں میں سست روی اور نئے منصوبے شروع کرنے میں رکاوٹوں، مہنگائی اور بے روزگاری کے سیلاب،غربت میں اضافہ اور کورونا وائرس وبا کے خلاف موثر اقدامات اٹھانے سے گریز کی پالیسی میں حکمرانوں کی ساجھے دار نہیں رہی۔ انتقامی سیاست کو پروان چڑھاکر سیاسی عدم استحکام اور انتشار پیدا کرکے ملکی حالات خراب سے خراب تر کرنے میں کس کس کا ہاتھ ہے، سب ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کی پشت پناہ قوتیں اپنا دامن جھٹک کر معاشی اور سیاسی بحران کو بڑھانے کے عمل سے بری ذمہ قرار پائیں۔ موجودہ بحرانی حالات کے ذمہ دار ہر کردار کا رول عوام کے ذہنوں میں منقش ہے اور ابھی مٹا نہیں۔
پی ٹی آئی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر سب سے اہم سوال یہ کہ اس عرصہ میں حکومت نے کیا ڈلیور کیا۔ ابھی تک حکومت کی کوئی سمت اورحکمت عملی دکھائی نہیں دیتی۔ ماسوائے کرپشن کے نام پر سیاسی مخالفین کو ختم کر کے آمرانہ طرز حکمرانی کی بنیاد ڈالی جائے،یا پھر آئین میں طے شدہ صوبائی خودمختاری کو متنازعہ بنا کر نئےسیاسی انتشار کے در کھولنے کی حماقت۔ بری گورنس اور صفر کارکردگی کے علاوہ حکمرانوں کی نا اہلی اور قابلیت کا فقدان جلتی پر تیل کا کام کر رہا ہے۔ حکمرانوں میں فہم و فراست نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔
عوام بڑھتی ہوئی غربت، معاشی پسماندگی، مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں پریشان حال اور حکومت سے نالاں ہیں ۔ تبدیلی سرکار کے جھوٹے نعروں کی قلعی کھل چکی اور عوامی خوشحالی کے خواب بکھر تے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ بجٹ میں غریب عوام کے لئے معاشی ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔ اب تو کپتان کے پر زور حامی اینکر اور صحافی بھی چیخ چیخ کر کپتان اور حکومت کی نااہلی اور کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ لگتا ہے اشارہ پاتے ہی کپتان کے حامی اینکروں اور صحافیوں نے حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی پر شدید تنقید شروع کر کے حکومت کی گرتی دیوار کو دھکے دینے شروع کر دئے ہیں۔ ہوا کے رخ کو بھانپتے ہوئے حکمران جماعت کے متعد اراکین پارلیمنٹ بھی حکومت کی کارکردگی پر کھل کر تنقید کرنے لگے۔ حکمران اتحادی جماعتوں کی صفوں میں کھلبلی دیدنی ہے۔ باخبر صحافیوں کا کہنا ہے کہ مفاد پرستوں کا بھان متی کا حکومتی اتحاد کسی وقت بھی پارہ پارہ ہونے کے حالات پیدا ہونے شروع ہو چکے ہیں۔ اس میں شک کی گنجائش نہیں کہ انجانے سگنل پر چلنے والے حکومتی اتحادی پانی کے بہاو کے ساتھ ہی بہتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ فضا میں تبدیلی کا ارتعاش محسوس کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتیں بھی سگنل موصول کرنے لگی ہیں۔ پی پی پی اور ن لیگ کا حکومت کے خلاف تیز ترار سیاسی بیانیہ اور انکی سیاسی سرگرمیاں بھی ہواوں کے بدلتے رخ کی نشاندہی کرتی ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی پارلیمنٹیرینز کو دئے گئے عشائیہ اور پارلیمنٹ میں تقاریر اور انکا اکھڑا اکھڑا لہجہ بھی بدلتی رتوں کی جانب اشارہ ہے ۔ وزیر اعظم کی ذہنی پریشانی اور انتشار قابل غور، میرے علاوہ کوئی چوائس نہیں کہنے کے ایک دن بعد اپنی طرف اشارہ کر کے مائنس وون کا ذکر کرنا اور یہ کہنا کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میری کرسی بہت مضبوط ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہیں شائد یہ احساس ہوچکا ہے کہ مانگے تانگے کے پارلیمانی لوٹے اپنے اصل کی طرف لوٹنے کے لئے پر تولنے لگےہیں۔ وزیر اعظم کی نینداڑانے کے لئے کیا یہ ہی کافی نہیں کہ وفاقی کابینہ اور اراکین پارلیمنٹ پر انکی گرفت دن بدن کمزور پڑتی جا رہی ہے اور اتحادی جماعتیں آنکھیں چرانے لگی ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی مذکورہ تقریریں ایک جانے والے وزیر اعظم کی ذہنی کیفیت کی ترجمانی کرتی ہیں۔
حالات بڑی تیزی سے تغیر پذیر ہیں ۔ یہ کہنا قبل از وقت کہ حالات کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔ مگر یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ عمران حکومت جس ڈھنگ سے چلا ئی جاتی رہی ہے اب ویسے نہیں چل سکتی۔ حکومت مزید کتنا عرصہ نکالے گی جب کہ عوام نالاں، کابینہ بے قابو، اراکین پارلیمنٹ ناراض، حکومتی اتحادی جماعتیں نئی راہوں کی متلاشی ، اپوزیشن ٹف ٹائم دینے کو تیار، اورایک پیج فرسودہ اور سرانڈ زدہ ہو چکا۔ حالات کا رخ تو یہ ہی بتا رہا ہے کہ عمران حکومت کے زوال کی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسہیل وڑائچ کا تجزیہ : سلیکٹر سے کون پوچھے ؟
Next Article احمد شاہ ابدالی ، رنجیت سنگھ اور سید احمد ۔۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 21, 2026

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.