Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ّعاصمہ شیرازی»عاصمہ شیرازی کا کالم: نگران، مہربان، قدردان
ّعاصمہ شیرازی

عاصمہ شیرازی کا کالم: نگران، مہربان، قدردان

ایڈیٹراگست 15, 202315 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پُرانے وقتوں کی کہانیوں میں تھا کہ صبح صادق شہر میں داخل ہونے والے پہلے شخص کے ہاتھ مملکت کی باگ دوڑ تھما دی جائے گی۔ یہ منادی فیصلہ سازی نہ ہونے کی صورت تھی یا قسمت آزمانے کے لیے بہر کیف دونوں صورتوں میں قسمت کا ہما اَن دیکھے شخص کے سر بیٹھتا تھا اور بعد کے فیصلے ثابت کرتے تھے کہ وہ ایک فیصلہ کس قدر جاندار تھا۔
نگران وزیراعظم کی تعیناتی کا فیصلہ بلاشبہ آنے والے فیصلوں کی خبر دے رہا ہے۔ فیصلے کسی اور کے، قلم کسی اور کا اور دستخط کسی اور کے؟
نگران وزیراعظم کی تعیناتی کاہے کا سرپرائز ہے؟ ایسا کیا ہوا ہے جس کی توقع نہ تھی۔ کیا یہ غیر متوقع ہے کہ نگران وزیراعظم کا فیصلہ راجہ ریاض اور شہباز شریف کے ہاتھوں ہوا ہے؟ یا یہ کہ یہ فیصلہ خود اُن کے لیے بھی توقع کے خلاف تھا؟ بات مقتدرہ کے اختیار کی نہیں، سیاسی خانوادے کے انحصار کی ہے۔
حیرانگی کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ آخر ایسا کیا کام ہے جو انوارالحق کاکڑ نہ کر سکیں گے جو عمران خان اور شہباز شریف نے نہیں کیا؟ کاکڑ صاحب اسٹیبلشمینٹ کے حامی ہیں تو اس وقت اسٹیبلشمینٹ مخالف کون ہے؟ ن لیگ خوش ہے تو تحریک انصاف بھی غیر مطمئن نہیں، پیپلز پارٹی چُپ ہے تو جے یو آئی ایف خاموش اور اے این پی راضی۔۔۔ صرف بی این پی مینگل ٹھہرے پانی میں پتھر مار رہی ہے۔
کاکڑ صاحب میں وہ سب کچھ ہے جو باقیوں میں بھی تھا۔ جملہ اوصاف کچھ بڑھ کر یہ ہیں کہ خوش اخلاق، پڑھے لکھے اور متوسط طبقے سے بھی ہیں۔ آخر کوئی متوسط طبقے سے بھی وزیراعظم بن ہی گیا بھلے ’نگران‘ ہی سہی۔
مینگل صاحب کا اعتراض کہ نون لیگ نے مشاورت نہیں کی اور اسٹیبلشمینٹ کا ’مہرہ‘ اوپر لا بٹھایا جبکہ چُپ چُپ سی پیپلز پارٹی دبے لفظوں میں خودکلامی کر رہی ہے کہ ہم نے تو اتفاق نہ ہونے کے بعد معاملہ ن لیگ کے سپرد کیا تھا، نہیں معلوم تھا کہ ن لیگ کاکڑ صاحب کو منتخب کرے گی۔
ن لیگ کے زعما اپنی جگہ پریشان، خواہ خواہ ایک ہفتہ ڈار صاحب کو خواب میں بھی وزیراعظم دیکھتے رہے اور میاں صاحب کی ’ڈٹ‘ جانے والی ضد کے قصے بیان کرتے رہے، جلیل عباس جیلانی ملاقات کے بعد الگ پُراعتماد۔
اسلام آباد کے چائے خانوں، بیٹھکوں اور آستانوں پر الگ ہجوم مگر قرعہ فال وہیں سے آیا جہاں کی مہر کے بعد سب کی مُنہ پر مہر لگ گئی۔ ن لیگ خوش کہ بلآخر قرعے میں اُن کی حاجت بھی رکھ لی گئی۔
قائد ایوان یعنی وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کی طویل نشستیں، دکھاوے کی مشاورت اور نظارے کے اہتمام۔ راجہ صاحب بھی ’اِندر‘ اور شہباز صاحب بھی صاحبِ پرواز۔۔۔ سب اپنی اپنی جگہ راضی مگر پنڈی لے گیا بازی۔
مسلم لیگ نواز کے تقریباً تمام حامی ششدر ہیں کہ ن لیگ نے نظریہ ضرورت کے تحت سینیٹر انوار الحق کاکڑ کی تعیناتی کا فیصلہ کیا یا نظریہ سہولت کے تحت کیونکہ پیش منظر میں بظاہر بلوچستان کی نشستیں اور ممکنہ اتحاد کی جھلک نظر آرہی ہے۔
یوں بھی بلوچستان کا سیاسی مستقبل ہمیشہ محفوظ ہاتھوں میں ہی رہا ہے نہ صرف یہ بلکہ ’باپ‘ کی ضمانت کے بغیر حکومتِ پاکستان کا تحفظ بھی اب ناممکن نظر آتا ہے۔
جانے اختر مینگل صاحب سرپرائز کیوں ہوئے حالانکہ وہ ن لیگ کے پرانے واقف کار ہیں۔ بہرحال اُن کا شکوہ اپنی جگہ کہ بلوچستان میں اُن کی سیاست کے دروازے بند جبکہ اسٹیبلشمینٹ کی حامی جماعت کے لیے دروازے پختہ کر دیے گئے ہیں۔نگران وزیراعظم کاکڑ صاحب نہیں کوئی اور بھی آ جاتے تو بھی سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ ن لیگ نے یہی پالیسی اختیار کرنا تھی تو پانچ سال پہلے کر لی ہوتی۔ ن لیگ سیاست کے گرداب میں اُسی محور پر آ پہنچی ہے جہاں مصلحت کے نام پر سیاسی مفاد حاصل کیا جاتا ہے؟ شاید مسلم لیگ نواز کی جمہوریت پسندی کا پیمانہ ختم ہو چکا یا ووٹ کو عزت دے دے کر تھک گئے۔
گزشتہ چند ہفتوں کی قانون سازی اور فیصلوں نے سیاست کو وہیں لاکھڑا کیا، جہاں تیس سال پہلے تھی، نا چہرے بدلے ہیں نا سیاست کا انداز۔۔۔ کوئی کیوں کر حساب لگائے گا کہ کیا کھویا اور کیا پایا۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

نگران وزیر اعلی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکسے دایارنہ وچھڑے ، آج نامور گلوکار نصرت فتح علی خان کی 26 ویں برسی ہے ۔
Next Article نصرت جاوید کا تجزیہ : ہیولوں کا تعاقب اور ندامت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جناح ہاؤس حملہ: شرپسندوں، سیاسی جماعت کے درمیان رابطوں کے ثبوت مل گئے، نگران حکومت پنجاب

مئی 17, 2023

پنجاب کی11رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا،نگران سیٹ اپ غیر جانبدار ہوگا:محسن نقوی

جنوری 26, 2023

خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی تیاریاں : پنجاب میں نگران وزیر اعلی کے لیے تین ناموں پر غور

جنوری 15, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.