Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, مئی 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطاء الحق قاسمی کا کالم : ایک مسخرا مچھر!
عطاء الحق قاسمی

عطاء الحق قاسمی کا کالم : ایک مسخرا مچھر!

ایڈیٹراپریل 9, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں ایک دفعہ پھر اس بات کا قائل ہو گیا ہوں بلکہ میرا یقین، یقین ِکامل میں بدل گیا ہے کہ کبھی کسی کم ظرف کو اس کی اوقات سے زیادہ وقعت نہیں دینا چاہئے۔ آپ کو یاد ہو گا میں نے ایک ہفتہ قبل مچھروں پر کالم لکھا تھا کہ بظاہر یہ جو حقیر سا کیڑا ہے، دنیا کی سپر پاور امریکہ سے زیادہ صاحبِ کردار ہے۔ یہ کیڑا آپ پر بے خبری میں حملہ نہیں کرتا بلکہ آپ کے کان کے قریب بلکہ بعض اوقات کان کے تقریباً اندر پہنچ کر گھوں گھوں کر کے آپ کو الر ٹ کرتا ہے اورپھر کاٹتا ہے جبکہ امریکہ آپ کو دوست ظاہر کرتا ہے اور پھر اندر سے آپ کی جڑیں کاٹنے میں لگ جاتا ہے۔ مجھے یہ سب کچھ لکھتے ہوئے اندازہ نہیں تھا کہ میں نے اس کیڑے کے ’’درجات‘‘ اس کی اوقات سے کہیں زیادہ بلند ترکر دیے ہیں، وہ دن اور آج کا دن، یہ مجھے رات کے کسی پہر بھی سونے نہیں دیتا، ہر پانچ منٹ کے بعد امریکہ کے مقابلے میں اپنی بلندئی کردار ثابت کرنے کے لیے میرے کان میں گھوں گھوں کا الارم بجنےلگتا ہےاور یہ سلسلہ رکنے ہی میں نہیں آتا۔
گزشتہ رات جب اسی مخلوق کے بھائی بندوں نے مجھ پر سونا حرام کردیا تو میں نے بالآخر ان میں سےایک کو پکڑلیا اور کہا میں تو تمہیں ایک خاندانی قسم کی مخلوق سمجھتا تھا جو کسی کے حسنِ سلوک کو یاد رکھتی ہے مگر تم تو بے حد گھٹیا نکلے، میں نے تمہاری مدح میں کالم لکھا جس کے بعد تم اپنی اوقات سے باہر ہو گئے اور مجھ پر باقاعدہ یلغار شروع کر دی، یہ سن کر مچھر آگ بگولہ ہو گیا اور اس نے میری ہتھیلی پر ڈنگ مارنا شروع کر دیے،مگر مضبوط ہتھیلی پر اس کے ڈنک کا کیا اثر ہونا تھا، بس ہلکی سی خارش ہوئی اور اس سے میری نیند میں بھی خلل نہیں پڑ سکتا تھا کیونکہ میں اس وقت سویا ہوا نہیں تھاجاگ رہا تھا۔ بہرحال اس کے ڈنک مارنے پر میں نے اسے ایک بار پھر مخاطب کیا۔ اور کہا تم نے میری بات کا جواب دینے کی بجائے الٹا اپنے محسن کو ڈنک مار کر میری بات کی تصدیق کر دی ہے کہ تم اس تعریف و توصیف کے مستحق نہیں تھے جو میں نے اپنے کالم میں کی تھی۔ اس پر مجھے اس کی غصے سے بھری ہوئی آواز سنائی دی۔ وہ کہہ رہا تھا کون سی تعریف و توصیف؟تم نے اس کالم میں دس دفعہ ہمیں ’’حقیر سا کیڑا‘‘کہا، اس کے بعد تمہارے توصیفی کلمات کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے میں نے جواب دیا کہ تمہیں میرا ایک لفظ تو یاد رہ گیا، باقی سارا کالم بھول گئے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ تم کس قدر گھٹیا ہو۔ بولا تمہارا باقی سارا کالم تمہارے کالم کی مجبوری تھی کہ تم ہمارے حوالے سے اپنی قوم کو امریکہ کے کرتوتوں سے آگاہ کرنا چاہتے تھے۔ ہمیں علم ہے کہ تم نے ہمارا نام محض علامت کے طور پر استعمال کیا تھا، ہم کوئی ان پڑھ نہیں ہیں کہ تمہاری بات میں چھپی بات سمجھ نہ سکیں۔ اس پر میں نے اپنے ذہن پر زور ڈالاکہ کہیں یہ اورینٹل کالج میں میرا کلاس فیلو تو نہیں تھا جوعلامت وغیرہ کی اصطلاحوں سے بھی واقف ہے مگر میں نے اس سے پوچھنا مناسب نہیں سمجھا کہ کہیں یہ واقعی میرا کلاس فیلو نہ نکل آئے،چنانچہ میں نے یہ خیال ذہن سے جھٹکااور صبر سے کام لیتے ہوئے کہا کہ اگر علامت ہی کی بات تھی تو میں کسی خاندانی کیڑے مثلاً چیونٹی کی مثال بھی دے سکتا تھا جس نے خدائی کے دعوے دار نمرود کے ناک میں گھس کر اسے ہلاک کر دیا تھا، اگرچہ تمہاری کم ظرفی سے ناواقف لوگ یہ کریڈٹ بھی تمہی کو دیتے ہیں۔ مگر میں اس بحث میں پڑے بغیر تم سے پوچھتا ہوں کہ کالم سے پہلے تمہارا ایک آدھ بھائی بند میرے کان میں بے سرا گیت گا کر، میرے ہاتھ کے ایک اشارے سے بھاگ جاتا تھا مگر اس دن سے تو تم لوگ جوق درجوق مجھ پر حملہ آور ہو رہے ہو اور کورس میں گھوں گھوں کرتے ہو، تمہیں شرم نہیں آتی۔
اس پر مچھر ہنسا اور بولا’’ لگتا ہے آپ ذوق موسیقی سے بالکل بے بہرہ ہیں،انڈیا میں تو ہماری بڑی آئو بھگت ہوتی ہے ہمیں خان صاحب خاں صاحب کہا جاتا ہے اور آپ ہمیں بے سرا قرار دے رہے ہیں ‘‘ میں نے بمشکل اپنی ہنسی روکی کہ کہیں میرے ہنسنے سے اس کی بے تکلفی میں مزید اضافہ نہ ہو جائے۔ مجھے یہ بھی اندازہ ہو گیا تھا کہ یہ مچھر عام مچھر نہیں بلکہ مچھروں کا کامیڈین ہے بلکہ مجھے لگا کہ میں نے اسے کامیڈی شو میں دیکھا ہوا ہے۔چنانچہ اس کی مزید جگتیں بھگتنے سے پہلے میں نے اسے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اپنی زندگی عزیز ہے تو وعدہ کرو کہ آج کے بعد تم میری راتوں کی نیند خراب نہیں کرو گے۔اس پر ایک بار پھر اس کی ہنسی سنائی دی، بولا’’تم کیا کر لو گے؟‘‘میں نے کہا کچھ بھی نہیں، بس اپنی مٹھی کو ذرا سا ٹائٹ کروں گااور وہیں تمہارا دم نکل جائے گا۔اس پر وہ بولا مجھے یقین ہے کہ تم ایسا نہیں کروگے، ہم تو بقول تمہارے ایک حقیر سے کیڑے ہیں، جبکہ تم انسان تو خود کو اشرف المخلوقات کہلاتے ہو اور یوں تم ہماری سطح پر آنا پسند نہیں کروگے۔ مجھے اس کے فقرے کی چبھن محسوس ہوئی چنانچہ میں نے خود کو اشرف المخلوقات ثابت کرنے کے لیے کہا یہ تو تم ٹھیک کہتے ہو، ایک حقیر کیڑے اور اشرف المخلوقات کے کردار میں کچھ تو فرق ہونا چاہئے‘‘ لو میں تمہیں آزاد کرتا ہوں مگر اپنے بھائی بندوں کو بتا دو کہ وہ آئندہ میری نیند خراب نہ کریں۔ یہ کہہ کر میں نے مٹھی کھول دی، اس نے تشکر کی نظروں سے مجھےدیکھا اور فضا میں ایک چکر کاٹ کر میرے کان کے قریب پہنچ کر گھوں گھوں کا راگ چھیڑ دیا مگر میرے ہاتھ لہرانے سے پہلے ہی ایک قہقہہ لگا کر وہاں سے فرار ہو گیا۔مجھے ایک بار پھر یقین ہو گیا یہ مچھروں کا کامیڈین ہے، میں نے اس کا ناک نقشہ یاد کر لیا ہے، اس کے بارے میں کسی کامیڈی شو کے اینکر سے مزید معلومات حاصل کروں گا۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگل نو خیز اختر کا کالم : بائیس کروڑ
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم : انیس سو تینتیس کا جرمنی اور ہٹلر کی پارلیمان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم

مئی 7, 2026

معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم

مئی 7, 2026

کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.