Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطاء الحق قاسمی کا کالم : تو یہ دیکھ غفورا رویا!
عطاء الحق قاسمی

عطاء الحق قاسمی کا کالم : تو یہ دیکھ غفورا رویا!

ایڈیٹرجولائی 12, 20258 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

غفورے سے میری شناسائی بہت پرانی ہے۔ جب میں یونیورسٹی میں پڑھتا تھا وہ دہی بھلے کی ریڑھی لگاتا تھا۔ وہ تقریباً میرا ہم عمر ہے اور اللہ جانے وہ مجھے اپنا دوست کیوں سمجھتا ہے حالانکہ وہ چٹا اَن پڑھ ہے اور میں ایک پڑھا لکھا انسان ہوں۔ اسکی جیب میں پھوٹی کوڑی بھی نہیں جبکہ میری جیب اکثر نوٹوں سے بھری رہتی ہے۔ اس کا خیال ہے کہ چونکہ ہم سب ایک آدم کی اولاد ہیں۔ اس لیے ہم سب برابر ہیں۔ اَن پڑھ ہے نا!میں نے غفورے کو کبھی خوش نہیں دیکھا۔ کم از کم جب وہ میرے پاس آتا ہے وہ روہی رہا ہوتا ہے۔ وہ کل میرے پاس آیا اور بولا ’’قاسمی صاحب! اگلے مہینے میری بیٹی کی شادی تھی لیکن اب شادی کی تاریخ آ گے کرنا پڑے گی بلکہ اللہ جانے اب میری بچی کے ہاتھ پیلے ہوں گے بھی کہ نہیں‘‘میں نے پوچھا۔ ایسی کون سی بات ہے؟’’بولا، سپریم کورٹ نے شادی کے کھانے پر سے پابندی جو ہٹا دی ہے۔
کورٹ نے کہا ہے کہ یہ پابندی آئین کے منافی ہے‘‘ میں نے کہا’’ غفورے !یہ تو بہت خوشی کی خبر ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہماری عدالتوں کو ملک میں آئین کی حکمرانی کی کتنی فکر ہے‘‘بولا ’’یہ بات تو ٹھیک ہے مگرعدالتوں کے پاس ایک نظریہ ضرورت بھی تو ہوتا ہے وہ اگر یہ یہاں بھی لاگو کر دیں تو کیا حرج تھا ؟ اب میں کھانےکیلئے پچاس ہزار روپے کہاں سے لاؤں؟‘‘ میں نے کہا’’یہ تمہارا پرابلم ہے لیکن تمہیں اتنا خود غرض نہیں ہونا چاہیے کہ ملک کے آئین اور معاشرتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن جاؤ اور ایک قانون کی تم صرف اس لیے مخالفت کرو کہ اب تمہاری بیٹی ڈولی میں نہیں بیٹھ سکے گی جاؤ غفورے! تمہیں شرم آنی چاہیے‘‘، بس یہ سن کر غفورے نے رونا شروع کر دیا۔ وہ غالباً اپنے خلاف آئین شکن خیالات پر شرمندہ تھا!
غفورا میرے پاس یکم رمضان کو بھی آیا تھا۔ اس نے مجھے رمضان کی مبارک دی میں نے خیر مبارک کہا۔ افطاری کا سائرن ہوا تو میں نے پلیٹ میں سے ایک سوکھی سی کھجور نکال کر اس کے ہاتھ پر رکھی جس سے اس نے روزہ افطار کیا۔ پھر اس نے پانی کا ایک گلاس پیا اور کہا ’’قاسمی صاحب! میری ایک پریشانی دور کریں‘‘میں نے کہا بتاؤ’’ بولا میں آج کل پاپڑ بیچتا ہوں پچاس ساٹھ روپے روز کے بچ جاتے ہیں۔ میرا چھوٹا بیٹا نہاری کی ایک دوکان پر برتن صاف کرتا ہے تقریباً اتنے ہی پیسے وہ بھی کما لیتا ہے۔ خدا کا شکرہے روکھی سوکھی کھا لیتے ہیں لیکن آج سے سارے ملک میں کھانے پینے کی دکانیں بند ہوگئی ہیں ۔ میں دن کے وقت پاپڑ بیچ نہیں سکتا اور افطاری کے بعد پاپڑوں کا کوئی گاہک نہیں، میرا بیٹا نہاری کی جس دکان پر کام کرتا تھا اس کے مالک نے دکان ایک مہینے کیلئے بند کر دی ہے۔ وہ اس دوران دکان کی چھوٹی موٹی مرمت اور رنگ و روغن کرائے گا۔ میرے پاس کوئی جمع پونجی نہیں ہے کہ اس مبارک مہینے میں گھر بیٹھ کر خرچ کر سکوں مجھے بتائیں میں اپنے بچوں کو روٹی کہاں سے کھلاؤں ؟ ‘‘
یہ سن کر مجھے غصہ آ گیا تاہم میں نے کافی ضبط سے کام لیتے ہوئے کہا۔’’تم چاہتے ہو کہ صرف تمہارے بچوں کو بھوک سے بچانےکیلئے شعائر اسلامی کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جائے اور دن کے وقت دکانیں کھلی رکھ کر بر سر عام کھانے پینے کی اجازت دی جائے‘‘اس پر غفورے کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور اس نے کہا’’ اللہ نہ کرے میں شعائر اسلامی کی خلاف ورزی کی بات کروں میں نے تو آپ سے صرف مسئلے کا حل پوچھا تھا ‘‘میں نے کہا ’’مسئلے کا حل یہی ہے کہ تم فوراً میری آنکھوں سے دور ہو جاؤ اور اپنی باتوں سے میرے روزے کا ثواب کم نہ کرو‘‘ اس پر غفورے نے پھر پھوٹ پھوٹ کر رونا شروع کر دیا مجھے یاد ہے غفورا ایک سال پہلے بھی میرے پاس آیا تھا یہ اس وقت کی بات ہے جب شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ۔ ان جھٹکوں کے دوران کچی آبادیوں کے بیشتر مکینوں کے کوچے زمین بوس ہو گئے تھے جن میں غفورے کا گھر بھی تھا۔ اس حادثے میں اس کا ایک بیٹا بھی ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گیا تھا۔ غفورا میرے پاس آ یا تو میں نے اسے بتایا کہ’’یہ زلزلے ، یہ سیلاب اور دیگر آفات آسمانی سب ہمارے گناہوں کا نتیجہ ہیں۔ ہمیں اللہ تعالیٰ کےحضور اپنے گناہوں کی معافی مانگنا چا ہئے‘‘یہ سن کر ایک دفعہ پھر غفورے کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور اس نے کہا ’’ایک تو ہم غریبوں پر آفت آتی ہے۔ اوپر سے آپ اس آفت کو ہمارے گناہوں کی سزا قرار دے کر ہمارے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں کیا سارے گناہ ہم غریب ہی کرتے ہیں۔ کیا گلبرگ اور ڈیفنس میں فرشتے آباد ہیں جو سیلاب اور زلزلوں کی زد میں نہیں آتے‘‘ میں نے ان لمحوںمیں اس کے منہ لگنا مناسب نہ سمجھا۔ ایک اور موقع پر جب اس کا ایک نواسہ علاج معالجے کی سہولت نہ ملنے کے سبب انتقال کر گیا تو میں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی کہ زندگی ،موت اور غریبی امیری صرف اللہ کے اختیار میں ہے اس پر وہ پہلی دفعہ غصے میں آیا۔ اس نے کہا’’یہ سب باتیں تم ظالموں نے اپنے ظلم اور نا انصافی کے جواز کیلئے گھڑی ہوئی ہیں۔ تم لوگوں نے رزق کے سرچشموں پر قبضہ کیا ہوا ہے اور اپنی غیر منصفانہ تقسیم کو اللہ کی تقسیم قراردے کر ہم لوگوں کا منہ بند کرنے کی کوشش کرتے ہو!‘‘میں سب کچھ برداشت کر سکتا ہوں لیکن بے دینی کی باتیں مجھ سے برداشت نہیں ہوتیں، چنانچہ میں نے ایک زور دار تھپڑ غفورے کے منہ پر رسید کیا اور کہا ’’آج کے بعد تم سے اس وقت تک میرا کوئی تعلق نہیں جب تک تم دوبارہ کلمہ پڑھ کر اپنے ایمان کی تجدید نہیں کرتے۔ اب میری نظروں سے فوراً دور ہو جاؤ!‘‘ اس پر غفورے نے زارو قطار رونا شروع کر دیا اور میں نے محسوس کیا کہ وہ ہچکیوں کے دوران ہولے ہولے کلمہ پڑھ رہا ہے۔ یہ غریب لوگ کتنے بزدل ہوتے ہیں۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ ۔۔ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عطاء الحق قاسمی کالم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف 19 شکایات خارج کر دیں
Next Article تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئی :اھتجاجی تحریک کا اعلان عمران خان کریں گے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میرے کالموں میں بے بسی و مایوسی کا اظہار اور حارث خلیق : برملا / نصرت جاوید کا کالم

اپریل 6, 2026

عورت کا جائیداد میں حصّہ۔ تنقید کیوں؟ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اپریل 5, 2026

ملتان کے مجاہدِ ادب مشتاق کھوکھر کی 13 ویں برسی : رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.