Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»وہی کاٹو گے جو اگائو گے!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

وہی کاٹو گے جو اگائو گے!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرنومبر 10, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک تو میں اپنے ناسٹیلجیاسے بہت تنگ ہوں مجھے تو وہ ماضی بھی بہت اچھا لگنے لگا ہے جو ا س وقت زہر لگتا تھا۔آپ یقین کریں مجھے ماضی کے سب مارشل لاء یاد آتے ہیں جو اس وقت برے لگتے تھے مگر اب یاد آتے ہیں تو میں ان کی یاد میں خون کے آنسو بہاتا ہوں، سبحان اللہ، کیا خوبصورت ادوار تھے۔
جنرل ایوب خان، جنرل یحییٰ خاں، جنرل ضیاء الحق اور جنرل پرویز مشرف کے دور میں آئین معطل ہوتا تھا چنانچہ کوئی زیادتی، زیادتی لگتی ہی نہیں تھی کیونکہ آئین کی ’’خلاف ورزی‘‘ ہوتی ہی نہیں تھی۔مرحوم آئین کی روح تڑپتی ہو گی مگر اس سے ہماری صحت پر کیا اثر پڑتا تھا۔پھر ایک وقت آتا تھا کہ وہ سیاست دان جنہیں ہم ELECTABLES کہتے ہیں وہ سب ان حکومتوں کےدست و بازو بن جاتے تھے، ملک ترقی کرتا تھا ترقی کی تیز رفتاری کی وجہ سے 1971ء میں ملک ایک کھائی میں جا گرا جس سے اس کا ایک بازو ٹوٹ گیا اس کے بعد سے پاکستان، ٹنڈا پاکستان ہے چنانچہ اس کے بعد ہم نے پاکستان کا اثرو رسوخ ہمسایہ ملک افغانستان میں بڑھانے کے لئے امریکہ کی مدد سے لاکھوں لوگوں کو جدید اسلحہ فراہم کیا۔
افغانستان تو ہم سے فتح نہ ہوا، الٹا ان مسلح لوگوں میں مال غنیمت کے جھگڑے کی وجہ سے کئی گروپ بن گئے اور ان میں سے کئی ایک نے اپنی توپوں کا رخ پاکستان کی طرف کر لیا ۔اس کے بعد گلیاں، بازار اور کوچے ہمارے بچوں کے خون سے بھر گئے اور پاکستانی، پاکستان کے مستقبل سے مایوس ہونے لگے۔ اللہ اللہ کرکے ان دہشت گردوں کو ٹھکانے لگانے کی کوشش کی گئی مگر ادھر اُدھر تھوڑا بہت پنگا ملک کو دشمنوں سے محفوظ رکھنے کے لئے لینا تو پڑتا ہی ہے چنانچہ وہ بھاری رہا۔
مگر افسوس یہ بھلے دن گزر گئے ابھی خدا خدا کرکے اچھے دن آئے ہیں کئی برسوں سے ملک میں جمہوریت ہے فوج اپنی بیرکوں میں ہے، جج صاحبان عدالتوں میں قانون کے عین مطابق فیصلے کر رہے ہیں ۔بیوروکریسی تابع فرمان ہے، عمران خان پاکستان کے مکمل بااختیار وزیر اعظم ہیں ، فارن آفس والے آزادی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، وزارت داخلہ بھی اپنے فیصلوں میں مکمل آزاد ہے۔ وزیر اعظم سمیت ان کے تمام اداروں کو کوئی ڈکٹیشن نہیں دیتا۔سب ادارے ایک بات پر متفق ہیں کہ ملک سے کرپشن ختم کرنی ہے چنانچہ نیب اور ایف آئی اے بھی تن من دھن سےاس مشن کی تکمیل میں مصروف ہے۔
پاکستان میں سب سے کرپٹ پارٹی مسلم لیگ (ن) ان کا خاندان اور ان کے رفقاء تھے چنانچہ ان سب کی ’’کھمپ‘‘ ٹھپی جا رہی ہے۔ میاں نواز شریف ، ان کے بھائی میاں شہباز شریف، مریم نواز، مریم کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر، شہباز شریف کے داماد یہ سب مسلسل احتساب کے زد میں ہیں، اس خاندان کا لوہے کا کاروبار تھا اور مجھے لگتا ہے ان کے اعصاب بھی لوہے کے ہیں ۔اسی طرح مسلم لیگ کی لیڈر شپ اسحاق ڈار ،پرویز رشید، طلال چوہدری، حنیف عباسی، دانیال عزیز ،نہال ہاشمی اور دوسرے کئی لوگ کسی نہ کسی حوالے سے زیر عتاب آئے ہیں۔یہ لوگ یقیناً گنہگار ہوں گے ورنہ جمہوریت میں جب آئین، پارلیمنٹ اور دوسرے ادارے آزاد ہوں وہاں کسی بے گناہ پر ہاتھ نہیں ڈالا جاسکتا۔پیپلز پارٹی کے بھی کچھ لوگ اپنے کئے کی سزا بھگت رہے ہیں اور کچھ بھگتنے والے ہیں۔
مجھے یہ حسن ظن اس لئے ہے کہ اگر ہماری موجودہ حکومت انتقامی کارروائیاں کرنے والی ہوتی تو وہ علامہ خادم رضوی اور علامہ پیرافضل قادری کو ابھی تک کیفر کردار تک پہنچا چکی ہوتی۔
یہ سب باتیں اپنی جگہ مگر میں اپنے ناسٹیلجیاکا کیا کروں مجھے وہ وقت یاد آتا ہے جب ملک میں مارشل لاء ہوتا تھا آئین چونکہ معطل تھا چنانچہ سب کچھ کھلم کھلا ہوتا تھا، میں اس دور کو مس کرتا ہوں اگر مجھے اپنے آرمی چیف کے بارے میں ذاتی طور پر علم نہ ہوتا کہ وہ مارشل لاء کے سخت خلاف ہیں تو میں ان سے ضرور عرض کرتا کہ حضور مارشل لاء لگائیں کیونکہ کئی بد طینت لوگ مکمل آزادی سے کام کرنے والی اس حکومت میں بھی کیڑے نکالتے ہیں مگر مجھے علم ہے کہ بہت سے لوگ انہیں یہ مشورہ دیتے ہوں گے اور جس طرح وہ ان کے اس نوع کے مشورے کو ڈسٹ بن میں پھینک دیتے ہوں گے میرے مشورے کا بھی یہی حشر ہو گا لہٰذا میں ایسا نہیں کہوں گا، میں اپنی بات منوانا نہیں چاہتا ۔
اب آخر میں ایک قاری سے موصول شدہ غزل، شاعر کا نام معلوم نہیں
چاند پر بستیاں بساؤگے
چاندنی پھر کہاں سے پاؤگے
سلب کر لیں سماعتیں سب کی
کس کو اب داستاں سناؤگے
چھین لی شہر بھر کی گویائی
اب صدائیں کہاں سے لاؤگے
سب کی آنکھیں نکال دیں تم نے
اب یہ آنکھیں کسے دکھاؤ گے
ہر طرف نفرتوں کے کیکر ہیں
وہ ہی کاٹو گے جو اگاؤ گے
بے تحاشا خدا بن بیٹھے
اتنے سجدے کہاں سے لاؤ گے
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسردیوں کا احترام کیجئے!۔۔نوخیزیاں/گل نوخیز اختر
Next Article شہباز شریف کی ایک اور کیس میں گرفتاریٍ ڈ ال دی گئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.