Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»اگر میں ارب پتی ہوگیا؟۔۔ عطاالحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

اگر میں ارب پتی ہوگیا؟۔۔ عطاالحق قاسمی

ایڈیٹراپریل 12, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

فرض کریں، کسی لاٹری میں میرا اربوں روپوں کا انعام نکل آیا ہے۔ میں نے قیمتی گھر خرید لیا، اعلیٰ درجے کی کار خرید لی، عزیز و اقارب کے حقوق پورے کر دیئے، سفید پوشوں کی ضروریات کے لئے رقم مختص کر دی، بیٹوں کو مستقبل کی فکروں سے آزاد کر دیا، بیگم کو زیورات سے لاد دیا، دوستوں کے لئے دل میں موجود اپنی دیرینہ خواہش کو عملی جامہ پہنا دیا۔
اس کے باوجود یہ رقم ختم ہونے میں نہیں آ رہی، اگر میں باقی ماندہ رقم بینک میں جمع کراتا ہوں تو یہ الٹا کئی گنا مزید بڑھ جائے گی، سو کچھ سمجھ نہیں آ رہا کیا کروں؟
میں ابھی اسی ادھیڑ بن میں تھا کہ کچھ اور طرح کے خدشات اور وسوسوں نے مجھے گھیر لیا، میں نے سوچا لاٹری والی خبر صیغہٴ راز میں تو رہے گی نہیں، اگر یہ ویسے ”لیک“ نہ ہوئی تو میرے رہن سہن سے سب کو پتا چل جائے گا کہ کہیں سے لمبا پیسہ آیا ہے، اس کے بعد مجھے ڈاکوؤں اور اغواء برائے تاوان والوں سے بچنے کے لئے ”عمر قید“ کی سزا برداشت کرنا پڑے گی۔
میرے گھر کے باہر مسلح پہریدار کھڑے ہوں گے، گھر کو قلعہ کی صورت دینا ہو گی، اس کی کنکریٹ کی دیواریں اونچی کر کے ان میں بجلی کا کرنٹ چھوڑنا ہو گا، گھر سے نکلتے وقت مسلح گارڈ سے بھرے دو ”ڈالے“ میری کار کے آگے پیچھے ہوں گے۔ میں لکشمی چوک جا کر کڑھائی گوشت کھانے اور باہر بچھی کرسیوں پر بیٹھ کر مالشیے سے مساج کرانے کی لذت سے محروم ہو جاؤں گا، میرا لکھنا لکھانا چھوٹ جائے گا کیونکہ میں ڈرائنگ روم لکھاری نہیں ہوں، مجھے تو اپنے موضوعات گلیوں، بازاروں اور لوگوں کے ہجوم میں سے تلاش کرنا ہوتے ہیں۔
ایک فکر مجھے یہ بھی دامن گیر ہوئی کہ دولت کی فراوانی مجھے پاکستان سے بیزار کر دے گی، میں اس میں کیڑے نکالنا شروع کر دوں گا اور ”مسٹر جناح“ پر پھبتیاں کسنے لگوں گا اور ہاں مجھے دو تین شادیاں بھی تو کرنا پڑیں گی کیونکہ پیسہ پاس ہو تو بڑھاپے کے دالان میں جوانی رقص کر سکتی ہے، پھر ان شادیوں کے نتیجے میں جو مسائل پیدا ہوں گے میرا دھیان ان کی طرف بھی گیا۔
ایک فکر مجھے یہ بھی لاحق ہوئی کہ میرے بیٹے اپنی بیوی بچوں کے ساتھ ہفتے کی شام ہمارے ساتھ گزارتے ہیں اور اپنی ماں کے ہاتھوں سے بنائے گئے کھانے مزے لے لے کر کھاتے اور ایک دوسرے سے ہنسی مذاق کرتے ہیں۔ اس دن مجھے اپنا گھر جنت کا ایک ٹکڑا لگتا ہے، جس میں بچوں کی چہچہاہٹ اسے جنت سے کہیں زیادہ پُر کشش بنا دیتی ہے، مجھے یہ خوف دامن گیر ہو گیا کہ میری یہ جنت، دولت کے ملبے تلے دب جائے گی، بچے کینیڈا اور امریکہ شفٹ ہو جائیں گے اور پھر وہ اس وقت واپس آئیں گے، جب انہیں جائیداد کے بٹوارے کے لئے قانونی ضابطے پورے کرنا ہوں گے۔
میں نے بہت کوشش کی کہ ان وسوسوں سے چھٹکارا حاصل کر کے اس نئی زندگی کا تجربہ کروں لیکن مجھے اس مصنوعی زندگی میں کوئی کشش نظر نہ آئی۔ مجھے ان لمحوں میں اپنی محدود خواہشات پر رونا بھی بہت آیا اور میں نے خود پر لعنت ملامت بھی بہت کی لیکن خون میں رچی بسی سوچیں انسان کا پیچھا کہاں چھوڑتی ہیں؟
تاہم دل کے ایک گوشے سے یہ آواز بھی آ رہی تھی کہ اتنی رقم سے یہ بے اعتنائی اچھی نہیں، کسی دانا دوست کے پاس جاؤ، جو تمہیں اس زندگی کی خوبصورتیوں کا قائل کر سکے، چنانچہ میں سیٹھ مکرم کے پاس گیا اور اسے اپنا مسئلہ بتایا، اس نے کہا ”اگر تمہاری 25ارب کی لاٹری نکلی تو میں تم سے 27ارب میں خرید لوں گا“ .
وہ اپنی بلیک منی کو وائٹ کرنے کے چکر میں تھا، اسے میرے مسئلے کا اندازہ ہی نہیں تھا، اس سے مایوس ہو کر میں نے ایک اور ارب پتی دوست سے مشورہ کیا کہ شاید وہ کسی دلیل سے مجھے قائل کر لے کہ اتنی بڑی رقم سے وہ مسائل پیدا نہیں ہوں گے جو تم سوچ بیٹھے ہو، مگر اس نے کہا ”جو بات تم سمجھنا چاہ رہے ہو، وہ سمجھائی نہیں جا سکتی، صرف تجربہ کی جا سکتی ہے، چنانچہ اگر تمہاری 25ارب کی لاٹری نکل آئی تو یہ ساری رقم تم مجھے دے دینا، ان سارے مسائل کا میں سامنا کر لوں گا جو تمہیں اس دولت سے وابستہ نظر آتے ہیں“۔
میں سمجھ گیا کہ لامحدود خواہشات اور محدود خواہشات کے درمیان مفاہمت کا کوئی راستہ موجود نہیں۔ یہ دو الگ الگ دنیائیں ہیں، میں چونکہ اپنی دنیا میں ہی خوش ہوں چنانچہ مجھے کسی ایسے تجربے کی ضرورت نہیں جو مجھ سے میری خوشیوں بھری موجودہ زندگی چھین لے.
بہت سوچ بچار کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا کہ نامعلوم پر معلوم کو ترجیح دینا ہی بہتر ہے، سو میں نے اپنی جیب میں سے لاٹری کا وہ ٹکٹ نکالا جس نے میرا چین برباد کر دیا تھا اور اسے پرزہ پرزہ کر کے تیز ہواؤں کے سپرد کر دیا اور اب! ان سب افراد سے معذرت، جن کے لئے لاٹری نکلنے کی صورت میں، میں نے بہت سے منصوبے بنائے تھے۔
خصوصاً اپنی بیگم سے معذرت، مگر مجھے یقین ہے کہ وہ پچاس کروڑ روپے کے مالیت کے ہیروں کے ہار سے محرومی کا صدمہ جلد بھلا نہ پائے گی!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنقل…روک سکو تو روک لو۔۔ رضا علی عابدی
Next Article بلوچستان کے علاقے چمن میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 4, 2026

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور

مئی 4, 2026

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 4, 2026
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور مئی 4, 2026
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.