Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»جانور نامہ۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

جانور نامہ۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرجولائی 12, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں نے اپنے ایک گزشتہ کالم میں کچھ جانوروں کے بارے میں اظہارِ خیال کیا تھا۔ یہ کالم پڑھ کر بھولے ڈنگر نے کہا ’’تم نے سب سے بڑے جانور انسان کا تو ذکر ہی نہیں کیا، تم بیشک خود کو اس صف میں سے نکال کر الگ کھڑے ہو جاتے لیکن اپنے بھائی بندوں کے حوالے سے اتنی بڑی ڈنڈی تو نہ مارتے‘‘ لیکن میں خاموش رہا۔ ویسے بھی اسے اصل گرمی اس بات کی تھی کہ جہاں میں نے اتنی محبت سے دوسرے جانوروں کا ذکر کیا تھا، وہاں تھوڑا بہت کلمۂ خیر میں اس ’’ڈنگر‘‘ کے بارے میں بھی کہہ دیتا، تاہم میرے اس دوست کا اعتراض ٹھیک ہے، میں آئندہ کبھی آج کے جانور نما انسانوں کا تذکرہ ضرور کروں گا لیکن اس سے پہلے کچھ پرندوں چوپایوں اور کیڑے مکوڑوں کا بھی مجھ پر حق ہے اور میں اس فرض سے عہدہ برآ ہونا چاہتا ہوں، سب سے پہلے میں چھپکلی کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔


آپ چھپکلی کی ہیت کذائی پر نہ جائیں، اسکی بدصورتی کو بھی دل سے نکال دیں اور آپ اس کی خود اعتمادی اور اپنے شکار کیلئے اُس کی قلابازیوں کو نظر میں رکھیں تو میری طرح آپ بھی اسکے قائل ہو جائیں گے۔ اپنے سے بڑوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے اور اس کی خود اعتمادی کو پنجابی کا ایک محاورہ پوری طرح واضح کرتا ہے۔ شاید آپ نے بھی سنا ہو اگر نہیں تو میں آپ کیلئے اسے اردو میں ٹرانسلیٹ کر دیتا ہوں یعنی ’’ذات کی چھپکلی اور چھت کے شہتیروں سے جپھے‘‘ اس محاورے میں ذات پات کا ذکر مجھے کچھ اچھا نہیں لگتا لیکن اس کے بغیر بات واضح نہیں ہو سکتی تھی، ہم انسانوں میں بھی بہت سی چھپکلیاں پائی جاتی ہیں جو حکمرانوں اور ان کے لے پالکوں کو ’’جھپیاں‘‘ ڈالنے کیلئے ہمہ وقت بے قرار رہتی ہیں بلکہ یہ چھپکلیاں تو اپنے مقصد کے حصول کیلئے مادہ چھپکلیوں سے بھی کام لیتی ہیں۔ ایک دفعہ میں نے ایک ’’چھپکلے‘‘ سے پوچھا ’’میاں تم اپنی ذات کی نفی کرکے خواہ مخواہ شہتیروں سے جا چمٹتے ہو، اس سے تمہیں کیا ملتا ہے؟‘‘ بولا ’’یہ سب تم انسانوں کی ہم سے نفرت اور کراہت کا شاخسانہ ہے، تمہارے سامنے اگر کوئی ہمارا نام بھی لے لے تو تمہیں اُبکائی محسو س ہونے لگتی ہے۔ تم نے ہم چھپکلیوں کو ’’کوڑھ کِرلی‘‘ کا نام بھی دیا ہوا ہے، تم سمجھتے ہو کہ ہماری وجہ سے معاشرہ کوڑھ کے مرض کا شکار ہو جاتا ہے، چنانچہ ہم زمین پر رینگ رہے ہوتے ہیں، تم جوتے سے ہمیں نشانہ بناتے ہو، تمہارا نشانہ خطا ہو جاتا ہے اور ہم دیوار پر چڑھ جاتے ہیں، تم دیوار کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہو تو یہ چھتوں کے شہتیر ہی ہیں جو ہمارے لئے محفوظ پناہ گاہ ثابت ہوتے ہیں۔ تم انسانوں میں بھی تو بہت سی چھپکلیاں اور چھپکلے ہیں جو اپنی محفوظ پناہ گاہوں سے معاشرے کو کوڑھ کے مرض میں مبتلا کرنے میں لگے ہوئے ہیں“۔ میں لاجواب ہو گیا کیونکہ اس نے وہی بات کہی تھی جو میرے اپنے دل میں بھی تھی لیکن جب اس نے یہ کہا کہ کیا تمہارے کالم نگاروں میں کوئی چھپکلی نہیں ہے؟ تمہارے اینکر پرسنز میں کوئی کوڑھ کِرلی نہیں ہے؟ تمہارا کوئی لیڈر یا کوئی سیاسی جماعت معاشرے میں کوڑھ نہیں پھیلا رہا؟ تو مجھ سے اس چھپکلے کی یہ گستاخی اور زبان درازی برداشت نہیں ہوئی چنانچہ میں نے اپنی جوتی سے اس کا نشانہ لیا لیکن وہ برق رفتاری سے دیوار عبور کرتا ہوا اپنی محفوظ پناہ گاہ میں داخل ہوگیا اور اب مجھے شہتیر کے سوراخ میں سے اسکی صرف لمبی زبان نظر آ رہی تھی، جسے وہ باہر نکالتا تھا اور پھر قرب و جوار میں نظر آنے والے کیڑے مکوڑوں کو ہڑپ کر جاتا تھا، مجھے ان لمحوں میں یوں لگا جیسے وہ میری بے بسی پر دانت نکال رہا ہو!


بلی ایک بہت خوبصورت جانور ہے۔ یہ بہت Loving natureرکھتی ہے۔ کتا مالک کا وفادار ہوتا ہے اور بلی گھرکی وفادار ہوتی ہے۔ کتے کا مالک اسے کہیں بھی لے جانا چاہے وہ اس کے ساتھ چل پڑتا ہے لیکن بلی جس گھر میں رہتی ہے اسے چھوڑنے کیلئے کبھی تیار نہیں ہوتی۔ گلزار وفا چوہدری مرحوم نے میرے چھٹی جماعت کے کلاس فیلو اور مشہور شاعر ناصر زیدی کے بارے میں لکھا تھا کہ ’’ناصر اپنی شہرت دور دراز مقامات تک پہنچانے کیلئے دور دراز مقامات کا سفر اختیار کرتے ہیں لیکن ان کی شہرت اس بلی کی مانند ہے جسے اس کا مالک بوری میں بند کر کے کہیں دور پھینک آتا ہے لیکن وہ مالک سے پہلے واپس گھر پہنچ جاتی ہے‘‘۔
ایک وقت تھا کہ بلی کبھی جنگل میں رہا کرتی تھی، ایک دن جنگل کے سناٹوں سے اتنی خوفزدہ ہوئی کہ بقول نیئرؔ شیر بن گئی مگر جو بلیاں جنگل کی دہشت کا مقابلہ نہ کرسکیں وہ شہروں میں آباد ہو گئیں اور ان کی آرام طلبی نے انہیں شیر نہیں بننے دیا، چنانچہ میں نے دیکھا کہ یہ گرمیوں کے موسم میں ایئرکنڈیشنڈ کمرے میں مالک کی گود میں جا بیٹھتی ہیں اگر کہیں ایئر کنڈیشنر نہ ہو تو آپ انہیں ریفریجریٹر کے پاس براجمان دیکھیں گے کہ اس کا دروازہ کھلنے پر انہیں ٹھنڈی ہوا کے جھونکے میسر آتے ہیں، سردیوں میں یہ آپ کے لحاف میں گھس جاتی ہیں، گھروں میں رہنے کی وجہ سے انہیں چھیچھڑے وغیرہ ملتے رہتے ہیں، چنانچہ انہیں شکار میں زیادہ دلچسپی نہیں رہتی جس کی وجہ سے گھر میں چوہے دندناتے پھرتے ہیں۔ ایسی بلیاں کبھی کبھار محض خون گرم رکھنے کیلئے کسی چوہے پر جھپٹتی ہیں اور اسے پنجہ مار کر زخمی کر دیتی ہیں، تاہم اسے بھاگنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ وہ ابھی تھوڑی دور ہی جاتا ہے کہ ایک بار پھر اس پر جھپٹتی ہیں اور یہ سلسلہ یونہی جاری رہتا ہے۔ یہ ان کا کھیل بھی ہے اور گھر کے مالک کو دلاسا بھی کہ ہم اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ پولیس اور اس نوع کے دوسرے اداروں کو آسائش و آرام کا اتنا عادی نہیں بنانا چاہئے کہ گھر میں ’’چوہے‘‘ دندناتے پھریں۔ (جاری ہے)
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجعل سازی کے امکانات روشن ہوگئے۔۔رضا علی عابدی
Next Article مانیں یا نہ مانیں۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 4, 2026

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور

مئی 4, 2026

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 4, 2026
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور مئی 4, 2026
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.