Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»کانوں والو، کان بڑی ’’نعامت‘‘ ہیں!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

کانوں والو، کان بڑی ’’نعامت‘‘ ہیں!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراگست 1, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دو ہفتے ہونے کو آئے ہیں مگر میرا دایاں کان ٹھیک ہونے کو نہیں آ رہا، یہ کان بہہ بھی رہا ہے اور اس سے سنائی بھی نہیں دے رہا، مگر اللہ کا شکر ہے اس نے سب کی طرح مجھے بھی دو کان دیئے ہیں۔ جب میں نے کسی کی بات نہ سننا ہو تو میں دایاں کان آگے کر دیتا ہوں اور اگر سننا ہو تو بائیں کان سے کام لیتا ہوں۔ ویسے آپس کی بات ہے یہ معاملہ صرف میرے ساتھ نہیں، ان کے ساتھ بھی ہے، جن کے دونوں کان ٹھیک ہیں۔ اس حوالے سے بہت سے لوگ اور ادارے بھی یقیناً خوش نصیب ہیں۔ وہ بھی اپنے مطلب کی بات سنتے ہیں۔ ویسے ہم لوگ عمومی طور پر کانوں کے بہت کچے ہیں تاہم یہ کانوں کا کچا ہونا صرف منفی باتوں کے حوالے سے ہے۔ اور تو اور سوشل میڈیا پر کی گئی کسی بھی معزز شخص کی کردار کشی پر مشتمل خبریں پڑھ کر خوش ہوتے ہیں، گویا آنکھوں کے بھی کچے ہیں۔
آنکھوں سے یاد آیا کہ ہر شخص آنکھوں ہی کے قصیدے کیوں پڑھتا ہے۔ مثلاً میں نے کئی دفعہ یہ منظر دیکھا کہ پانچ چھ معززین ایک دوسرے کے پیچھے چلے جا رہے ہیں اور ’’آنکھوں والو، آنکھیں بڑی نعمت ہیں‘‘ کی صدا لحن داؤدی میں لگاتے ہیں اور لوگ ہیں کہ آنکھوں کی تعریف سن کر انہیں انعام و اکرام سے نوازتے ہیں، ادھر نوجوانانِ ملت ہیں کہ اگر کسی لڑکی کی صرف آنکھیں پسند آجاتی ہیں تو بقول شفیق الرحمٰن ’’سالم‘‘ لڑکی سے شادی کر بیٹھتے ہیں اسی طرح آنکھوں کے درجات بلند کرنے والے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو
آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے، لب پہ آ سکتا نہیں
ایسے مصرعوں کی مدد سے باقی تمام اعضائے جسمانی کی اہمیت کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شاید یہ اسی بے جا تعریف کا ردعمل ہے کہ کچھ منصف مزاج لوگوں نے ان آنکھوں کو تمام مصیبتوں کی جڑ قرار دے دیا۔ ایک ہندو شاعر مکند کا شعر ہے
دل کی نہیں تقصیر مکند آنکھیں ہیں ظالم
یہ جا کے نہ ٹکراتیں، وہ گرفتار نہ ہوتا
اور یہ ردعمل اپنی جگہ بالکل درست ہے کیونکہ سارا ستم یہ آنکھیں ہی ڈھاتی ہیں بیچارے باقی اعضا تو خاصے مرنجاں مرنج واقع ہوئے ہیں۔
یہ جو باقی اعضائے جسمانی کو میں نے مرنجاں مرنج قرار دیا ہے تو ایسا روا روی میں نہیں کہا بلکہ آپ کسی بھی عضو کو لے لیں مثلاً ہاتھوں ہی کو دیکھیں، ہمارے ملک میں ہر شخص کے دو ہاتھ ہیں اور اتفاق یہ ہے کہ تمام دنیا میں ہر شخص کے دو ہاتھ ہیں بہرحال ہمارے ہاں (اور غالباً کچھ دوسرے ممالک میں بھی) دائیں ہاتھ کو ’’دایاں بازو‘‘ اور بائیں ہاتھ کو ’’بایاں بازو‘‘ کہتے ہیں (اور اس کی نظریاتی تعریف بدلتی رہتی ہے)۔ اس ضمن میں خوش آئند بات یہ ہے کہ ’’دایاں بازو‘‘ اور ’’بایاں بازو‘‘ گو آپس میں لڑتے جھگڑتے بھی رہے ہیں لیکن چونکہ بنیادی طور پر یہ مرنجاں مرنج واقع ہوئے ہیں لہٰذا صبح ہوتے ہی یہ دونوں بھائی ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے اور پھر دونوں کسب زر کے لئے گھر سے نکل کھڑے ہوتے۔اسی طرح زبان ہی کو دیکھ لیں، یہ نہ ہو تو ہم چیزوں کے ذائقے ہی سے نا واقف ہوں، انسان کی زبان تو ذائقے کا پتا دیتی ہے جبکہ گائے اور بکرے کی زبان تو بٹ صاحبان کے نزدیک خود ذائقے دار ہوتی ہے، کچھ ایسی ہی صفات گردے میں بھی ہیں، باقی صفات تو چھوڑیں کسی کے بارے میں صرف اتنا کہہ دینا کہ ’’وہ بڑے دل گردے والا آدمی ہے‘‘ خاصی جامع تعریف سمجھی جاتی ہے۔
تاہم تمام اعضائے جسمانی میں سے جس عضو کا میں بہت ارادت مند ہوں وہ کان ہے، اللہ نے ہر شخص کو دو کان دیئے ہیں اور یہ اختیار بھی دیا ہے کہ وہ ایک سے اچھی بات سنے اور دوسرے سے اسے نکال دے۔ میرے کچھ دوست تو ایسے بھی ہیں جنہیں کان، آنکھ سے بھی زیادہ عزیز ہیں چنانچہ وہ جو سنتے ہیں اس پر ایمان لے آتے ہیں۔ ملّا نصر الدین بھی انہی لوگوں میں سے تھے، ایک شخص نے ان سے کہا کہ فلاں آدمی بہت بُرا ہے، ملّا نے کہا تم ٹھیک کہتے ہو، وہ اٹھا تو وہی شخص آ گیا، جس کی غیبت ہوئی تھی، اس نے غیبت کرنے والے کے بارے میں ملّا سے کہا کہ وہ شخص بہت بُرا ہے، ملّا نے اس کی بات کا بھی یقین کر لیا اور کہا ’’تم ٹھیک کہتے ہو‘‘ محفل میں موجود ایک سادہ لوح شخص یہ دیکھ کر بہت پریشان ہوا، اس نے ملّا کو مخاطب کیا اور کہا ’’جناب یہ کیا؟ آپ نے دونوں کی بات کو درست قرار دے دیا، آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا‘‘ ملّا نے اس کی طرف دیکھا اور کہا ’’تم بھی ٹھیک کہتے ہو‘‘۔
اور چونکہ ہمارے ہاں اپنی بات صحیح ثابت کرنے کے لئے بس اتنے اور ایسے ہی دلائل کافی سمجھے جاتے ہیں جو ملّا کے حوالے سے میں نے ابھی بیان کئے ہیں، پس ثابت ہوا کہ کان جسم کا افضل ترین عضو ہے اور اس کی حفاظت کے لئے ہمیں سر دھڑ کی بازی لگا دینی چاہئے۔ باقی اعضا میں سے بیشتر کی حفاظت کا ذمہ خدا نے خود لیا ہے مثلاً دل خاصی محفوظ جگہ پر واقع ہے، آنکھوں کی حفاظت کے لئے بھی معقول انتظامات موجود ہیں، گردے اور پھیپھڑے بھی کسی تیز دھار آلے از قسم چاقو وغیرہ کی مدد کے بغیر نہیں نکال جا سکتے، ٹانگیں اور ہاتھ اپنی مضبوطی کی وجہ سے اپنی حفاظت میں ’’خود کفیل‘‘ ہیں۔ اب لے دے کے کان باقی بچتے ہیں جن کا شمار اگر اشیائے خور و نوش میں کیا جائے تو انہیں چبانے والی (مرکنی) ہڈی قرار دیا جا سکتا ہے۔ اور یہ غالباً اسی کا شاخسانہ ہے کہ ایک شخص کا کان جڑ سے اکھڑا ہوا تھا اور اس میں سے ’’زار و قطار‘‘ لہو بہہ رہا تھا۔ اس کے ایک دوست نے پریشان ہو کر پوچھا ’’ارے بھئی یہ کیا ہوا؟‘‘ اس نے تلخی سے جواب دیا ’’بزرگوں کا ستیاناس ہوا ہے‘‘ اس پر دوست نے حیران ہو کر پوچھا ’’وہ کیسے؟‘‘ بولا ’’بزرگوں سے سنا تھا کہ اگر کتا کاٹنے لگے تو فوراً بیٹھ جانا چاہئے‘‘۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکلین شیو مولوی۔۔قلم لمان/حامد میر
Next Article حوالات، جیل یاترا اور مارشل لاء ضابطہ 1371… (1)۔۔خالد مسعود خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 4, 2026

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور

مئی 4, 2026

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 4, 2026
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور مئی 4, 2026
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.