Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»قاتل مودی کا ناقابلِ برداشت بھارت!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

قاتل مودی کا ناقابلِ برداشت بھارت!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراگست 8, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نریندر مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا، اس کے بعد امریکہ میں اس کے داخلے پر پابندی تھی مگر مسلمانوں کے خلاف اس کی انتہائی نفرت بھارت میں موجود اسی نفرت کے حامل ہندوئوں کو اس کا یہ قتل عام اتنا پسند آیا کہ اسے اپنا وزیراعظم بنا لیا اور اس کے بعد حالیہ الیکشن میں وہ بہت بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگیا۔ اب بھارت میں صرف مسلمانوں نہیں دوسری اقلیتوں کی زندگی جس طرح اجیرن بنا دی گئی ہے اس کا ذکر آگے چل کر ہوگا مگر اس نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیلئے جو اقدامات کئے ہیں وہ کوئی سیاستدان نہیں، کوئی قاتل ذہن کا حامل شخص ہی کر سکتا ہے۔ بھارت کے سیکولرازم اور جمہوریت کا جنازہ نکل چکا ہے، آئین کو پاؤں تلے روند دیا گیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی قراردادیں کوڑے کے ڈھیروں میں پھینک دی گئی ہیں اور یہ سارا کچھ ہمارے وزیراعظم اور امریکی صدر سے ملاقات کے فوری بعد کیا گیا ہے۔ امریکی صدر کے اندر کا مودی امریکہ کی کانگریس نے دبا کر رکھا ہوا ہے، اللہ جانے اس نے کس پس منظر میں کہا تھا کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کے فرائض انجام دے گا اور یہ کہ خود مودی نے بھی اسے ثالثی کیلئے کہا ہے۔ اب اگر وہ ثالثی کرے گا تو موجودہ صورتحال میں کیا بارگیننگ ہو سکے گی؟ شاید یہ سب کچھ پری پلان تھا!
ہمارے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر کے اجلاس میں ببانگ دہل یہ کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کی خود مختاری کیلئے آخری اقدام سے بھی گریز نہیں کرے گا۔ خدا کرے ایسا ہی ہو، میں جنگ کے خلاف ہی نہیں اسے بدترین آپشن سمجھتا ہوں مگر بعض اوقات قیام امن کیلئے بھی دشمن کا بازو مروڑنا پڑتا ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ پاکستان بھارت پر حملہ کر دے کہ اسکے نتیجے میں تباہی اور بربادی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آگے گا۔ دونوں ملکوں کے عوام غربت کی چکی میں بری طرح پسے ہوئے ہیں۔ اس جنگ سے جنازے اٹھانے کے سوا کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا؛ تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ پاکستان ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھ جائے، ضروری ہے کہ پاکستان ہر وہ حربہ استعمال کرے جس سے بھارت کو اندازہ ہو کہ اس نے جو حرکت کی ہے وہ اسے مہنگی پڑ رہی ہے۔ ہماری افواج نے اس کا اشارہ بھی دیا ہے۔ اگر ہم نے کشمیر کی آزادی اور اس کی خودمختاری کیلئے عملی طور پر کچھ کیا تو بیرونی دنیا اس مسئلے کی طرف متوجہ ہوگی ورنہ رات گئی، بات گئی والا معاملہ ہوگا۔ اگر ہمارے خطے میں ایک نیا اسرائیل بنتا ہے تو بھارت کشمیریوں پر بمباری اور ان کی ہلاکتوں کا سلسلہ تیز سے تیز کرکے انہیں پاکستانی کشمیر کی طرف دھکیلنے کی کوشش کرے گا تاکہ مقبوضہ کشمیر میں گلیاں ہوون سنجیاں، وچ مرزا یار پھرے والی صورتحال پیدا ہو سکے!
میں روزانہ سوشل میڈیا پر کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اور کشمیریوں کو مردانہ وار ان کا مقابلہ کرتے دیکھتا ہوں۔ بچوں، بوڑھوں، جوانوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عورتوں کی بے حرمتی کی جا رہی ہے، اب تک بھارت ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کر چکا ہے، بے شمار کو اندھا اور معذور بنا چکا ہے، ان کی قیادت کو پابند سلاسل رکھا ہوا ہے۔ میں سلام بھیجتا ہوں علی گیلانی، یٰسین ملک اور دوسرے کشمیری رہنماؤں کو جنہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ بھارت کی جیلوں میں کاٹا اور بے پناہ تشدد برداشت کیا۔ اب تو محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللہ نے بھی اپنی زبان بندی ختم کر دی ہے جو بھارت کے فیورٹ رہے ہیں۔ شاید انہیں کشمیری عوام کے لاکھوں کے احتجاجی جلوس اور ان کا غیظ وغضب نظر آ رہا ہے۔ پیشتر اس کے کہ انڈیا یہ آہ وزاری کمزور کر دے، ہمیں آگے بڑھ کر وہ تمام طریقے اختیار کرنا ہوں گے جن سے ظالم کا بازو مروڑا جاسکے!
اس سارے مسئلے میں ایک بہت دردناک پہلو یہ بھی ہے کہ جہاں چند آوازیں اس ظلم کو روکنے کیلئے خود بھارت سے اٹھی ہیں وہاں ’’ہندو راج‘‘ کے قیام اور بھارت کے مسلمانوں کو ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور بھی کیا جا رہا ہے۔ میں نے ایسی کئی وڈیوز دیکھی ہیں جہاں ہندو غنڈے لاٹھیوں سے مسلم عورتوں اور مردوں کا کچومر نکال رہے ہیں، چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کو ظالمانہ طریقے سے مارا جا رہا ہے۔ میں اپنے آنسوئوں کو آنکھوں کی دہلیز سے باہر نہیں آنے دیتا مگر کچھ مناظر میری یہ کوشش ناکام بنا دیتے ہیں۔ بھارت کی دیدہ دلیری گزشتہ روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دیکھنے میں آئی جہاں مرکزی سڑکوں پر راتوں رات را کے ایجنٹوں نے ’’مہا بھارت‘‘ کے بڑے بڑے پوسٹر آویزاں کر دیئے، بھارت ہمارے اندر در آیا ہے اسے پوری قوت سے اس کی حرکتوں کا جواب دینا ہوگا۔
قوت کے دانشمندانہ استعمال کے علاوہ ہمارے سفارتکاروں کو اپنی بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کرکے بیرونی دنیا کو مودی کے بھارت کا اصل چہرہ دکھانا ہوگا۔ اس کیلئے انہیں خصوصی فنڈز جاری کئے جائیں تاکہ وہ اپنا مشن تنگدستی کے بغیر مکمل کر سکیں۔ میں اس تجویز کا حامل نہیں ہوں کہ پاکستان سے مختلف وفود متعلقہ ملکوں کو بھیجیں جائیں، اس حوالے سے عموماً یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ وہ سیر سپاٹے اور شاپنگ کرکے یا پاکستانیوں کے جلسوں سے خطاب کرکے یا ایک آدھ اہم شخصیت سے ملاقات کرکے واپس آ جاتے ہیں۔ وفود کے بجائے ہر اہم ملک میں صرف ایک ایسا فرد بھیجا جائے جو وطن کی محبت سے سرشار ہو، ایسے دس بارہ افراد دس بارہ ممالک کا دورہ کریں، گروپ کی صورت میں نہیں بلکہ ایک ملک کیلئے صرف ایک کٹر پاکستانی جو بین الاقوامی صورتحال اور پاکستان اور بھارت کی تاریخ سے پوری طرح آگاہ ہو۔ اپنا نقطہ نظر بہترین طریقے سے پیش کرنا جانتا ہو، صورتحال کی بہتری کیلئے کافی ہوگا۔ ہجوم بھیجنے کا کوئی فائدہ نہیں!
اور آخر میں یہ کہ حکومت اپنا دل بڑا کرے، پاکستانی عوام اس وقت سیاسی دھڑوں میں تقسیم ہو چکے ہیں اس دھڑے بندی کو ختم کرنے کیلئے سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہئے تاکہ باہر کوئی طعنہ نہ دے کہ بھارت اپوزیشن کے ساتھ جو کچھ کر رہا ہے تم لوگ بھی تو وہی کچھ کر رہے ہو۔ یہ اتحاد کا وقت ہے اور اتحاد کیلئے اگر ’’کڑوی گولی‘‘ بھی نگلنا پڑے تو نگل لینا چاہئے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآنسوؤں سے ہوشیار۔۔قلم کمان/حامد میر
Next Article کشمیر کہانی …(2)۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 4, 2026

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور

مئی 4, 2026

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 4, 2026
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور مئی 4, 2026
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.