Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»ایک ہے فاروق عادل اور ایک ہیں اس کے دوست: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

ایک ہے فاروق عادل اور ایک ہیں اس کے دوست: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراپریل 9, 20184 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھے اگر ٹانگ کا فریکچر نہ ہوتا تو میں آج فاروق عادل کے بارے میں بہت اچھا لکھ سکتا تھا گو میں عموماً ہاتھ ہی سے لکھتا ہوں ٹانگ سے نہ کبھی لکھا اور نہ کبھی کسی دوسرے کے معاملے میں ٹانگ اڑائی۔ٹانگ کا بہانہ اسلئے کر رہا ہوں کہ میرے پاس اس وقت لکھنے کا ماحول نہیں ہے میں اسلام آباد کے ایک کمرے میں تن تنہا بیٹھا ہوں نہ کوئی شور شرابا نہ بچوں کی چیخ پکار اور نہ کوئی ایسا کام یاد آ رہا ہے جو میں نے فوری طور پر کرنا ہو ۔برا ہو اخبار کیلئے لکھنے کی عادت کا جو مجھے نوائے وقت کے دور سے پڑی کہ دس بیس کولیگ میرے برابر میں بیٹھے ہوتے تھے سامنے کا تب حضرات آلتی پالتی مارے بیٹھے نظر آتے تھے میں ایک سلپ لکھتا اور ان کی طرف بڑھا دیتا اور پھر وہ دوسری سلپ کے منتظر نظر آتے اس دوران کوئی ملاقاتی بھی آ جاتا دوچار گپیں اس کے ساتھ مارتا اور ساتھ ساتھ دو چار جملے کالم کے لکھتا بلکہ نمٹاتااور حیرت کی بات یہ تھی کہ اس عالم میں لکھا ہوا کالم قارئین بڑے شوق سے پڑھتے اب کیا ہے اب میں ہوں، خاموشی ہے، تنہائی ہے یا فاروق عادل کی کتاب ’’جوصورت نظر آئی ‘‘میرے سامنے دھری ہے بس یہی ایک نعمت ہے جو مجھے لکھنے میں مدد دے رہی ہے کیونکہ اس کتاب میں اتنا شور شرابا ہے اور اتنے سارے لوگ اس میں فاروق عادل کو اپنی کہانیاں سنا رہے ہیں کہ مجھے ان کے سبب وہ ’’یک سوئی ‘‘ نصیب ہو گئی ہے جو مجھے کالم لکھنے کیلئے درکار ہوتی ہے ۔
پہلی بات یہ ہے کہ فاروق عادل اتنا خاموش طبع آدمی ہے کہ جب کبھی میرا جی چاہتا کہ میں اتنے پر سکون شخص کے بارے میں کچھ لکھوں اور پوچھوں کہ یار میرے ارد گرد ہر شخص بے سکون نظر آتا ہے تمہیں اتنے پرسکون ہوتے حیا نہیں آتی ؟لیکن میری یہ غلط فہمی دور ہو گئی جب میں نے اس کے خاکوں کی کتاب ’’جو صورت نظر آئی ،پڑھنا شروع کی ،حالانکہ اس کا نام جو شکل نظر آئی ہونا چاہئے تھا، تاہم اس کتاب میں مجھے اتنا شور شرابا نظر آیا کہ مجھے سمجھ آ گئی کہ جب اتنے سارے لوگ بول رہے ہوں تو کوئی سکون سے سننے والا بھی تو ہونا چاہئے ۔سوفاروق عادل نے ہمیں ایسے ایسے لوگوں سے ملایا اور ان کی باتیں سنائیں کہ مجھے اس پر رشک آیا اور خود پر شدید غصہ کہ اوٹ پٹانگ بولتا رہتا ہوں اور دوسروں کو سننے کی کبھی زحمت ہی گوارا نہیں کی۔(میں نے جب فاروق عادل کی زبانی اپنی باتیں سنیں جواس نے میرے خاکے میں لکھی ہیں تو میں شدید غلط فہمی کا شکار ہوگیا چنانچہ جملہ خواتین و حضرات کو پیشگی مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ وہ فاروق عادل کی باتوں میں نہ آئیں۔نہ میں انسان دوست ہوں، نہ میں ڈکٹیٹروں سے لڑنے مرنے کے لئے تیار رہتا ہوں اور نہ ہی میں عجزو انکسار کا پیکر ہوں، میں ایک بہت غلط آدمی ہوں اور میرے غلط آدمی ہونے کی تصدیق آپ کسی بھی غلط آدمی سے کرا سکتے ہیں !
باقی رہے فاروق عادل کے دوسرے کردار، مجھے ان میں سے ایک بالکل غیر معروف اور دنیاوی زبان میں ایک ناتواںشخص بہت قیمتی نظر آیا جس کا نام حمید شیخ ہے اور وہ کچھ عرصہ ایک بھرپور زندگی گزارنے کے بعد سندھ میں کچھ دنوں گمنامی کی زندگی بسر کرنے کے بعد اب فوت ہو گیا ہے ۔ فاروق میں ایک بہت بڑی خرابی ہے اور وہ یہ کہ اسے کسی میں کوئی خرابی نظر نہیں آتی میں نے تو یہ کتاب اس توقع کے ساتھ پڑھنا شروع کی تھی کہ فاروق عادل معزز لوگوں کے کپڑے اتارے گا ان کے باہر کی خوبیوں میں سے انکے اندر کی خباثتیں نکال کر ہمیں دکھائے گا میں نے بڑے بڑے نامی گرامی لوگوں کے لکھے ہوئے خاکے پڑھے ہیں جنہوں نے اپنے ’’مخکوک‘‘ کو دنیا کا سب سے گھٹیا شخص ثابت کرنے کی کوشش کی ہے مگر فاروق عادل تو انسان کو اندر سے ٹٹولتا ہے اور اسکی خوبصورتیاں ہمارے دلوں میں اتارتا ہے۔ویسے وہ خوش قسمت بھی ہے کہ اسکا اٹھنا بیٹھنا اپنے جیسے لوگوں کے ساتھ ہی رہا ہے وہ ’’اے مین از نون بائی دی کمپنی ہی کیپس(A man is known by the company he keeps)کی عملی صورت ہے ورنہ تو ’’اے ڈوگ از نون بائی دی کمپنی ہی کیپس‘‘ (A dog is known by the company he keeps)بھی سننے میں آتا ہے۔ فاروق عادل کی کتاب میں ایسے بہت سے افراد بھی آپ کو نظر آئینگے جن سے ان کی زیادہ اٹھک بیٹھک نہیں رہی لیکن ایک جہاں دیدہ اور زیرک صحافی اور ادیب کیلئے دیگ کا ایک دانہ ہی کافی ہوتا ہے چنانچہ وہ ایک نکتے سے ان تک رسائی کرتا ہے اور پورا شخص ہمارے سامنے آ جاتا ہے اس کتاب میں آپ کو میاں طفیل محمد، پیر پگاڑا مرحوم، ایئر مارشل اصغر خاں، پروفیسر غفور احمد ،بیگم نصرت بھٹو، غلام مصطفیٰ جتوئی، رجب طیب اردگان ، بے نظیر بھٹو، قاضی حسین احمد،اجمل خٹک، سردار فاروق لغاری،جاوید ہاشمی، آصف علی زرداری، مشاہد اللہ خان، شیخ رشید احمد، بشیر احمد بلور،الطاف حسین، جاوید احمدغامدی ،محمد صلاح الدین، الطاف حسین قریشی، ڈاکٹر وزیر آغا، جنرل حمید گل، حکیم سرو سہارنپوری ،حسین حقانی، ایم ایم عالم اوروہی ایک ’’معمولی آدمی‘‘ حمید شیخ کے خاکے پڑھنے کو ملیں گے۔یہ کتاب ایک ایسا وسیع وعریض باڑا ہےجس میں انسان بھی ہیں گھوڑے بھی ہیں اور کچھ گدھے بھی دکھائی دیتے ہیں۔اگر آپ نے یہ کتاب نہ پڑھی تو آپ خود ہی گھاٹے میں رہیں گے فاروق عادل کا کچھ نہیں بگڑے گا…وہ ایک اعلیٰ درجے کا ادیب اور صحافی ہی نہیں ایک درویش صفت انسان بھی ہے اسے اس سے کوئی غرض نہیں کہ اسے کون دیوتا سمجھتا ہے اور کون نہیں سمجھتا ۔
میں وعدہ کرتا ہوں بلکہ اس سے پہلے اقرار کرتا ہوں کہ میں نے فاروق کی اس کتاب کے ساتھ انصاف نہیں کیا جو میں پھر کبھی کروں گا انصاف نہ کر سکنے کی وجہ انعام الحق جاوید کا وہ کتاب میلہ ہے جس کے جھرمٹ میں چند لمحے مجھے اس کتاب کیلئے ملے ہیں بس آخر میں مجھے فاروق عادل کی دل آویز مسکراہٹ کا ذکر کرنا ہے جسے دیکھ کر مجھے مونا لیزا یاد آ جاتی ہے یہ مسکراہٹ جیسا آپ کا موڈ ہو ویسی ہی نظر آتی ہے ۔آخر میں اس مماثلت کیلئے میں فاروق عادل اور مونا لیزا دونوں سے معذرت خواہ ہوں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشجاعت نامہ: قلم کمان / حامد میر
Next Article الیکٹبلز پر ضرورت سے زیادہ انحصار مگر…. لہر بھی کوئی شے ہے: برملا / نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا

اپریل 22, 2026

ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی

اپریل 22, 2026

بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم

اپریل 22, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم اپریل 22, 2026
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.