Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»ایک دن کورونا کے ساتھ!۔۔عطا ء الحق قاسمی
اختصاریئے

ایک دن کورونا کے ساتھ!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراپریل 13, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں نے کورونا کے سیکرٹری کو فون کیا کہ میں ایک ٹی وی چینل کیلئے ان کا انٹرویو کرنا چاہتا ہوں۔ اس کے جواب میں مجھے قہقہہ سنائی دیا اور یہ جواب بھی کہ سرکار میں خود کورونا عرض کر رہا ہوں۔ میں نے مودبانہ معذرت کی اور پوچھا کہ کب دولت خانے پر حاضر ہو جاؤں۔ اس پر کورونا نے ایک اور قہقہہ لگایا اور کہا کہ جناب دنیا بھر کے فراعین کی طرح میرا کوئی ایک گھر نہیں، دنیا کے ہر ملک میں میری رہائش گاہیں ہیں۔ عرض کی کہ میں اتنا صاحبِ حیثیت نہیں ہوں، آپ لاہور میں کوئی جگہ بتا دیں، حاضر ہو جاتا ہوں۔ اس پر کورونا نے کہا، اوکے تم رائیونڈ آ جاؤ۔ رائیونڈ کے ایک عظیم الشان محل کے دروازے پر کورونا اپنے لباس شاہی میں میرے استقبال کیلئے کھڑا تھا۔ میں نے سر سے پاؤں تک حفاظتی کٹ پہنی ہوئی تھی۔ وہ میری اس ہیبت کذائی پر ہنسا اور بولا، تمہیں اس کی ضرورت نہیں تھی، میں اپنے مہمان کو کیسے نقصان پہنچاؤں گا۔ ویسے بھی تم ٹی وی کیلئے میرا انٹرویو کرنے آئے ہو۔ میں بیوقوف ہوں کہ مفت کی پبلسٹی ہاتھ سے جانے دوں؟ یہ کہتے ہوئے وہ میری طرف معانقے کیلئے بڑھا۔ میں دو قدم پیچھے ہٹ گیا اور کہا کہ سرکارِ عالی! میں نے آپ کا معانقہ وصول کر لیا۔ آپ براہِ کرم چھ فٹ کا فاصلہ برقرار رکھیں۔ یہ سن کر اس کا ماتھا شکن آلود ہو گیا مگر پھر کچھ دیر بعد وہ نارمل نظر آنے لگا۔ اسکے عالیشان ڈرائنگ روم میں جب اسکا ملازم میرے لئے چائے کی ٹرالی لیکر آیا تو اس بار کورونا نے خود اسے چائے سرو کرنے سے منع کرتے ہوئے ٹرالی واپس لیجانے کیلئے کہا اور مجھے مخاطب کرکے بولا ’’تم کبھی پاکستان سے باہر بھی گئے ہو؟‘‘ میں نے کہا ’’جی جاتا رہا ہوں‘‘ کہنے لگا ’’تم چند ملکوں میں گئے ہو گے، تم آنکھیں بند کرو، میں تمہیں ساری دنیا کی سیر کراتا ہوں‘‘ میں نے آنکھیں بند کیں اور اس کی ہدایت پر کھولیں تو اس نے پوچھا ’’بتاؤ یہ کون سا ملک ہے؟‘‘ میں نے چاروں طرف نظریں دوڑائیں، ہر طرف عالیشان عمارتیں، نائب کلب، ریسٹورنٹ، بہترین شاپنگ مال، کشادہ سڑکیں، بڑے بینک، جوا خانے، اکا دکا چرچ اور بہت کچھ‘‘ کورونا نے پوچھا ’’شہر دیکھ لیا؟‘‘ میں نے کہا ’’ہاں‘‘ پوچھا اب بتاؤ یہ کون سا شہر ہے؟ میں نے کہا ’’یہ کوئی جادو نگری ہے۔ یہاں نہ کوئی انسان ہے، نہ چرند نہ پرند، مجھے خوف آ رہا ہے۔ مجھے یہاں سے لے چلو‘‘ اس پر اس نے ایک بھیانک قہقہہ لگایا اور کہا ’’یہ نیویارک شہر ہے۔ دنیا کی سپر پاور امریکہ کا دارالحکومت ہے۔ چلو میں تمہیں تمہارے سب سے پسندیدہ ملک لے جاتا ہوں‘‘۔ آنکھیں کھولیں تو پھر ایک نئی جادو نگری، سب کچھ اپنی جگہ موجود ہے مگر شہر انسانوں سے خالی۔ اس شہر میں جابجا بہت خوبصورت مسجدیں نظر آ رہی ہیں مگر کوئی نمازی، نہ کہیں سے اذان کی آواز!‘‘ کورونا نے کہا ’’یہ تمہارا ترکی ہے‘‘۔ میں نے کہا ’’خدا کیلئے مجھے فوراً یہاں سے لے جاؤ‘‘۔ پھر وہ مجھے ویٹیکن سٹی لے گیا۔ دنیا بھر کے مسیحیوں کا مقدس مقام ، مگر ویٹیکن کی آنکھیں ان کا رستہ دیکھتے دیکھتے پتھرا چکی تھیں۔ وہ مجھے مکہ اور مدینہ بھی لے گیا، یہ دونوں شہر بھی سنسان تھے، اس نے شیطانی ہنسی ہنستے ہوئے کہا ’’خانہ کعبہ میں کوئی طواف کرتا نظر آ رہا ہے؟‘‘ میں نے نم آلود آنکھوں سے اسے درخواست کی کہ وہ مجھے واپس پاکستان لے جائے، میری آنکھیں کچھ اور نہیں دیکھنا چاہ رہیں! وہ میرےہر ردِعمل پر ہنستا، اس نے اس بار بھی ہنستے ہوئے مجھے آنکھیں بند کرنے کا کہا اور واپس لاہور اپنے عالیشان محل میں لے گیا۔
میں ابھی صحیح طور بیٹھنے بھی نہیں پایا تھا کہ اس نے مجھ سے پوچھا ’’سنا ہے تمہارے ہاں بہت سے ایسے پیر فقیر موجود ہیں جن کی ایک پھونک سے سارے امراض دم دبا کر بھاگ جاتے ہیں۔ لوگ ان کے سامنے سجدہ ریز ہوتے ہیں اور خود کو خدا سمجھنے والے کی روحانی قوت سے مریدوں کی زبان ہی نہیں ان کے دل میں بھی جو خواہش موجود ہو وہ بھی ان ’’خداؤں‘‘ کی ایک نظر سے پوری ہو جاتی ہے‘‘ میں نے جواب دیا ’’ہاں میں نے بھی سنا ہے‘‘ اس پر کورونا پھر شیطانی ہنسی ہنسا اور کہا ’’پھر سائنسدانوں کو کیوں تکلیف دیتے ہو، وہ بیچارے رات دن اپنی لیبارٹریوں میں کورونا کی ویکسین تلاش کرنے میں کھانا پینا بھولے ہوئے ہیں۔ ان پیروں فقیروں سے کہو کہ وہ اپنی ایک پھونک سے میرا خاتمہ کرکے دکھائیں‘‘۔ آخر میں اس نے ایک پیغام دینے سے پہلے اپنی اس ملاقات کا خوفناک ترین قہقہہ لگایا اور کہا ’’میں خود بھی ایک بہت بڑا پیر ہوں، تمہارے پیروں فقیروں کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے میں نے جہالت کے فروغ کے بہت سے ادارے کھولے ہوئے ہیں۔ ان کی موجودگی میں تم میرا اور مستقبل کی بلاؤں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleقومی حکومت۔ ناقابلِ قبول۔۔منصور آفاق
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ۔۔متعصبانہ شور سے کورونا کو نظرانداز کرنیکی کوشش
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار

جون 26, 2026

مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم

جون 26, 2026

ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم

جون 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی جون 26, 2026
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان جون 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.