Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, فروری 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیٹ میٹرنگ ۔۔ امیر اور غریب کو یکساں نگاہ سے دیکھنے والا بندوبست : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ڈاکٹر علی شاذف کا جہان ِحیرت : ظہور چوہان کا اختصاریہ
  • پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • نیٹ میٹرنگ ختم، بلنگ شروع، سولر صارفین کو یونٹ کی قیمت دینی ہوگی : نیپرا
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»بزرگوں کی پیشگی نمازِ جنازہ کی تجویز!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

بزرگوں کی پیشگی نمازِ جنازہ کی تجویز!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراپریل 16, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ روز اپنے گھر کے برآمدے میں بیٹھا دنیا کی بےثباتی پر غور کرتے سوچ رہا تھا کہ کسی جنگل کی طرف نکل جاؤں اور کسی برگد تلے گیان دھیان میں مشغول ہو جاؤں، جب نروان مل جائے تو کورونا کے ساتھ وہ سلوک کروں کہ وہ دنیا میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہے اور باقی عمر شرمندگی کے مارے ماسک، دستانے اور سینی ٹائزر کے بغیر گھر سے نہ نکلے کہ کوئی اس کے قریب بھی نہ پھٹکے ۔
اتنے میں ملازم نے مجھے آ کر بتایا کہ ایک صاحب آپ سے ملنے آئے ہیں، میں نے نام پوچھا تو اس نے کہا بس میں اُن کا ایک بہت بڑا مداح ہوں۔ خیر وہ صاحب تشریف لائے۔ میں نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا.
انہوں نے بتایا میرا نام عبدالشکور ہے، آپ کی مزاح نگاری کا اسیر ہوں، بڑی خواہش تھی کہ ایک دفعہ آپ سے ملاقات ہو جائے۔
میں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا ان دنوں سمجھدار لوگ گھر سے باہر قدم نہیں رکھتے۔ میں آپکی محبت کا قائل ہو گیا ہوں کہ آپ چلے آئے۔
بولے ’’میں شاید حالات نارمل ہونے کا انتظار کرتا لیکن کورونا وائرس سے معمر لوگوں کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہوتا ہے، سوچا کوئی پتا نہیں آپ کب فوت ہو جائیں، اس لئے میں نے دیر سے آنے کا رسک نہ لیا‘‘۔ اس پر میں نے اپنے ملازم کو چائے کا کہا۔
وہ چائے لایا تو میں نے کہا انہیں چائے پیش کرنے سے پہلے ان کے ہاتھ چومو، ان سے معانقہ کرو، تمہیں اندازہ نہیں میری محبت میں کس قدر خطرناک حالات میں یہ مجھ سے ملنے آئے ہیں۔ یہ سن کر شکور صاحب کے چہرے پر ممنونیت کے آثار نمایاں ہوئے۔
انہوں نے خود اپنے ہاتھ میرے ملازم کی طرف بڑھائے اور اٹھ کر اس سے بھرپور معانقہ بھی کیا۔ ملازم کے جانے کے بعد میں نے موصوف کو بتایا کہ اس غریب شخص کو کورونا ہو گیا ہے۔
آپ سے اس لئے ملایا کہ آپ جیسی محبت کرنے والی شخصیت سے میری دوبارہ ملاقات ہوتی ہے کہ نہیں؟ اس کے بعد مجھے کچھ پتا نہیں چلا کہ وہ کب اٹھے اور کب مین گیٹ سے نکلے۔
یہ اکیلے شکور صاحب کا معاملہ نہیں، آج کل لوگ صحتمند معمر لوگوں کو ایسے دیکھتے ہیں جیسے آخری دیدار کر رہے ہوں مگر قابلِ داد ہیں وہ لوگ جو بنی نوع انسان سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ اس محبت میں انہوں نے خونی رشتوں کو بھی نظر انداز کر دیا ہے۔
اس تمام عرصے میں اپنے معمر عزیزوں، جن کو کوئی بیماری بھی نہیں، وہ ملنے بھی نہیں آتے کہ کہیں ان کی آل اولاد کی زندگیاں خطرے میں نہ پڑ جائیں۔ بزرگ تو بیچارے خود گھروں میں سہمے بیٹھے ہیں، بار بارہاتھ دھونے سے اب صرف ہاتھوں کے نشان باقی رہ گئے ہیں، وہ روزانہ اپنے گھر کی ہر چیز کو ڈیٹول سے غسل دیتے ہیں مگر اس سے احتیاط تو بہرحال لازم ہے۔
ویسے کسی خاندان میں بزرگوں کی برکت والا تصور اپنی جگہ، یہ ہم بچپن سے سنتے آئے ہیں، مگر اس مخلوق کے ساتھ سلوک شروع سے ایسا تو نہیں اس سے ملتا جلتا ضرور ہوتا رہا ہے۔ مجھے یاد ہے جوانی کے دنوں میں ہمارے ایک بزرگ ادیب تھے، جنہوں نے لمبی عمر پائی۔
ان دنوں جب کوئی جوان شخص فوت ہوتا تو ہم لوگ کہتے یار دیکھو اس کی عمر ابھی مرنے کی تھی؟ دوسری طرف وہ نوے سے اوپر ہیں مگر ابھی تک زندہ ہیں۔
ایک دن میں ان بزرگ سے ملنے گیا۔ اس روز میرے ساتھ بھولا ڈنگر بھی تھا۔ ہم بڑے خوشگوار موڈ میں گپ شپ کے دوران چائے کی چسکیاں اور اس زندہ دل بزرگ کی چٹ پٹی گفتگو کے مزے لے رہے تھے کہ اچانک ایک صاحب اندر داخل ہوئے اور انہوں نے یہ ہولناک خبر سنائی کہ فلاں نوجوان ادیب وفات پا گئے ہیں۔
پیشتر اس کے ہم اس سانحہ پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے، بھولے ڈنگر نے بزرگ ادیب کو مخاطب کیا اور کہا ’’بزرگو مرنے کی عمر آپ کی ہے مگر مر وہ گیا، جس نے ابھی کچھ دیکھا ہی نہیں تھا‘‘ واضح رہے اس سے اگلے روز ہی وہ بزرگ فوت ہو گئے۔
کسی زمانے میں پی ٹی وی نے آرکائیو کے تحت معمر ادیبوں کے انٹرویوز کا سلسلہ شروع کیا۔ ابوالاثر حفیظ جالندھری کا بھی ایک بھرپور انٹرویو کیا گیا۔ انٹرویو کے اختتام پر حسبِ معمول پروڈیوسر اور اینکر، حفیظ صاحب کے کمالِ فن کی تعریف کر رہے تھے، اتنے میں پروڈیوسر حفیظ صاحب کے اس پروگرام کا چیک لے کر آیا۔
حفیظ صاحب نے فارم پر دستخط کئے، چیک جیب میں ڈالا اور پھر اپنے دونوں ہاتھوں کے انگوٹھے دائیں بائیں ہوا میں گھماتے ہوئے پروڈیوسر کو مخاطب کر کے کہا ’’مجھے پتا ہے کہ تم نے یہ انٹرویو میری موت کے بعد چلانا ہے مگر بچُّو میں نے مرنا ورنا کوئی نہیں‘‘۔
آخر میں مجھے صرف یہ کہنا ہے کہ معمر لوگوں کی مسلسل ٹی وی سے جس کے قریب سے بھی وہ نہیں گزرتے، متوقع موت کی وعید سنائی جا رہی ہے اور یہ بات اتنے یقین سے کہی جارہی ہے کہ بہتر ہوگا ان بزرگوں کے اہلِ خانہ ان کی زندگیوں میں ہی انکی نمازِ جنازہ کا اہتمام کر دیں کہ کوئی پتا نہیں ان کی وفات کی صورت میں خود انکے اہلِ خانہ بھی احتیاطاً ان کی نمازِ جنازہ میں شریک ہوتے ہیں کہ نہیں؟
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleضمیر کا بوجھ اور ایس ایم ظفر۔۔حامد میر
Next Article اللہ کی کرم نوازی اور توکل کا حقیقی مفہوم۔۔خالد مسعودخان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیٹ میٹرنگ ۔۔ امیر اور غریب کو یکساں نگاہ سے دیکھنے والا بندوبست : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 11, 2026

ڈاکٹر علی شاذف کا جہان ِحیرت : ظہور چوہان کا اختصاریہ

فروری 10, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیٹ میٹرنگ ۔۔ امیر اور غریب کو یکساں نگاہ سے دیکھنے والا بندوبست : برملا / نصرت جاوید کا کالم فروری 11, 2026
  • ڈاکٹر علی شاذف کا جہان ِحیرت : ظہور چوہان کا اختصاریہ فروری 10, 2026
  • پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم فروری 10, 2026
  • نیٹ میٹرنگ ختم، بلنگ شروع، سولر صارفین کو یونٹ کی قیمت دینی ہوگی : نیپرا فروری 10, 2026
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم فروری 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.