Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جولائی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»کچھ’’اپنے‘‘ اور’’آپ‘‘ کے بارے میں!:روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

کچھ’’اپنے‘‘ اور’’آپ‘‘ کے بارے میں!:روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرمئی 15, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

رن مریدی ایک ایسا فعل ہے جو ملک بھر میں صرف ایک نقطے کے فرق سے ہر جگہ روا رکھا جاتا ہے۔ پنجاب میں یہ فعل رن مریدی اور دوسرے صوبوں میں زن مریدی کہلاتا ہے، اگر دیکھا جائے تو رن مرید ہونے میں کوئی حرج نہیں، جب اقبال جیسا فلسفی شاعر اقرار کرتا ہے کہ ’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘ تو اس کے بعد اس رونق کائنات کی ناز برداری سے انکار کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی لیکن مسئلہ یہ ہے کہ’’رن‘‘ اگرچہ عورت کو کہتے ہیں لیکن اس سے مراد بیوی لی جاتی ہے، صرف یہی نہیں بلکہ جب کسی کو رن مرید کہا جاتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ صرف ناز برداری نہیں کرتا بلکہ بیوی کے’’تھلے‘‘ لگا ہوا ہے اور آپ کو پتہ ہے ہمارے مردانہ معاشرے میں اگر کوئی بیوی کے ’’تھلے‘‘ لگ جائے تو اسے کتنے طعنے سننا پڑتے ہیں۔
میں ذاتی طور پر رن مریدی کو ایک احسن فعل سمجھتا ہوں کیونکہ اس سے گھر میں امن رہتا ہے، نندوں کو شرارت کا موقع نہیں ملتا لیکن میرے اکثر دوست رن مریدی کے حوالے سے خواہ کسی بھی مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہوں اس عمل کو ذہنی طور پر قبول نہیں کرتے،البتہ ایک دوست جو رن مرید ہیں ان دنوں بہت پریشان ہیں مگر وہ بھی خود کو رن مرید ماننے کے لئے تیار نہیں، ان کا موقف ہے کہ تمام بڑے بڑے فیصلوں کا اختیار ان کی بیوی نے انہیں دیا ہوا ہے اورصرف چھوٹے چھوٹے فیصلے وہ خود کرتی ہے۔ بڑے بڑے فیصلوں میں پاکستان کی خارجہ پالیسی اور داخلہ پالیسیاں نیز عالم اسلام کا اتحاد وغیرہ آتے ہیں جن کا اختیار ان کی بیوی نے انہیں دے رکھا ہے اور بچوں کی شادی کہاں کرنی ہے، شوہر کی تنخواہ کہاں خرچ ہوتی ہے،شوہر نے کہاں جانا ہے اور کہاں نہیں جانا کس محفل میں شوہر کو خاموش رہنا اور کس محفل میں اسے بولنا ہے۔ ایسے چھوٹے چھوٹے فیصلے بیوی نے خود سنبھال رکھے ہیں۔ میرے یہ دوست ا س بات پر تو خوش ہیں کہ ان کی بیو ی نے بڑے فیصلے ان کے اور چھوٹے فیصلے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں مگر یہ سوچ کر پریشان رہتے ہیں کہ اس کے باوجود انہیں آزادی کا احساس کیوں نہیں ہوتا۔ یہ مسئلہ صرف میرے دوست کا نہیں تیسری دنیا کے بہت سے ممالک کا بھی ہے مگر یہاں صورتحال قدرے مختلف ہے۔ یہاں طالبان اقدار رن مریدی کے باقاعدہ امیدوار ہوتے ہیں اور قطار میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں ۔ رن اور سپر پاور میں یہی قدر مشترک ہے دونوں کی نظر کرم ضروری ہوتی ہے۔
جیسا کہ میں نے شروع میں عرض کیا میں ذاتی طور پر رن مریدی کے حق میں ہوں۔ میرے ایک غیر شادی شدہ دوست اس ضمن میں مجھ سے متفق ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد باقاعدہ اعلان کریں گے کہ وہ رن مریدہیں ان دوست کا نقطہ نظر وضاحت سے بیان بعد میں کروں گا پہلے ان کی زبان سے ابھی تک شادی نہ کرنے کا فائدہ سن لیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غیر شادی شدہ شخص کو یہ سہولت حاصل ہوتی ہے کہ وہ چارپائی کے دونوں طرف اتر سکتا ہے، چنانچہ صرف اس سہولت کے لئے انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی تھی، اب جو وہ شادی پر رضا مند ہوئے ہیں تو صرف اس بناء پر کہ کہیں پڑھ بیٹھے کہ شادی شدہ مردوں کی عمر لمبی ہوتی ہے حالانکہ ہوتی نہیں انہیں عمر لمبی لگتی ہے۔ بہرحال میرے یہ دوست اب تل گئے ہیں کہ وہ شادی بھی کریں گے اور اپنے رن مرید ہونے کا مکمل کھل کر اعلان بھی کریں گے، تاہم ان کا کہنا یہ ہے کہ یہ اعلان محض اعلان ہوگا صورتحال اس سے بالکل مختلف ہوگی۔ ان کے مطابق جب کوئی گھر میں بھی بڑا معاملہ درپیش ہوگا وہ کہیں گے ملکہ عالیہ فیصلہ آپ نے کرنا ہے، تعمیل آپ کا یہ خادم کرے گا۔ اس کے نتیجے میں ملکہ عالیہ کوئی فیصلہ صادر فرمائیں گی اور ان کا یہ غلام پانچ منٹ اس فیصلے کے محاسن پر روشنی ڈالے گا بعد میں آہستہ آہستہ اس فیصلے پر عملدرآمد کے ضمن میں ممکنہ مشکلات کا ذکر کرے گا اور پھر اس کے نقصانات سے آگاہ کرنے کے بعد آخری جملہ یہ کہیں گا کہ حضور کے وفادار کی حیثیت سے میں نے معاملے کے سارے پہلو آپ کے سامنے رکھ دیئے ہیں فیصلہ بہرحال آپ ہی نے کرنا ہے۔ اس کے بعد ظاہر ہے بیوی بے چاری نے خاک فیصلہ کرنا ہے فیصلہ تو یہ نام نہاد رن مرید ہی کرے گا۔
میں نے اپنی رن مریدی کا ذکر کیا تھا آپس کی بات ہے میں بھی اس قسم کی رن مریدی کا قائل ہوں اور اس تحریر کی حیثیت ایک لحاظ سے’’ ہدایت نامہ شوہراں‘‘ کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ حضرات اس سے فیضیاب ہوسکیں اور ممکن ہے تیسری دنیا کے حکمران بھی اس سے کچھ سبق سیکھ سکیں جن کی پتلونیں ایک ٹیلیفون پر گیلی ہوجاتی ہیں۔اور اب آخر میں کیپٹن(ر) عطا محمد خان کی ایک تازہ خوبصورت غزل؎
پھول بن جائیں کبھی پھول اگانے لگ جائیں
ہم اگر تیری محبت میں ٹھکانے لگ جائیں
ٹوٹنا دل کا بہت کار اذیت ہے مگر
کیا ضروری ہے کہ ہم پینے پلانے لگ جائیں
ہم ترا نام بگولوں سے لکھیں ٹیلوں پر
ریت سے ہم تری تصویر بنانے لگ جائیں
یہ ہوائیں بھی ترے شہر کی مجھ جیسی ہیں
شام ہوتے ہی چراغوں کو جلانے لگ جائیں
وہ چلا آئے اگر کمبھ کے میلے میں کبھی
ہم دئیے دل کے یہ گنگا میں بہانے لگ جائیں
یہ دروبام شہنشاہوں کے سبھی کانپ اٹھیں
ہم جو انصاف کی زنجیر ہلانے لگ جائیں
یہ محبت ہے یہ ہو جاتی ہے اک پل میں مگر
اس محبت کو بھلانے میں زمانے لگ جائیں
دیکھ لیں گر یہ ستارے مری قسمت کے عطا
میرے دشمن بھی مری ہی مدح میں گانے لگ جائیں
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleغداری اور بے وفائی: تیشہ نظر / وجاہت مسعود
Next Article انتخابی قصوں کا ابتدائیہ: سب جھوٹ / امر جلیل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج

جولائی 1, 2026

پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 1, 2026

یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی

جون 30, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج جولائی 1, 2026
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 1, 2026
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی جون 30, 2026
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز جون 30, 2026
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق جون 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.