Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:اب تو بھٹو کی جاں بخشی کر دیں!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:اب تو بھٹو کی جاں بخشی کر دیں!

ایڈیٹراگست 8, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم لوگ بہت طعن و تشنیع کر چکے ذوالفقار علی بھٹو کے حوالے سے! اب طعن و تشنیع چھوڑ دیں اور ایک اچھے انسان کی طرح مرحوم کی لغرشیں معاف کرتے ہوئے اُنہیں اُن کے اچھے کاموں کا صلہ عطا کئے جانے کی دعا کریں۔
میں ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت میں اُن کے حامیوں میں سے نہیں تھا بلکہ میرا شمار اُن کے مخالفین میں ہوتا تھا۔ میں نے اُن کے حوالے سے اتنے تند و تیز کالم لکھے کہ مخالفین کی ’’خبر‘‘ لینے والی فورس ’’ایف ایس ایف‘‘ کے سربراہ مسعود محمود نے وقار انبالوی (مرحوم) کی وساطت سے مجھے پیغام بھیجا جس کے الفاظ یہ تھے ’’تم ابھی نوجوان ہو اور زندگی خوبصورت ہے‘‘ میں نے اس کا جواب خاصی بیہودہ زبان میں اُس بےضمیر شخص کو بھجوایا جو بعد میں ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا تھا اور آج کل اگر جسمانی طور پر زندہ ہے تو امریکہ میں مقیم ہے، یہ تو میری موت کا وقت ابھی تعین نہیں تھا کہ اُس دھمکی کے سترہ دن بعد پی پی پی کی حکومت کا خاتمہ کر دیا گیا۔ اس دور میں میرے سمیت بہت سے لوگ صحیح اور غلط پراپیگنڈے کے زیر اثر نام نہاد تحریک نظامِ مصطفیٰ کے جلسوں میں شریک ہوتے تھے اور اُن میں میرے سوشلسٹ دوست ڈاکٹر سعادت سعید بھی سر پر سفید ٹوپی پہنے ہمارے ساتھ ہوتے تھے، جلوس لاہور کی نیلا گنبد مسجد سے روانہ ہوتا تھا اور اس کی اطلاع بی بی سی کے رپورٹر مارک ٹیلی سے پاکستانی عوام کو ملتی تھی، بعد میں یہ ثابت ہو گیا کہ مارک ٹیلی سی آئی اے کا ایجنٹ تھا۔ بھٹو سے میری مخالفت کی دو تین وجوہ تھیں۔ ایک ان کا رویہ، اپنی ہی پارٹی کے لیڈر جے اے رحیم کو ٹھڈے مارے گئے، کئی سیاسی کارکن موت کے گھاٹ اتار دیے گئے۔ احمد رضا قصوری کو ٹارگٹ بنایا گیا مگر ایف ایس ایف کی فائرنگ کی زد میں احمد رضا کے والد آ گئے۔ بھٹو مخالفت کی دوسری وجہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی میں ایوب خان اور یحییٰ خان کی کوششوں کے تسلسل میں بھٹو نے بھی اُدھر تم اِدھر ہم کے بیانیہ میں اپنا کردار ادا کیا۔
سو یہ اور چند دوسری وجوہ تھیں کہ میں بھٹو مخالف کیمپ میں گیا مگر سچی بات یہ ہے کہ میرے سمیت کسی کو یہ سمجھ نہ آئی کہ تحریک نظام مصطفیٰ کے پیچھے سی آئی اے سمیت کچھ دوسرے ہاتھ بھی گردش میں تھے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے نامہ اعمال میں چند بہت عظیم کام بھی درج تھے۔ عالمِ اسلام کے رہنماؤں کی پاکستان میں آمد اور پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی، شاہ فیصل شہید کو اس بات پر آمادہ کرنا کہ تیل کو مغرب کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا جائے گا۔ چنانچہ شاہ فیصل بھی شہید کر دیے گئے اور بھٹو کا عدالتی قتل بھی ہوا۔ بھٹو مرحوم کا ایک عظیم کارنامہ ایٹم بم کی بنیاد رکھنا تھا اور یہ بھی مغرب کے لئے ہضم کرنا مشکل تھا، اس طرح اسٹیل مل بھی بھٹو ہی کے دور میں قائم ہوئی۔ بنگلہ دیش کے قیام کے دوران ہمارے جو فوجی اور سویلین انڈیا کی قید میں تھے اُنہیں واپس لانے میں بھی بھٹو کی سفارت کاری نے اہم کردار ادا کیا مگر پراپیگنڈہ بری بلا ہے اور یوں ہمیں کچھ نظر نہیں آ رہا تھا۔ حتیٰ کہ وہ دن آ گیا جب بھٹو کو پھانسی کے تختے پر لٹکا دیا گیا، اس روز لاہور کی سونی سڑکوں پر میں بھٹو کی روح کے ساتھ بھٹکتا پھر رہا تھا۔ بھٹو کی میت خاموشی کے ساتھ ان کے گائوں بھجوا دی گئی اور نماز جنازہ میں اہلِ خانہ کے سوا کسی کو شمولیت کی اجازت نہیں تھی۔ جنرل ضیاء الحق کا دور شروع ہوا تو مجھے برے بھلے میں کچھ تمیز کرنا آ گئی تھی۔ میں نے ضیاء الحق کے خلاف بھی بہت کچھ لکھا مگر بھٹو کی سابقہ مخالفت کے سبب بعض متعصب دانشوروں نے مجھے بھی ضیاء کے حامیوں کے کھاتے میں ڈالے رکھا۔
میرا آج کا کالم بظاہر بےموقع لگ رہا ہے مگر درحقیقت ایسا نہیں ہے۔ پی پی پی کے کارکنوں اور لیڈر شپ نے بھٹو کی شہادت کے بعد جلسے جلوسوں میں ’’زندہ ہے بھٹو زندہ ہے‘‘ کے نعرہ سے دلوں کو گرمانا شروع کر دیا۔ ظاہر ہے اس کا مفہوم یہ نہیں تھا کہ بھٹو میرے اور آپ کی طرح زندہ ہے بلکہ مفہوم یہ تھا کہ وہ دلوں میں زندہ ہے، مگر کچھ عرصے سے اس سلوگن کا بہت سنگدلی سے مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ مثلاً پتہ کریں کہ بھٹو نے ویکسین لگوائی ہے کہ نہیں وغیرہ وغیرہ، میرے نزدیک یہ ایک غیر انسانی ہی نہیں غیراسلامی فعل بھی ہے۔ بھٹو اگر چاہتا تو اپنی جان بچا سکتا تھا مگر جس شان سے وہ مقتل میں گیا اس کے بہت سے گناہ بھی معاف ہو گئے۔ ہم مسلمان ہیں اور ہمیں مرحومین کی خطائیں معاف کرکے اُن کی دعائے مغفرت کے لئے کہا گیا ہے جبکہ بھٹو سے اگر کچھ غلط کام سرزد ہوئے تو وہاں اس نے بےشمار اچھے کام بھی کئے اور یوں وہ مر کر بھی امر ہو گیا۔ بھٹو کا سارا خاندان مار دیا گیا جبکہ ہمارے درمیان کتنے ہی مردے ایسے ہیں جو بقول منیر نیازی زندوں کا رزق کھا رہے ہیں، اگر ایک شخص عزت کی موت مرا ہے تو میرے نزدیک بھی وہ زندہ ہی ہے۔ ﷲ ذوالفقار علی بھٹو کی لغرشیں معاف کرے اور انہیں وطن عزیز کے لئے کی گئی خدمات کا صلہ عطا کرے۔آخر میں میرا ایک شعر
مجھے تو یاد نہیں شکل اپنے منصف کی
مجھے تو یاد سزائیں ہیں جو سنائی گئیں
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامتیاز عالم کاکالم:پاک بھارت دو جہتی تعلق کی گانٹھ
Next Article رؤف کلاسرا کا کالم:جنوب کے بھکاری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026

ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی

اپریل 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.