Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امتیاز عالم»امتیاز عالم کاکالم:پاک بھارت دو جہتی تعلق کی گانٹھ
امتیاز عالم

امتیاز عالم کاکالم:پاک بھارت دو جہتی تعلق کی گانٹھ

ایڈیٹراگست 8, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

75ویں یومِ آزادی کے حوالے سے ہندوستان ٹائمز کے سیاسی ایڈیٹر اور میرے دیرینہ دوست ونود شرما نے مجھ سے درخواست کی کہ ’’پاکستان بھارت کو کیسےدیکھتا ہے؟‘‘کے حوالے سے ایک مضمون لکھوں۔ میں نے اس سے کہا کہ بھئی اس کا دارومدار اس پر ہے کہ آپ کس نگاہ سے بھارت کو دیکھتے ہیں۔ ہر ایک کا اپنا اپنا نکتۂ نظر ہے۔ ایسے میں مجھے اپنے دوست اور نہایت عقابی کالم نگار عبدالقادر حسن مرحوم یاد آئے۔ ہمارے وفد کے جموں و کشمیر کے دورے کے دوران جموں یونیورسٹی کے طلبا و اساتذہ سے مختصر خطاب کرتے ہوئے ملک صاحب نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا رشتہ ’’ٹام اینڈ جیری‘‘ کارٹون میں دو کرداروں کی باہم چپقلش اور لازم و ملزوم ہونے کے مصداق ہے۔ لڑتے بھی ہیں اور جدا بھی نہیں ہوتے۔ محبت اور نفرت کے اس عجب بندھن کے ماسوا دیکھا جائے تو ہزار ہا سال تک برصغیر میں بسنے والے لوگ مذہبی بنیاد پر دو اکثریتی مسلم اور ہندو ریاستوں میں منقسم کردیے گئے تھے اور فرقہ وارانہ فسادات نے ہر دو اطراف میں ایسی قیامت بپا کی تھی کہ جس کی مثال تاریخ میں کم ہی ملتی ہے۔ بنگال اور پنجاب کی تقسیم سب سے ہولناک تھی اور بارڈر کی آڑی ترچھی لکیروں نے گھروں تک کو تقسیم کردیا تھا۔ بدقسمتی سے قومی تحریک آزادی کی قیادت اقلیتی سوال کو حل کرنے میں ناکام ہو گئی تھی جس کے باعث خوفناک خون خرابہ ہوا جس کے زخم بھر کر بھی ہرے ہیں۔
قرار دادِ لاہور (1940) کو قبول کر لیا جاتا یا پھر کیبنٹ مشن پلان پر کانگرس راضی ہو جاتی تو برصغیر کا نقشہ کچھ اور ہوتا۔ بنگال تقسیم ہوتا نہ پنجاب اور نہ آبادیوں کا اتنا پُرہجوم انخلا اور فرقہ وارانہ خون خرابہ۔ انڈیا کبھی ایک قوم نہ تھا، نہ ہی اس کی تاریخ کا کوئی ایک سوتا ہے۔ دراوڑوں سے بہت پہلے اور آریاؤں کے بہت بعد تک برصغیر میں جانے کہاں کہاں سے حملہ آور وارد ہوئے اور اس کی مٹی میں مر کھپ گئے۔ برطانوی سامراج نے پرانے، خود کفیل زرعی پیداواری نظام اور دیہی خلوت پسندی کو تباہ کرکے جدید استعماری ریاست کی بنیاد ڈالی۔ جاگیرداری کو مضبوط کرتے ہوئے گماشتہ سرمایہ داری کا تڑکا لگا دیا۔ مغلوں کے بعد انگریزوں نے برٹش انڈین ایمپائر تو کھڑی کردی تھی لیکن اس کی کثرت برقرار رہی، تقسیم ہوئی بھی تو برٹش انڈین ایمپائر۔ بھارت اور اس کی کانگریسی سرکار برطانوی سلطنت کی وارث ٹھہری اور اس سے توقع تھی کہ وہ ’’آگو قوم‘‘ کا کردار ادا کرتے ہوئے برصغیر کی اقدار اور سمت کا تعین کرے گی جبکہ ایک ’’کرم خوردہ‘‘ پاکستان شروع سے ہی اس مخمصے کا شکار رہا کہ اسے ایک دنیاوی قومی ریاست بننا ہے یا پھر ایک روحانی ملت۔ برصغیر سے علیحدگی کے اپنے مضمرات تھے کہ پاکستان بھارت سے کیسے مختلف نظر آئے یعنی ایک معکوس عکس (Reverse Image) کے طور پر بھلے اس سے کیسی ہی صورت بگڑ کر رہ جائے۔ اپنے جسم کے دو بازوئوں کے کٹ جانے کے غم میں کانگرسی قیادت تقسیم ہند کے پلان پہ دستخط کرنے کے باوجود بھارت کے مذہبی بٹوارے کو ماننے پہ تیار نہیں ہوئی۔
کشمیر پہ ہونے والی پہلی پاک بھارت جنگ سے کارگل کی مہم تک پاک بھارت تعلقات کی کشیدگی تھوڑے وقفوں کے بعد مستقل صورت اختیار کر گئی۔ کشمیر کی ہڈی دونوں ملکوں کے گلے میں پھنس کر رہ گئی جو نگلی جا سکی نہ اُگلی جا سکی۔ ریپلکن انڈیا نے اگر سیکولر ازم، جمہوریت اور عالمی عدم وابستگی کا راستہ دکھایا بھی تو پاکستان اس کے علاقائی تھانیدار بننے کے مونرو ڈاکٹرائن سے بدک کر مخالف سمت چل نکلا۔ سول و فوجی نوکر شاہی کی بالادستی، مضبوط مرکز نے بھارت دشمن قوم پرستی کی راہ سجھائی جسے بھارتی قیادت جِلا بخشتی رہی۔ سرد جنگ کے زمانے نے عسکری قیادت کو ایک سنہرا موقع فراہم کیا کہ وہ بھارت سے فوجی عدم توازن کو دور کرنے کے لئے امریکہ کی سرپرستی میں چلنے والے مغربی فوجی اتحادوں کا حصہ بن جائے۔ بھارت اور چین کے درمیان 1962کی جنگ نے پاکستان کی سلامتی پر سوال کھڑے کر دیے۔
وزیراعظم اندرا گاندھی نے (اپنی شمال مشرقی نرم پٹی کے تحفظ کو سامنے رکھتے ہوئے) 1971کی جنگ میں جنرل یحییٰ خان کی احمقانہ فوج کشی اور خون ریزی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ’’دو قومی نظریہ‘‘ کو خلیج بنگال میں ڈبو تو دیا لیکن بنا بھی تو مسلم بنگلہ دیش جو مغربی بنگال سے علیحدہ رہنے پہ مصر ہے۔ اگر بھارت کو تحفے میں اندرا گاندھی کا ایمرجنسی رُول ملا تو پاکستان کو 1973کے آئین کی سوغات اور شملہ معاہدہ۔ پھر سنائی بھی دی تو ’’مسکراتے بدھا‘‘ کی اوٹ میں ایٹمی دھماکوں کی گونج اور اس کی بازگشت میں ایٹمی و روایتی اسلحہ کی باہمی تباہی کی دوڑ۔ افغانستان میں سوویت فوجوں کی آمد سے سرد جنگ کا نیا محاذ کھلنے پر جنرل ضیاء الحق کی چاندی ہوگئی اور سی آئی اے کی جنگ لڑتے لڑتے پاکستان دہشتگردی کے ہاتھوں لہو لہان ہوگیا۔ نوے کی دہائی میں مختصر سول حکومتوں نے جمہوری استحکام کی خاطر بھارت سے کشیدگی کم کرنے کی سعی ضرور کی لیکن وہ چلنے نہیں دی گئی۔ برصغیر میں مذہبی تفرقے کو پھر سے زندہ کیا بھی تو 1951میں پاکستان میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات اور بھارت میں 1992میں بھارت میں بابری مسجد کے انہدام نے ایک طرف وہاں ہندو توا کو فروغ دیا جس سے پاکستان میں جاری مذہبی بنیاد پرستی کو انگیخت ملی۔ پھر بھی وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے لاہور امن عمل شروع کیا جسے جنرل مشرف نے عقب سے کارگل میں چڑھائی کر کے ناکام بنادیا۔
پھر اسی جنرل مشرف نے پہلے واجپائی حکومت (2004) اور پھر من موہن سنگھ حکومت (2006-8) سے مربوط بات چیت کے ذریعے کشمیر کے مسئلے کا عملی حل تلاش تو کیا، لیکن تنازعہ حل نہ ہوا۔ امن کوششوں کے تابوت میں آخری کیل نومبر 2008میں ممبئی میں ہونے والی دہشتگردی نے ایسی ٹھونکی کہ بعدازاں تمام کوششیں رائیگاں گئیں۔ الٹا بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی آرٹیکل 370کے تحت دی گئی خصوصی حیثیت اور خود مختاری بھی 5 اگست 2019میں ختم ہوئے دو برس سے اوپر ہوچلے ہیں اور پاک بھارت نہ امن، نہ جنگ کی حالت میں برقرار ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : افغان مسئلہ ، پاکستان تین میں نہ تیرہ میں
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:اب تو بھٹو کی جاں بخشی کر دیں!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026

ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی

اپریل 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.