Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:نشہ آ گیا ؟
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:نشہ آ گیا ؟

ایڈیٹرنومبر 27, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نشہ بھی عجیب وغریب چیز ہے آپ جب اس کے قریب جاتے ہیں تو یہ آپ کو دھکا دیکر پرے دھکیل دیتا ہے آپ پھر قریب جاتے ہیں یہ پھر آپ کو دھکے دیتا ہے اور قریب نہیں پھٹکنے دیتا آپ کسی بھی سگریٹ نوش سے پوچھ لیں وہ آپ کو بتائے گا کہ جب شروع میں اس نے سگریٹ پینے کی کوشش کی تو سگریٹ نے شاید کھانسی کی صورت میں اسے کتنے دھکے دیئے۔ سگریٹ نے اس کا گلا دبانے کی کوشش بھی کی، سگریٹ نوش کو یہی لگا کہ اس کا دم گھٹ جائے گا جس کسی نے پہلی دفعہ چرس پینے کی کوشش کی وہ بتائے گا کہ اسے یوں محسوس ہوا جیسے اس کی موت کا وقت قریب آ گیا ہے چرس اسے خود سے دور رکھنے کے لئے اس کی حالت غیر کر دیتی ہے اسے چکر آتے ہیں الٹیاں آتی ہیں اور اس کی بینائی تک دھندلا جاتی ہے۔یہی صورتحال بھنگ، شراب اور چرس سے ابتدائی تعارف حاصل کرنے والوں کی ہے۔ ان نشوں نے ان سے کتنی بے اعتنائی برتی تھی مگر دوسری طرف صورتحال یہ ہے کہ اتنی ڈانٹ ڈپٹ کے باوجود جب کوئی اسے اپنا بنا کر چھوڑتا ہے تو پھر یہ نشہ اس پر حاوی ہو جاتا ہے اور کہتا ہے کہ سجنا اب ہاتھ تھاما ہے تو عمر بھر ساتھ نبھانا ہے مگر اس کے ساتھ نبھانے والی یہ بات بھی دراصل اس کے سابقہ رویے ہی کا تسلسل ہوتی ہے نشہ نہیں چاہ رہا ہوتا کہ کوئی اس کے قریب آئے چنانچہ قریب آنے کی کوشش کرنے والوں کو بہت بری طرح ذلیل کرنے کے باوجود جب اس کا یہ عاشق اس کے حصول کی کوششوں سے باز نہیں آتا اور ایک دن اس منہ زور گھوڑے کو راہ پر لے آتا ہے اور اس پر سواری کرتا ہے تو نشہ بظاہر اس کے کنٹرول میں آ جاتا ہے مگر وہ اپنے ساتھ زبردستی کرنے والے کو معاف نہیں کرتا وہ اپنے ساتھ ہونے والی اس زیادتی کا بدلہ صرف اس سے نہیں اس کے پورے خاندان سے لیتا ہے سگریٹ، شراب، چرس، بھنگ، ہیروئن اور دیگر نشے کے عادی لوگوں کی ایک تعداد کی صحت داؤ پر لگ جاتی ہے اور یہ نشہ انہیں طرح طرح کے امراض میں مبتلا کر کے اپنا بدلہ چکاتا ہے ان کی وجہ سے خاندانوں کے خاندان اجڑ جاتے ہیں۔
ایک موقع آتا ہے کہ جب یہ لوگ نشہ چھوڑنے کی کوشش کرتے ہیں تو نشہ کہتا ہے کہ تم اب جاتے کہاں ہو، اب مرد ہو تو مجھے چھوڑ کر دکھائو میں نے تمہیں بہت سمجھایا تھا، دھکے دیئے تھے مگر تم نے میرا پیچھا نہیں چھوڑا اب میں تمہارا پیچھا نہیں چھوڑوں گا اور یوں نشہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا بدلہ اس کی سات نسلوں تک سے لیتا ہے۔اور یہی صورتحال دوسرے نشوں کی بھی ہے جس میں دولت کا نشہ سرفہرست ہے دولت بھی انسان کو اپنے قریب نہیں پھٹکنے دیتی وہ جب اس کے حصول کی کوشش کرتا ہے تو یہ اسے ذلیل کرتی ہے اسے رسوا کرتی ہے مگر جس کے سر میں یہ دھن سما جائے وہ اس کے حصول کے لئے اپنی عزت،حرمت سب کچھ دائو پر لگا دیتا ہے، اس کے باوجود یہ سب کے ہاتھ میں نہیں آتی اور جو اس کے حصول میں کامیاب ہو جاتے ہیں اس کے بعد دولت اس کی جان کی دشمن بن جاتی ہے اسے بلڈپریشر، شوگر، اور دل کی بیماریوں کے علاوہ راتوں کی نیند اور دن کا سکون بھی چھین لیتی ہے، بے پناہ دولت کا حامل ہونے کے باوجود ساری عمر کونے میں بیٹھ کر صرف دہی کھاتا رہتا ہے اس کے مرنے کے بعد اس کی اولاد جائیداد کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرا ہو جاتی ہے قتل تک ہوتے ہیں میں یہاں اس دولت کا ذکر کر رہا ہوں جس کے حصول کے لئے لوگ حلال حرام میں تمیز نہیں کرتے اور جس کا حصول ان کی زندگی کا اول و آخر مقصد ہوتا ہے وہ ایک طرح کے پاگل پن کا شکار ہو جاتے ہیں وہ 100کے ہندسے کے آگے بیسیوں زیرو لگاتے لگاتے خود زیرو ہو جاتے ہیں مگر ان کی ہوس ختم نہیں ہوتی۔ اس رزق حرام سے ان کی اولاد پلتی ہے اور میرا یقین ہے کہ رزق حرام والوں کے جینز میں تبدیلی واقع ہو جاتی ہے جو نسلوں کی نسلیں تباہ کر دیتی ہے میں یہاں بہت سی مثالیں نام لیکر بیان کر سکتا ہوں مگر اس کی ضرورت نہیں بس یاد رکھیں دولت کسی کی نہیں ہوتی ہاں ایک بات ہے اسے اپنے عاشق نہیں اپنے دشمن عزیز ہوتے ہیں خود دار لوگ رزق حلال پر بھروسہ کرتے ہیں اور حرام کو منہ نہیں لگاتے اور یوں یہ دولت کم از کم انہیں بھوکا نہیں مرنے دیتی!مجھے کوئی نصیحت نہیں کرنی، میرا وعظ کا کوئی ارادہ نہیں بس مجھے اتنا کہنا ہے کہ عزت سے جئیں اور عزت سے مریں سب سے بڑی دولت یہی ہے۔
اور اب آخر میں آصف نذیر کی ایک غزل
جلا کے مجھ کو عجب معجزہ دکھایا گیا
میری ہی راکھ سے پیکر نیا بنایا گیا
میرے ہی تیر چلائے گئے میری جانب
میرے خلاف میرا زور آزمایا گیا
بٹھا کے پہلے مجھے ایک عظیم منصب پر
میرے خلاف عجب فیصلہ سنایا گیا
اس آب وتاب کے پیچھے ہی اک کہانی ہے
میں پہلے سنگ تھا پھر آئینہ بنایا گیا
مجھے کرائی گئی پہلے ایک شہر کی سیر
پھر اس میں مجھ کو میرا اصل گھر دکھایا گیا
ڈبو کے خون میں باندھی گئی مجھے تلوار
کس اہتمام سے میں تخت پر بٹھایا گیا
مجھے ستا کے بھی کب خوش ہوئے میرے منکر
میں اس پہ خوش ہوں میرا صبر آزمایا گیا
عطا ہوئی ہے عجب طرح خواجگی آصف
تراش کر میرے بازو، علم تھمایا گیا
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلیفٹیننٹ جنرل نگارجوہر میڈیکل کور کی پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ بن گئیں
Next Article حامد میرکا کالم:ہوئے تم دوست جس کے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

اپریل 25, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.