Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, دسمبر 8, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈھک شکر پڑیاں کے عوام نے کرپشن کا پول کیسے کھولا ؟
  • تحریک انصاف کے ’ اونترے منڈے ‘ اور ریاست کےاگلے قدم کا انتظار: نصرت جاوید کا کالم
  • تحریک انصاف کا جواب بھی مایوس کن رہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عمران خان جیلر ہے یا قیدی؟۔۔ وسعت اللہ خان کا کالم
  • بیجنگ کی محبت میں ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ( پہلا حصہ )
  • خان آئے گا ؟ : عطاءالحق قاسمی کا کالم
  • بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک
  • اسلام آباد میں دو لڑکیوں کا قاتل رہا ۔۔طاقت اور دولت جیت گئی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صوبائی عصبیت قومی وحدت کے لیے خطرے کی گھنٹی : نوجوان مایوس کیوں ہیں ؟ شہزاد عمران خان کا تجزیہ
  • پاکستان اور افغان طالبان کے ایک دوسرے پرحملے کرنے کے الزامات
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ایک صاحبِ اسلوب لکھاری!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ایک صاحبِ اسلوب لکھاری!

رضی الدین رضیمئی 21, 202227 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کنہیا لال کپور جو بہت لمبے تڑنگے تھے، گورنمنٹ کالج میں لیکچرر شپ کے لیے انٹرویو دینے گئے، انٹرویو لینے والے کالج کے پرنسپل پطرس بخاری تھے، انہوں نے ایک نظر کنہیا لال کے قد پر ڈالی اور پھر پوچھا، ’’آپ کا قد واقعی اتنا ہےیا آج انٹرویو کے لیے خصوصی اہتمام کرکے آئے ہیں؟ ‘‘ مرزا یٰسین بیگ کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی ہے وہ بیٹھے ہوئے تو کبھی لگتے ہی نہیں اور جب کبھی بیٹھے ہوں تو بھی کھڑے ہی لگتے ہیں۔ ایک دفعہ میرے پاس آئے تو جاتی دفعہ کہنے لگے، سر آپ کے ساتھ تصویر بنوانی ہے۔ میں نے کہا ’’اوکے‘‘اور ان کے ساتھ کھڑا ہو گیا مگر میں نے محسوس کیا کہ تصویر ’’بے وزن‘‘ ہو رہی ہے جس پر وہ کہنے لگے تصویر بے وزن ہو رہی ہے یا نہیں مگر آپ میرے لیے کھڑے ہوں، مجھے یہ بے ادبی لگتی ہے آپ اپنی کرسی پر بیٹھے رہیں، میں آپ کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کے کھڑا ہو جاتا ہوں‘‘۔ میں نے عرض کی، نہیں، مرزا صاحب ایسا نہ کریں اور اس کے ساتھ ہی میں نے انہیں زبردستی اپنی کرسی پر بٹھا دیا اور خود ان کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر کھڑا ہو گیا تب کہیں جاکر تصویر کا وزن ٹھیک ہوا ۔
مرزا صاحب جب کبھی میرے پاس آتے ہیں کسی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ لے کر آتے ہیں، حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ میں ان دنوں تقریبات میں شرکت سے پرہیز کرتا ہوں ساری عمر یہی کام کیا ہے اب ریسٹ بھی ملنا چاہئے چنانچہ میں مختلف بہانے بناتا ہوں مگر وہ میرا کوئی بہانہ نہیں چلنے دیتے۔ گزشتہ ہفتے تشریف لائے اور ظاہر ہے ایک تقریب میں شرکت کے حوالے ہی سے آئے تھے مگر اس دفعہ میں نے ان سے کوئی بہانہ بیان نہیں کیا اور اسی وقت ’’قبول ہے ‘‘ کہہ دیا۔ یہ سجاد جہانیاں کی کتاب ’’ٹاہلی والا لیٹر بکس‘‘ کی تقریب رونمائی تھی اور وہ اپنے ساتھ یہ کتاب بھی لے کر آئے تھے۔ میں سجاد جہانیاں کو پوری زندگی میں شاید دو دفعہ سے زیادہ نہیں ملا مگر بندے کا پتہ تو ایک دفعہ ملنے ہی سے پتہ چل جاتا ہے اور میں نے محسوس کر لیا کہ یہ بندہ محبت اور خلوص کا پیکر ہے اور جب ان کی کتاب پڑھی جسے کالموں کی کتاب قرار دیا گیا ہے تو میں اس نتیجے پر پہنچا کہ یقیناً یہ تحریریں کسی اخبار میں بطور کالم ہی شائع ہوئی ہوں گی مگر یہ کالم نہیں خوبصورت ادبی تحریریں ہیں۔ کہیں کہیں ان پر افسانے کا گمان بھی گزرتا ہے اور کہیں نثری شاعری کا بھی۔ کتاب کی پہلی تحریر ’’ماں کا گھر‘‘ ہے۔ یہ موضوع کسی کمزورلکھاری کے ہاتھ لگتا تو وہ ماں کی محبت کو بھی اپنے جیسا بنا دیتا مگر منصف نے اپنے جادو گر قلم سے ماں کی محبت کو کئی رنگوں میں بھر دیا ہے اس میں محبت اوپر کی سطح سے نہیں زیریں سطح سے پھوٹتی نظر آتی ہے دلوں کو موم کی طرح پگھلاتا ہے اورلکھاری اس سے قوت بھی حاصل کرتا ہے۔ ایک اداسی ہے جو اس کی ہر سطر میں پھیلی ہوئی ہے مگر یہ حوصلہ دینے والی اداسی ہے۔ ایک دوسرے مضمون میںسجاد اپنی ننھی منی بیٹیوں کے معصوم سے خط ہمیں پڑھاتا ہے جو وہ اپنے ماموں کی طرف کچھ دن رہنے کے لیے جاتے وقت اپنے پاپا کے نام چھوڑ جاتی ہیں۔آپ بیٹیوں سے محبت کرنے کے حوالے سے جتنی مرضی کتابیں لکھ لیں مگر یہ ایک تحریر ان پر بھاری ہے۔ سجاد اپنی ننھی پریوںکےیہ خط پڑھتے ہوئے خود ہی کسی اور جہان میں نظر آتا ہے اور اس کا قاری بھی اس کا ہم سفر ہو جاتا ہے۔ مجھے اس کتاب کی سب سے خوبصورت تحریر’’ایک روپیہ ‘‘ لگی ہے۔ نائیلٹی سے بھراہوا اسکول کا زمانہ، چنے بیچنے والا جیدا، تین دہائیوں کے بعد بھی وہ چنے بیچتا ہے مگر کیا خوبصورت انداز ہےان تین دہائیوں کو چند سطروں میں سمیٹنے کا۔آپ بھی ملاحظہ فرمائیں کیا ہوا جو اسے موٹے شیشوں والی عینک لگ گئی ہے اور ہاتھوں کی رفتار ذرا سست ہو گئی ہے، اس سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا کہ پچھلے دس بارہ سال سے ملتان کے تاریخی اور قدیمی ادارے مسلم ہائی اسکول کی انتظامیہ نے اس کا یہ ٹھیلہ اسکول بدر کر دیا ہے مگر محمد سلیم عرف جیدا، مسلم اسکول کے پھاٹک سے باہر آکر بھی ٹھیلہ لگاتا ہے اس کے چنوں اور کچوریوں کا اور چاول چھولوں کا آج بھی وہی ذائقہ ہے۔ فرق پڑا ہے تو یہ کہ اس کے ٹھیلے تلے پڑا روپیہ اب ٹھوکروں کی زد میں ہے اور بے توقیر۔ آپ اگرمیرے ساتھ ذرا ماضی کی سیر دیکھنے کو راضی ہوں تو تحریر کے یہ انٹ شنٹ ابتدائی جملے آپ کو سمجھ آ جائیں گے اس کے بعد سجاد ماضی میں گم ہو جاتا ہے اور میں اس مختصر سی تحریر میں آپ کو اس کی جھلکیاں نہیں دکھا سکتا۔ البتہ مجھے اپنے پرائمری اسکول کا بلا چنوں والا یاد آ گیا ہے۔ میں گزشتہ برس وزیر آباد گیا تو اپنے اسکول کی زیارت کو بھی جا نکلا وہاں ایک استاد سے ملاقات ہوئی جو میرے ایک استاد کے پوتے تھے۔ میں نے ان سے پوچھا کہ کیا بلا زندہ ہے۔ کہنے لگے جی زندہ ہے، آپ نے اس سے ملنا ہے؟ میں نے کہا ضرور انہوں نے ایک طالب علم سے کہا جاؤبلے کو بلا کر لاؤ اور پھر بلا میرے سامنے کھڑا تھا لمبی سفید داڑھی،آنکھیں چندھیائی ہوئی، ماسٹر جی نے میری طرف اشارہ کرکے اس سے کہا بلے بتاؤ یہ کون ہے؟ بلے نے کچھ دیر آنکھیں جھپکائیں اور پھر کہا ’’یہ مولانا قاسمی کا بیٹا ہے ‘‘۔ اندازہ لگائیں کہ گزشتہ ستر برسوں میں لاکھوں بچے اس نے دیکھے ہوں گے مگر ستر برس بعد بھی وہ مجھے پہچان گیا!
سجاد صاحب کو چاہئے کہ وہ بھی کبھی محمد سلیم عرف جیدے کو آزمائیں اور پوچھیں کہ وہ کون ہے اگر وہ ایسا نہیں کرنا چاہتے تو چلیں مجھے آزما کر دیکھ لیں مجھے کوئی تحریر دکھائیں جو ان کی ہو مگر اس پر ان کا نام نہ لکھا ہو، میں چند لمحے توقف کے بعد بتا دونگا ’’یہ تحریر سجاد جہانیاں کی ہے ‘‘۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاعزاز سیدکا کالم:خواجہ شیراز اور عثمان بزدار
Next Article ایاز امیرکا کالم:ناکامی ہم مسلمانوں کی ہے
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

ڈھک شکر پڑیاں کے عوام نے کرپشن کا پول کیسے کھولا ؟

دسمبر 8, 2025

تحریک انصاف کے ’ اونترے منڈے ‘ اور ریاست کےاگلے قدم کا انتظار: نصرت جاوید کا کالم

دسمبر 8, 2025

تحریک انصاف کا جواب بھی مایوس کن رہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

دسمبر 8, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈھک شکر پڑیاں کے عوام نے کرپشن کا پول کیسے کھولا ؟ دسمبر 8, 2025
  • تحریک انصاف کے ’ اونترے منڈے ‘ اور ریاست کےاگلے قدم کا انتظار: نصرت جاوید کا کالم دسمبر 8, 2025
  • تحریک انصاف کا جواب بھی مایوس کن رہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ دسمبر 8, 2025
  • عمران خان جیلر ہے یا قیدی؟۔۔ وسعت اللہ خان کا کالم دسمبر 8, 2025
  • بیجنگ کی محبت میں ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ( پہلا حصہ ) دسمبر 7, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.