Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»میرے مرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا!:روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

میرے مرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا!:روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرجون 22, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرے ایک دوست کے دادا گزشتہ دنوں بعمر نوے سال فوت ہوگئے ۔میں تعزیت کے لئے ان کی طرف گیا اور بہت مشکل سے اپنی ہنسی پر کنٹرول کرتے ہوئے کہا’’بہت افسوس ہوا ابھی ان کے جانے کی عمر تو نہیں تھی‘‘ اس پر دوست نے میرا شکریہ ادا کیا اوربولا ’’جانا تو ایک دن سب نے ہے میرے دادا بھی گئے مگر اس کا ایک بہت بڑا فائدہ مجھے ہوا‘‘ میں نے کہا ’’ہاں مجھے علم ہے میں نے سنا ہے کہ ان کا بینک اکاؤنٹ جوائنٹ تھا صرف تم اور وہ ہی اسے آپریٹ کر سکتے تھے مجھے پتا چلا ہے کہ وہ کروڑوں روپے چھوڑ کر فوت ہوئے ہیں ۔اب یہ سارا پیسہ تمہارا ہے بولا اب مجھے روپے پیسے سے کوئی دلچسپی نہیں رہی میں نے یہ سب پیسے نکلوا کر فلاحی اداروں میں تقسیم کر دیئے ہیں میں نے کہا پیسہ کمانا تمہارے لئے کونسا مشکل کام ہے ابھی چھ ہفتے قبل تم نے ایک بیوہ کے نوے کروڑ کے پلاٹ پر قبضہ کیا ہے اس سے پہلے بھی تم لوگوں کی اربوں روپوں کی جائیداد ہتھیاچکے ہو اس بے پناہ دولت اور حکومت میں اثرورسوخ کے نتیجے میں تم ہر الیکشن میں کامیاب بھی ہو جاتے ہو۔ دادا جان کے دو چار کروڑ روپے تمہارے لئے واقعی بے معنی ہیں اچھا کیا جو یہ رقم فلاحی اداروں میں تقسیم کر دی اس سے تمہارے دوسرے عیوب پر پردہ پڑے گا ‘‘۔
میری یہ گفتگو سن کر میرے اس دوست کی آنکھوں میں آنسو آ گئے بولا ’’تم غلط سمجھ رہے ہو میں ان سب گناہوں سے توبہ کر چکا ہوں۔میں جب اپنے دادا کو قبر میں اتار رہا تھا مجھے محسوس ہوا کہ میں آج تک ہوس دنیا میں جو کچھ بھی کرتا رہا ہوں وہ تو سب کا سب یہیں رہ جانا ہے۔جس طرح میرے دادا عالیشان محلات چھوڑ کر اس چھ سات فٹ لمبی اور دو تین فٹ چوڑی قبر میں آ لیٹے اور ہم سب ان کو اس گڑھے میں دفنانے کے لئے ان پر مٹی ڈال رہے تھے ۔ ایک دن میں نے بھی مرنا ہے اور مجھے بھی اس طرح گڑھے میں دفن کر دیا جائے گا تو میں کیوں اپنی قبر میں دوزخ کی آگ بھڑکاؤں میری مانو تم بھی ملاوٹ، چور بازاری اور ذخیرہ اندوزی سے باز آ جاؤ کیونکہ ایک دن موت تمہیں بھی آنی ہے ‘‘۔
پیشتر اس کے کہ میرا یہ سابق ’’دونمبر ‘‘دوست اپنی رقت انگیز تقریر کو طول دیتا میں نے اسے درمیان ہی میں ٹوک دیا اور کہا ’’یہ لیکچر تم ان لوگوں کو دینا جنہوں نے مرنا ہے کیونکہ مجھے یقین ہے کہ میں کبھی نہیں مروں گا ‘‘ دوست جو اپنے دادا کی موت سے بہت ڈر گیا تھا خوفزدہ لہجے میں بولا ’’توبہ کرو توبہ کرو موت سے کسی کو رستگارنہیں ہے ‘‘میں نے جواب دیا تم جو مرضی کہتے رہو میں تمہیں زندہ رہ کر دکھاؤ ں گا۔میں نے ابھی تک اربوں روپوں کی جائیداد بنالی ہے اب مجھے معاشرے میں عزت بھی درکار ہے تم دیکھو گے اب میں اس ملک کا سربراہ بھی بنوں گا خواہ اس کے لئے اپنی دولت اور اپنے ملکی اور غیر ملکی اثرورسوخ کے ذریعے ملک کی سلامتی ہی کو داؤپر کیوں نہ لگانا پڑے جائے۔دوست نے بے بسی سے میری طرف دیکھا اور کہا ملک کا سربراہ بننے کے لئے بہت سی آئینی شرائط پور ی کرنا پڑتی ہیں جبکہ تم اس سلسلے کی ایک بھی شرط پوری نہیں کرتے۔میں نے جواب دیا یہ کروڑ پتی قانونی ماہرین آخر کس روز کام آئیں گے۔میں نے کئی چور اچکوں اور قاتلوں کو وزیر بنایا ہے وہ مجھے ملک کا سربراہ نہیں بنا سکتے ۔
یہ سن کر دوست کے چہرے پر پریشانی کے آثار نمایاں ہوئے مجھے محسوس ہوا وہ مجھے پاگل سمجھ رہا ہے میرا اندازہ صحیح نکلا اس نے کہا مجھے لگتا ہے تمہارے دماغ پر کسی گہرے صدمے کا اثر ہے ورنہ تم یہ الٹی سیدھی باتیں نہ کرتے چلو ایک منٹ کے لئے فرض کرتے ہیں کہ تم ساری آئینی شرائط کو پائوں تلے روندتے ہوئے ملک کے سربراہ بن جاتے ہو اس کے بعد کیا کرو گے ۔اس کا یہ احمقانہ سوال سن کر میری ہنسی نکل گئی میں نے جواب دیا ’’وہی کروں گا جو صاحبان اقتدار کرتے ہیں یعنی من مانی کروں گا۔اہم ترین اور نازک ترین فیصلے میری مرضی سے ہوں گے مشاورت کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دوں گا جس کے ارکان میرے ہم خیال اور میرے ہم مشرب لوگ ہوں گے۔‘‘
افسوس تم قبضہ گروپ کو خیر باد کہہ گئے ہو ورنہ اس کمیٹی کے تم بھی رکن ہوتے اور ہاں یاد رکھو میں پاکستان کا آخری سربراہ ہوں گا میرے علاوہ کوئی اس منصب پر فائز نہیں ہو گا کیونکہ میں نے مرنا ہی نہیں ہے ۔مجھے یوں لگا جیسے میرے اس جملے سے میرے دوست کو کرنٹ سا لگا ہے بولا ’’یہ بات تم پہلے بھی کہہ چکے ہو کہ تم نے نہیں مرنا تم سے پہلے فرعون، نمرود، شداداور دوسرے بہت سے لوگ مر چکے ہیں ان کے جسموں کو کیڑے مکوڑے کھا چکے ہیں اور ان کی ہڈیاں بھی گل سڑ گئی ہیں ان سب کو تمہاری طرح یقین تھا کہ وہ کبھی نہیں مریں گے۔مگر ایک دن موت نے انہیں آلیا تم بھی اس خدائی قانون سے بچ نہیں سکو گے۔ میں نے جواب دیا ’’وہ سب لوگ اپنی کسی غلطی کی وجہ سے مرے ہوں گے ان کی سیکورٹی میں یقیناً کوئی کمی رہ گئی ہو گی جس سے فائدہ اٹھا کر عزرائیل ان تک پہنچ گیا ورنہ موت کی کیا مجال تھی کہ ان تک پہنچتی میں عزرائیل کا رستہ روکنے کے لئے دوسرے فرشتوں کی مدد لوں گا اور عزرائیل کو بے بس بنا کر رکھ دوں گا ۔کاغذقلم پکڑو اور یہ نوٹ کر لو کہ میں نے کبھی نہیں مرنا۔‘‘
میرے دوست پر میری اس مدلل گفتگو کا عجیب وغریب اثر ہوا وہ اپنی جگہ سے اٹھا اور بک شیلف میں سے قرآن مجید نکال کر آیات کی تلاوت میں مشغول ہو گیا اور پھر اس پر رقت طاری ہو گئی وہ تلاوت کے دوران رو رہا تھا روتے روتے اس کی ہچکی بند ہو گئی اور پھر اس کی چھ ہفتوں کی داڑھی آنسوؤں سے بھیگ گئی مجھے اس بیوقوف شخص پر ترس آنے لگا تھا چنانچہ یقین تھا کہ میں ایک دن واقعی مر جاؤں گا حالانکہ میں نے کبھی نہیں مرنا !میں اٹھ کر کمرے سے باہر آ گیا اس بزدل شخص کو شاید یقین تھا کہ میں ایک دن واقعی مر جائوں گا حالانکہ میں نے کبھی نہیں مرنا۔!
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگزرے ہوئے زمانے / کشور ناہید
Next Article ذکر ایک بچے جمہورے کا۔۔: واللہ اعلم / ڈاکٹراختر شمار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026

ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی

اپریل 24, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.