Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کاکالم:ایک اور وصیت نامہ
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کاکالم:ایک اور وصیت نامہ

ایڈیٹرمارچ 19, 20237 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرے لاڈلے ڈکیت بیٹے!
امید ہے تم خیریت سے ہو گے اور لوگوں کی خیریت مسلسل خطرے میں ڈال رہے ہو گے، میرے بیٹے، سب سے بڑا بیٹا ہونے کی وجہ سے میں نے تمہاری تربیت پر خاص توجہ دی تھی ، میری خواہش تھی کہ تم اپنے خاندان کا نام روشن کرو چنانچہ میں ہر واردات میں تمہیں ساتھ لیکر جایا کرتا تھا بلکہ اس سے بھی بہت پہلے یعنی جب تم بہت چھوٹے تھے، میں تمہاری تربیت سے غافل نہیں تھا، تمہیں یاد ہے کہ نہیں جب تم کھیل کود کے دوران اپنے ساتھیوں سے پٹ کر گھر آتے تھے تو میں تمہیں مزید پیٹا کرتا تھا کہ مار کھا کر کیوں آئے ہو۔میری خواہش تھی کہ تمہارے دوستوں میں کوئی ایسا بچہ نہ ہو جس کے والدین رزقِ حلال پر یقین رکھتے ہوں کیونکہ محدود آمدنی کے باوجود انہیں خوش وخرم دیکھ کر تمہارے دل میں ترقی کرنے کی خواہش ماند پڑ سکتی تھی جبکہ اس کے برعکس میں تمہیں ان ٹی وی ڈراموں کی کیسٹیں دیکھنے کیلئے دیا کرتا تھا جن میں عالیشان گھر شاندار کاریں اور زرق برق لباس میں ملبوس خوبصورت لڑکیاں دکھائی گئی ہوتی تھیں اور ان بچوں سے دوستی بڑھانے پر زور دیتا تھا جن کے والدین راتوں رات امیر ہو گئے تھے، مجھے یاد ہے اس زمانے میں میری تربیت کے مثبت اثرات تمہاری سوچ میں ظاہر ہونا شروع ہو گئے تھے چنانچہ ایک دفعہ تم نے ایک شاعر کی نظم سنی جو دو لفظوں یعنی ’’پیسے کیسے ‘‘پر مشتمل تھی تو تم نے فوراً ایک بڑے پلازہ جس پر ہذامن فضل ربی لکھا تھا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مجھے مخاطب کرکے کہا تھا ’’ابو ایسے ‘‘ جس پر میں بہت خوش ہوا تھا۔
مگر ڈکیت بیٹے، میں نے تم سے جو امیدیں قائم کی تھیں تم ان پر پوری طرح پورے نہیں اترے، میں تو چاہتا تھا کہ تم ڈاکہ زنی مار دھاڑ اور سفاکی کی وہ انتہا کرو کہ ایک طرف لوگوں کو بلکہ مجھے یقین آ جائے کہ تم واقعی میرے بیٹے ہو اور دوسری طرف تقابلی مطالعہ کے نتیجے میں لوگ مجھے اچھے لفظوں سے یاد کرنے لگیں مگر تمہاری نرم خوئی کی وجہ سے مجھے ہر جگہ گالیاں پڑ رہی ہیں ۔لوگ کہتے ہیں کہ باپ بہت بڑا خنزیر تھا بیٹا اس سے کم خنزیر ہے۔ کیا اپنے وقت کے بہت بڑے ڈکیت باپ کا نام اس طرح روشن کیا جاتا ہے کہ پستول دکھا کر اور گھر والوں کو باندھ کر سارا مال وزر سمیٹ لیا جائے اور اس گھر کی بہو ، بیٹیوں کو اپنی بہو، بیٹیوں کی نظر سے دیکھا جائے ؟ کسی نے ذرا آہ وزاری کا ڈرامہ کیا کہ یہ زیور جو تم لے جا رہے ہو یہ میں نے بیٹی کے جہیز کے لئے تیار کیا تھا اور تم زیور وہیں چھوڑ کر کسی اگلے گھر کو لوٹنے چل پڑو؟کوئی ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرے اور تم گولیاں اس کے سینے میں نہ اتارو ؟بیٹے تمہیں کیا ہو گیا ہے ۔کیا میں نے تمہیں پال پوس کر اس لئے بڑا کیا تھا کہ تم اپنے باپ دادا کے نام پر بٹہ لگاؤ تم سے تو آج کے وہ پڑھے لکھے نوجوان بہتر ہیں جو کھاتے پیتے اور معزز خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں مگر ان کی آنکھوں میں سور کا بال ہے ۔وہ جب کسی گھر میں داخل ہوتے ہیں سب کچھ پامال کرتے چلے جاتے ہیں ویسے تمہاری صحت تو ٹھیک ہے ہو سکے تو کسی اچھے حکیم سے مشورہ کرو۔
میرے ڈکیت بیٹے ہمارے پاس اللہ کا دیا سب کچھ ہے اگر محسوس کرتے ہو کہ یہ سب کچھ تم سے نہیں ہو سکتا تو اس معزز پیشے کو بدنام کرنے کی بجائے تم کوئی کاروبار شروع کرلو ،تم اگر چاہو تو میں تمہیں ملک پلانٹ یا منرل واٹر پلانٹ کے لئے رقم فراہم کر سکتا ہوں ملک پلانٹ کے لئےزیادہ انویسٹمنٹ کی ضرورت پڑے گی جبکہ منرل واٹر پلانٹ تمہارے گھر کے صحن میں کارپوریشن کے نلکے کی صورت میں موجود ہے بس تمہیں پلاسٹک کی بوتلیں خریدنا ہوں گی اور یا پھر منرل واٹر کے خوبصورت لیبل چھپوانا ہوں گے البتہ ان دونوںمصنوعات کی پبلسٹی پر خاصی بڑی رقم خرچ کرنا پڑے گی مگرتم اس کی پروا نہ کرو میرے کمزور ہاتھوں میں اب بھی اتنی جان ہے کہ یہ ساری رقم ایک ہی ہلے میں جمع کر سکتا ہوں۔
پیارے بیٹے کچھ کاروبار اس کے علاوہ بھی میرے ذہن میں ہیں مثلاً کوئی فنانس کمپنی کھول کر لوگوں کے کروڑوں روپے ہڑپ کر سکتے ہو، اسٹاک ایکسچینج کی ہیرا پھیری میں حصہ لے سکتے ہو، کوئی بااثر سا قبضہ گروپ جوائن کر سکتے ہو حکومت کی نجکاری پالیسی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اندرون خانہ مل ملا کر اربوںکی چیز کوڑیوں کے مول خرید سکتے ہولیکن ان سب کاموں سے پہلے تمہیں ہر دور میں حکومتی پارٹی جوائن کرنا ہو گی کیونکہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے ان سہولتوں سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا، اس ضمن میں ایک دو استثنائی مثالیں موجود ہیں مگر استثنائی مثالوںکو کلیہ تو نہیں بنایا جاتا۔اور ہاں مجھے تمہارے دوستوں سے معلوم ہوا ہے کہ تم حقوق العباد کے معاملے میں کوتاہی برتتے ہو میرے ڈکیت بیٹے ،لوگوں کے حقوق ہر چیز پر فائق ہیں۔ان کا خیال رکھا کرو۔متعلقہ تھانے کی منتھلی انہیں وقت پر پہنچایا کرو اپنے علاقے کے ایم پی اے، ایم این اے اور ناظم کو باقاعدگی سے تحفے تحائف دیا کرو، اس سے باہمی محبت میں اضافہ ہوتا ہے۔میں اس وقت اپنی عمر کے آخری حصے میں ہوں اللہ کا شکر ہے کہ جتنی گزری ہے عزت سے گزری ہے، میری باتوں پر عمل کرنے کا وعدہ کرو، ورنہ اس خیال سے میری روح قبر میں بھی بے چین رہے گی کہ میں نے تمہاری تربیت پر جتنا وقت صرف کیا تھا وہ سب ضائع گیا۔خط ختم کرنے سےپہلے ایک اور بات کہنا ضروری سمجھتا ہوں اور وہ یہ کہ نذرنیاز میں کبھی کوتاہی نہ برتو۔جب ڈکیتی کی نیت سے گھر سے نکلو تو پہلے بابا جی کے مزار پر حاضری دو اور انہیں سلام کرکے آگے جائو کامیاب ڈکیتی پر بابا جی کے نام کی دو دیگیں ضرور دو، میں نے پیر صاحب ہتھوڑا شریف سے تمہار ی کامیابیوں کیلئے جو تعویز لیا تھا وہ ڈکیتی کی واردات کے دوران ہمیشہ اپنے بازو پر باندھ کر رکھو۔ اللہ نے چاہا تو تمہیں ہر قدم پر کامیابیاں ملیں گی۔کمزوری اور نقاہت کی وجہ سے مزید نہیں لکھا جا رہا لہٰذا تم مجھے فون پر اپنے فیصلے سے فوری طور پر آگاہ کرو کہ تم نے روایتی ڈاکو ہی بنے رہنا ہے یا یہ کام زیادہ بہتر انداز میں بزنس مین کے طور پر کرنا ہے۔ اگر تم وارداتوں کیلئے بزنس کا رستہ اختیار کرنا چاہتے ہو تو مجھے بتائوتاکہ اس میں ہونے والی انویسٹمنٹ کیلئے تمہیں رقم بھیج سکوں کیونکہ مجھے پتہ چلا ہے کہ تم اپنی حق حلال کی کمائی اداکارہ چھمک چھلو پر نچھاور کر چکے ہو۔ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ آخر ہم اتنی محنت کرتے کن کے لئے ہیں ! (قند مکرر)
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملتان کو شکست، لاہور مسلسل دوسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گیا
Next Article امتیاز عالم کاکالم:متفقہ انتخابات کے لئے آل پارٹیز کانفرنس
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات

جون 7, 2026

گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم

جون 7, 2026

مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے

جون 7, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات جون 7, 2026
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم جون 7, 2026
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے جون 7, 2026
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.