Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امتیاز عالم»امتیاز عالم کاکالم:متفقہ انتخابات کے لئے آل پارٹیز کانفرنس
امتیاز عالم

امتیاز عالم کاکالم:متفقہ انتخابات کے لئے آل پارٹیز کانفرنس

ایڈیٹرمارچ 19, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imtiaz alam
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج سول سوسائٹی، وکلا، صحافیوں اور متعدد سیاسی رہنمائوں نے تمام سیاسی جماعتوں سےانتخابات کیلئے متفقہ فریم ورک اور ٹائم لائن طے کرنےکیلئےمذاکرات کی اپیل کی ہے جس کیلئے آل پارٹیز کانفرنس اور پارلیمنٹ کے فورمز کی تجویز بھی دی گئی ہے اور دی میڈی ایٹرز (سول سوسائٹی کے مصالحت کنندگان) کی درخواست پر پاکستان بارکونسل نے اے پی سی کے انعقاد کیلئےمیزبانی کا شرف حاصل کرنے پر رضا مندی بھی ظاہر کردی ہے۔ بیک چینل پر تمام جماعتوں سے رابطے بھی کئے جارہے ہیں۔ لیکن آج ہی جہاں عمران خان کی زمان پارک لاہور کی رہائش گاہ پر پنجاب پولیس نے ایک بڑا آپریشن کیا ہے اور پولیس سابق وزیراعظم کے دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوگئی اور وہاں موجود تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ یہ کارروائی جب جاری تھی تو اسلام آباد میں عمران خان کے قافلے کو پولیس کی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گزشتہ روز ہی 9مقدمات میں لاہور ہائیکورٹ سے قبل از وقت ضمانتوں کے بعد، آج عمران خان اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوگئے ہیں۔ یہ امر خوش آئند ہے کہ تحریک انصاف اور ن لیگ کے رہنماؤں نے بات چیت پر آمادگی کا عندیہ دیا ہے لیکن ایک دوسرے کی مرکزی قیادت کو میدان سے نکالنے پر اصرار موجود ہے۔ گوکہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے اکثریتی فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کا آغاز کردیا ہے، لیکن انتظامیہ کے متعلقہ صوبائی اور وفاقی اداروں نے مجوزہ تاریخوں پر مختلف جوازکی بنیاد پر انعقاد سے معذوری کا اظہار کیا ہے۔
لگتا ہے پنجاب میں انتخابی شیڈول پر عملدرآمد کے آغاز اور خیبرپختونخوا کے حوالے سے مشاورت کے باوجود الیکشن کمیشن مجبور ہوگا کہ وہ معاملہ پھر سے سپریم کورٹ کے سامنے لے کر جائے ، تاکہ اس ضمن میں آئینی و انتظامی احکامات لئے جاسکیں۔ انتخابی عمل شروع ہوتے ہی معاملہ کھٹائی میں پڑگیا ہے اور ابھی سے اسے متنازعہ بنانے کے لئےسیاسی حریف متحرک ہوگئے ہیں، اگر سیاستدان ہی انتخابی پراسیس کو گدلا کردیں گے اور اُنہیں متنازعہ بنانے کیلئےسردھڑ کی بازی لگادیں گے خاص طور پر اتحادی حکومت اور اس میں شامل جماعتوں اور تحریک انصاف میں جاری سیاسی تصادم سے ملکی حالات انتخابات کیلئےناسازگار ہوتے چلے جائیں گے تو سوال اُٹھتا ہے کہ اگر تمام سیاسی جماعتیں ہی انتخابی عمل کی اونرشپ نہیں لیں گی تو پھر انتخابات کی شفافیت اور جمہوری عمل کے پلے کیا رہ جائے گا اور جمہوریت و آئینی حکمرانی پھر سے خطرے میں پڑ جائے گی۔ ماضی میں بھی جب سیاسی قوتوں میں تصادم بڑھا تو غیر آئینی مداخلتیں ہوئیں اور انتخابات طویل عرصے کیلئے ملتوی ہوتے رہے۔ لیکن اس بار صورت حال 1977 میں وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اور قومی اتحاد میں جاری محاذ آرائی سے بھی زیادہ تشویشناک ہے۔ ملک معاشی دیوالیہ پن اور عوام کی بدحالی کی آخری حدوں میں گھرا ہوا ہے، آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کے باوجود مالیاتی بحران کے حل کا معاہدہ ملتوی ہوتا چلا جارہا ہے۔ عدلیہ بھی سیاسی مناقشوں کی لپیٹ میں آتی چلی گئی ہے اور منقسم نظر آتی ہے، جب کہ پاکستان کے سلامتی کے ادارے دہشت گردی کی نئی لہر سے پنجہ آزما ہوتے ہوئے، سیاسی معاملات سے دور رہنے میں عافیت چاہ رہے ہیں۔ اور سیاسی جماعتیں باہمی مشاورت سے انتخابات سمیت کسی بھی قومی معاملے پر افہام و تفہیم کی راہ لینے کی بجائے ایک دوسرے کی جان کے درپے ہیں۔ میڈیا بھی سیاسی دھماچوکڑی کی نذر ہوتے ہوئے سیاسی خلیج کو بڑھانے پہ تلا بیٹھا ہے۔ ایک دوسرے کو میدان سے نکالنے اور سیاسی مخالفین کی پکڑ دھکڑ کی بجائے یا پھر عمران خان کو انتخابی عمل سے خارج کرنے اور نواز شریف کی قانونی واپسی کا راستہ روکنے سے معاملات بگڑ جائیں گے۔ افہام و تفہیم کی فضا پیدا کرتے ہوئے فوری طور پر بامعنی اور نتیجہ خیز بات چیت کا آغاز وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔
اس سے پہلے کے جاری سیاسی خلفشار خانہ جنگی کی طرف بڑھے یا پھر تاک میں بیٹھے دہشت گرد دہشت قتل و غارت کا بازار گرم کردیں اور سیاسی ڈراپ سین ہوجائے، سول سوسائٹی کی دردمندانہ اپیل پر غور کرنا چاہئے۔ 100سے زائد سول سوسائٹی کی چوٹی کی تنظیموں ، سیاسی جماعتوں کے اکابر اور وکلا و صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں نے آئین اور جمہوریت و وفاقیت سے اپنی اٹل وابستگی اور شفاف جمہوری عمل پر کامل یقین کا اعادہ کرتے ہوئے شفاف و آزادانہ و منصفانہ انتخابات کے متفقہ طور پر انعقاد کا تقاضا کرتے ہوئے جاری سیاسی محاذ آرائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس سے ملکی معیشت کی بدحالی اور عوامی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ سیاسی جماعتوں میں جاری کشمکش کے بارےمیں خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے انتباہ کیا ہے کہ حالات سیاسی جماعتوں کے ہاتھ سے نکل سکتے ہیں اور ملک انارکی کی لپیٹ میں آسکتا ہے جس سے پاکستان کے مستقبل اور جمہوری تسلسل پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔’’لہٰذا، سول سوسائٹی تمام سیاسی جماعتوں، خاص طور پر پارلیمانی جماعتوں، سے اپیل کرتی ہے کہ وہ موجودہ سیاسی تصادم، محاذ آرائی اور ناقابل برداشت بیانیوں سے گرم ماحول کو ٹھنڈا کریں اور عظیم تر قومی مفاد میں آپس میں بیٹھ کر انتخابات سے متعلق تمام تر اختلافات کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کریں تاکہ آئین کی بالادستی اور پرامن جمہوری تبدیلی کی راہ ہموار کی جاسکے‘‘۔
سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ وہ سیاسی جماعتوں میں معاملہ فہمی اور آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کیلئے ایک غیر رسمی اور غیر جانبدار مصالحت کنندہ (The Mediators) کا کردار ادا کرنے کیلئےتیار ہوگی اور اس کیلئے پاکستان بار کونسل کی اعانت سے تمام جماعتوں کو باہم مشاورت پر آمادہ کرتے ہوئے ایک میز پر لانے کیلئے تیار ہے۔ماضی میں کبھی نوابزادہ نصراللہ خان جیسی شخصیات سیاسی جماعتوں کو مشترکہ جمہوری مقاصد کے حصول کیلئے کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ اب سول سوسائٹی اس جمہوری فریضہ کی ادائیگی کیلئےآگے آئی ہے۔ اُمید ہے دی میڈی ایٹرز کے نمائندے سبھی سیاسی زعما سے رابطے کریں گے۔ لیکن سیاسی تصادم جس سطح پر بلند ہوتا جارہا ہے اور فضا جتنی مکدر ہوتی جارہی ہے، اس کیلئے تمام جمہوری عناصر کو متحرک ہونا پڑے گا اور جمہوریت کو پھر سے پٹڑی سے اُترنے سے بچانا ہوگا۔ ورنہ پھر پچھتانے سے کیا ہوگا، جب چڑیاں چگ جائیں گی سب کھیت!
(بشکریہ: جیو نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کاکالم:ایک اور وصیت نامہ
Next Article سید مجاہد علی کاتجزیہ:لاہور اور اسلام آباد میں تصادم: جمہوریت پر ایک اور شب خون کا اندیشہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 22, 2026

ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا

اپریل 22, 2026

ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی

اپریل 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم اپریل 22, 2026
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.