• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
منگل, دسمبر 5, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اے آر وائی نیوز کو جھوٹی خبر نشر کرنے پر عاصمہ شیرازی سے معافی مانگنے کا حکم
  • یہود اور اسلام دشمنی، دونوں پر بات کروں گی: جمائما گولڈ سمتھ کا تجزیہ
  • جنرل باجوہ نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر سب کیا، انہیں عدالت بلاؤں گا: عمران خان
  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا کیس شامل نہیں
  • الیکشن کمیشن کا نوٹس کام کرگیا، وزارت خزانہ کا 2 روز میں انتخابی فنڈز جاری کرنے کا اعلان
  • سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائیگی
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:ملک کو تحریری آئین کے تحت چلانے کا”جھانسہ”
  • ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:ورنہ ہمیں لاہور چھوڑنا پڑے گا!
  • وجاہت مسعودکا کالم:رائے عامہ کے نام پر رائے مخصوصہ
  • ڈاکٹر اسلم انصاری کے لیے ڈاکٹر نجیب جمال کا محبت نامہ ۔۔بحوالہ ” ملتان شہرِ طلسمات “
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ورلڈ کپ میں ناقابل شکست بھارت فائنل میں ڈھیر، آسٹریلیا چھٹی مرتبہ کرکٹ کا عالمی چیمپیئن
اہم خبریں

ورلڈ کپ میں ناقابل شکست بھارت فائنل میں ڈھیر، آسٹریلیا چھٹی مرتبہ کرکٹ کا عالمی چیمپیئن

رضی الدین رضینومبر 19, 20239 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
world cup australia
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

احمد آباد : ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کی شاندار سنچری اور باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت بھارت کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ ورلڈ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
میگا ایونٹ کا فائنل بھارتی شہر احمد آباد کے دنیا کے سب سے بڑے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیتا اور بھارت کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔
بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو روہت شرما نے روایتی جارحانہ انداز اپنایا اور 4 اوورز میں اسکور کو 30 تک پہنچا دیا لیکن دوسرے اینڈ سے شبمن گل کا بلا خاموش رہا۔
آسٹریلیا کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب اسٹارک کی گیند پر شبمن گِل صرف چار رنز بنانے کے بعد زامپا کو کیچ دے بیٹھے۔لیکن دوسرے اینڈ سے کپتان روہت شرما نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور نئے بلے باز ویرات کوہلی کے ہمراہ 46 رنز جکی ساجھے داری قائم کی۔
اسکور 76 تک پہنچا ہی تھا کہ مکسویل نے آسٹریلیا کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنانے والے بھارتی کپتان روہت کا کام تمام کردیا۔ابھی بھارتی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اسٹارک نے کاری ضرب لگاتے ہوئے گزشتہ دو میچوں میں سنچریاں بنانے والے شریاس آئیر کو چلتا کردیا۔یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گرنے کے بعد بھارتی ٹیم دباؤ میں آ گئی اور رنز بننے کی رفتار میں نمایاں کمی آ گئی۔
بھارتی کھلاڑیوں بالخصوص لوکیش راہُل کی سست بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 10.2 اوورز میں 81 رنز بنانے والی ٹیم اگلی 108 گیندوں پر صرف 67 رنز بنا سکی۔درمیانی اوورز میں آسٹریلیا کی باؤلنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ بھی شاندار رہی اور 10 سے 25 اوورز تک بھارتی بلے باز کوئی بھی باؤنڈری نہ مار سکے۔
ویرات کوہلی نے مشکل وقت میں ذمے داری کو سمجھا اور عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایونٹ میں ایک نصف سنچری اسکور کی۔ایسا محسوس ہونے لگا تھا کہ شاید کوہلی اس مرتبہ بھی سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہیں گے لیکن کمنز کی گیند ان کے بلے کا اندرونی کنارہ لینے کے بعد وکٹوں سے جا ٹکرائی۔
دوسرے اینڈ سے راہُل سنبھل کر بیٹنگ کرتے رہے اور وکٹ پر ٹھہرنے کی پالیسی اپنا کر بتدریج اسکور میں اضافہ کرتے رہے۔ رویندرا جدیجا بھی مسلسل جدوجہد کرتے رہے اور بالآخر 9 رنز بنانے والے آل راؤنڈر، جوش ہیزل وُڈ کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔
راہُل نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 66 رنز کی اننگز تراشی لیکن بالآخر ان کی ہمت بھی جواب دے گئی اور تجربہ کار اسٹارک کی گیند پر وہ بھی وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔
سوریا کمار یادیو وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں کی وجہ سے دباؤ میں نظر آئے اور اپنے روایتی جارحانہ انداز کے بجائے سست بیٹنگ کرتے رہے اور پھر 28 گیندوں پر 18 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔اختتامی اوورز میں بھی بھارتی بلے باز تیزی سے کھیلنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم اننگز کی آخری گیند پر 240 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
بھارت کی جانب سے اسٹارک نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں لیں جبکہ پیٹ کمنز اور ہیزل وُڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اننگز کی پہلی ہی گیند پر ڈیوڈ وارنر آؤٹ ہونے سے بال بال بچے، بمراہ کی گیند بلے کا باہری کنارہ لینے کے بعد سلپ کی جانب گئی لیکن کوہلی اور شبمن گل دونوں نے ہی کیچ پکڑنے کی کوشش نہ کی اور گیند باؤنڈری پار کر گئی۔
لیکن وارنر اس موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور محمد شامی کی وائیڈ جاتی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں سلپ میں کیچ دے بیٹھے اور اس بار ویرات کوہلی نے کوئی غلطی نہ کی۔
وکٹ پر آنے والے مچل مارش نے جارحانہ انداز اپنایا اور ٹریوس ہیڈ کے ساتھ مل کر اسکور 41 تک پہنچایا لیکن 15 گیندوں پر 15 رنز بنانے کے بعد بمراہ کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔تاہم آسٹریلین ٹیم کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب بمراہ کے اگلے اوور میں اسٹیو اسمتھ ایک گیند کو سمجھ نہ سکے اور انہیں ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا۔
سابق کپتان نے دوسرے اینڈ پر موجود ٹریوس ہیڈ کے مشورے سے ریویو نہ لینے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، اگر اسمتھ ریویو لے لیتے تو وہ آؤٹ نہ ہوتے کیونکہ گیند جب ان کے پیڈ سے ٹکرائی تو وہ آف اسٹمپ سے باہر تھا۔
47 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد ہیڈ کا ساتھ دینے مارنس لبوشین آئے اور دونوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے وکٹ پر زیادہ سے زیادہ دیر قیام کو ترجیح دی۔
دونوں کھلاڑیوں نے بتدریج اسکور کو بڑھانا شروع کیا لیکن اس دوران کسی بھی موقع پر رن ریٹ نہ گرنے دیا بالخصوص ہیڈ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے موقع ملنے پر باؤنڈری کا موقع نہ گنوایا۔
دونوں نے درمیانی اوورز میں بھارتی اسپنرز کا عمدگی سے سامنا کیا اور انہیں ناصرف کوئی وکٹ لینے سے باز رکھا بلکہ ساتھ ساتھ ان کے خلاف پانچ رنز فی اوور کی اوسط سے رنز بنائے۔دونوں نے بہترین کھیل پیش کیا اور 100 رنز کی شراکت مکمل کی اور اس دوران ہیڈ نے 58 گیندوں پر اپنی نصف سنچری بھی مکمل کر لی۔
نصف سنچری مکمل ہونے کے بعد ہیڈ نے جارحانہ انداز اپنایا لیکن دوسرے اینڈ سے لبوشین نے کسی قسم کا خطرے مول لیے بغیر اطمینان سے بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔
بھارت کو 158 کے مجموعے پر اس وقت وکٹ لینے کا موقع ملا جب بمراہ کی گیند پر لبوشین کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل ہوئی لیکن امپائر نے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا۔
بھارتی ٹیم نے فیصلے کے خلاف ریویو لیا لیکن گیند لیگ اسٹمپ کو چھوتی ہوئی جا رہی تھی لہٰذا امپائر کال پر لبوشین آؤٹ ہونے سے بچ گئے، اگر فیلڈ امپائر آؤٹ قرار دیتے تو اس وقت ہی 34 رنز بنانے والے لبوشین کی اننگز کا خاتمہ ہو جاتا۔
ہر گزرتے وقت کے ساتھ بھارتی ٹیم کے حوصلے جواب دیتے رہے اور ٹریوس ہیڈ نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی۔
99 کے اسکور پر ہیڈ نے سنچری کی جلدی میں ایک غلط رن لینے کی کوشش کی لیکن یہاں بھی قسمت نے آسٹریلیا کا ساتھ دیا اور گیند وکٹوں کو نہ لگ سکی، بصورت دیگر انہیں 99 رنز پر پویلین لوٹنا پڑتا۔
دوسرے اینڈ سے لبوشین نے بھی ساتھی بلے باز کا بھرپور ساتھ نبھایا اور فائنل کے بڑے اسٹیج پر تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ففٹی اسکور کی۔دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 192 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور آسٹریلیا کو ورلڈ چیمپیئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ٹریوس ہیڈ نے 120 گیندوں پر 4 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 137 رنز کی عمدہ باری کھیلی اور جب وہ آؤٹ ہوئے تو آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے صرف دو رنز درکار تھے۔میکسویل نے آتے ہی پہلی گیند پر دو رنز لے کر وننگ شاٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا اور آسٹریلیا نے میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے چھٹی مرتبہ ورلڈ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
لبوشین نے دوسرے اینڈ سے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 110 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی باری کھیلی۔ٹریوس ہیڈ کو ان کی شاندار اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ٹورنامنٹ میں 765 رنز بنانے والے ویرات کوہلی کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔
ٰ( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

آسٹریلیا بھارت ورلڈ کپ 2023
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی علی نواز اعوان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے
Next Article جب شیر بلی کی تنخواہ پر کام کرنے لگے: وسعت اللہ خان کا کالم
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ رکھنے کی قراردادمنظور

نومبر 8, 2023

ورلڈ کپ میں میکسویل کی ریکارڈ ڈبل سنچری، افغانستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ناقابل یقین شکست

نومبر 7, 2023

لاہور: عدالت کا پرویز الہٰی کی عدم پیشی پر اعلیٰ حکام کو جرمانہ

جولائی 27, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اے آر وائی نیوز کو جھوٹی خبر نشر کرنے پر عاصمہ شیرازی سے معافی مانگنے کا حکم دسمبر 5, 2023
  • یہود اور اسلام دشمنی، دونوں پر بات کروں گی: جمائما گولڈ سمتھ کا تجزیہ دسمبر 4, 2023
  • جنرل باجوہ نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر سب کیا، انہیں عدالت بلاؤں گا: عمران خان دسمبر 4, 2023
  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا کیس شامل نہیں دسمبر 4, 2023
  • الیکشن کمیشن کا نوٹس کام کرگیا، وزارت خزانہ کا 2 روز میں انتخابی فنڈز جاری کرنے کا اعلان دسمبر 4, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.