Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, نومبر 13, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • صحافی اور صحافت : حشمت وفا سے عرفان صدیقی تک : راحت وفا کا کالم
  • ایک گناہ گار بندے کا عمرہ : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • سپریم کورٹ کو سیاسی پارٹی نہ بنایا جائے! ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آئینی عدالت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، یحییٰ آفریدی بدستور چیف جسٹس رہیں گے : وزیراعظم شہباز شریف
  • عرفان صدیقی ۔۔ حرفوں کا صورت گر ایک خاندان کا غلام کیسے بنا ؟ ایم ایم ادیب کا کالم
  • قومی اسمبلی نے 2 تہائی اکثریت سے 27 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری دے دی
  • ستائیسویں آئینی ترمیم : کیا ہم صدارتی نظام کی طرف جا رہے ہیں ؟ ۔۔ شہزاد عمران خان کا کالم
  • دھرمیندر صحت یابی کے بعد گھر منتقل : انتقال کی خبروں پر ہیما مالنی برہم
  • عمران خان کا جبر اور عرفان صدیقی کا صبر : شکیل انجم کا کالم
  • حجامت اور افسری ۔۔ جب ہمیں جھوٹ بولنا نہیں آتا تھا : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»حسان شاہد سے ڈاکٹر احمد خلیل تک : انتھک محنت ، محبت اور اداسیوں کی کہانی : شاہد راحیل خان کی زبانی
ادب

حسان شاہد سے ڈاکٹر احمد خلیل تک : انتھک محنت ، محبت اور اداسیوں کی کہانی : شاہد راحیل خان کی زبانی

رضی الدین رضیاکتوبر 26, 202522 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
book aysi udasi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

احمد نے 15 دسمبر 1979 کو مشن ہسپتال ملتان میں جنم لیا۔مشن ہسپتال سے ہمارے خاندان کا پرانا تعلق تھا کیونکہ زچگی کے دوران ہمارے خاندان کی خواتین مشن ہسپتال کا رخ کیا کرتی تھیں۔میں ہفتہ وار چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا اور 14 دسمبر کو رات آٹھ بجے سے نو بجے تک پی ٹی وی سے "وارث ” ڈرامے کی نشر ہونے والی قسط دیکھ کر 10 بجے رات ڈیرہ اڈہ سے راجن پور جانے والی بس پر سوار ہو کر الصبح اپنی ڈیوٹی پر پہنچ گیا۔۔مین روڈ کے کنارے واقع میرے بنک کی برانچ کے سامنے ہی بس سٹاپ تھا۔دوپہر سے کچھ پہلے سٹاپ پر رکنے والی بس سے میں نے اپنے چھوٹے بھائی مجاہد خان کو اتر کر مسکراتے ہوئے برانچ کی طرف آتے دیکھا تو اپنی سیٹ چھوڑ کر میں برانچ کے دروازے تک آ گیا۔مجاہد خان نے خوشی سے بغلگیر ہوتے ہوئے کہا ۔۔” بھائی جان مبارک ہو اللہ نے بیٹا عطا کیا ہے”۔۔۔
گھر آ کر نوزائیدہ بیٹے کو دیکھا، خوبصورت شکل وصورت اور نازک سا ننھا فرشتہ۔۔۔احتیاط سے گالوں کو چھوا تو اتنے نرم کہ لگا جیسے کپاس کو چھو لیا ہو۔۔
نام حسان شاہد رکھا گیا۔بیٹے کی پیدائش کی خوشی اس وقت پریشانی میں بدلنے لگی جب چند ماہ کی عمر میں ہی وہ مسلسل بیمار رہنے لگا۔دوا علاج بے اثر دکھائی دینے لگے تو اپنی بڑی بھابی کے اصرار پر دعا کی خاطر ایک ایسے بزرگ کے پاس لے گئے جو "روائتی بزرگوں” سے قطعی مختلف تھے۔سیدھے سادے باریش، پیشہ بائیسکلوں کی مرمت۔۔۔محبت اور شفقت سے ہماری پریشانی سنی۔بچے کا نام تاریخ پیدائش اور وقت پوچھا۔کاغذ پر کچھ حساب کتاب کیا اور گویا۔۔” بچے کا نام بدلنا پڑے گا” ۔۔۔۔میں کہا "آپ ہی نام رکھ دیجیۓ”۔۔۔کہنے لگے۔۔”احمد خلیل”۔۔۔اور ساتھ ہی کاغذ کے ایک ٹکڑے پر بچے کی کچھ عادات و صفات لکھ کر کاغذ ہمارے حوالے کر دیا ۔۔
کاغذ کا وہ ٹکڑا احمد کی والدہ کے "خلد مکانی” ہونے تک اس کے پاس محفوظ تھا اور احمد عادات و صفات میں عین اس تحریر کے مطابق ہے۔۔دیگر کئی صفات کے علاوہ ان میں سے ایک صفت شاعر بلکہ اچھا شاعر ہونا بھی تھی۔۔۔احمد کو شعر و سخن سے لگاؤ اور دلچسپی تو شروع ہی سے تھی۔اس کی پہلی سامع اور مداح اس والدہ تھی اور پھر بہن بھائی اور کزنز کے علاوہ دوست بھی سامعین و مداحین میں شامل ہوتے چلے گئے۔۔ احمد کی سعادت مندی ہے کہ وہ اس مقام پر ہو کر بھی میرے سامنے زیادہ بات کرنے کی جسارت نہیں کرتا اور اس جھجھک کی واحد وجہ باپ بیٹے کے رشتے کا احترام ہے۔اس لئے میرے سامنے اپنی شعر گوئی کا وہ کھل کر کبھی اظہار نہیں کرتا تھا۔
کئی سال پہلے میرے گھر پر منعقد ہونے والی ایک مختصر سی شعری نشست میں’ جس میں محترم جناب ڈاکٹر انوار احمد صاحب کے علاوہ معروف شعراء رضی الدین رضی، شاکر حسین شاکر ، وسیم ممتاز، قمر رضا شہزاد، نوازش علی ندیم اور قیصر عباس صابر’ شامل تھے’ احمد نے اپنا کلام پیش کیا اور تمام شرکاء محفل نے دل کھول کر نہ صرف داد دی بلکہ پذیرائی اور حوصلہ افزائی کا حق بھی ادا کیا تو اس کے بعد احمد نے شعر گوئی کے میدان میں اپنی خداداد صلاحیت کے بل بوتے پر باقاعدہ قدم رکھا۔۔
جب احمد نے اس میدان سخن میں قدم رکھا تو پھر اپنی پیشہ ورانہ انتہا درجے کی مصروفیات کے باوجود پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔احمد شعر کہتا چلا گیا اور میں اس کا کلام کتاب کی صورت میں شائع کروانے کی سوچ کو عملی شکل دینے کی خواہش اور کوشش میں مصروف ہو گیا۔۔یوں پہلا شعری مجموعہ مارچ 2021 میں "ادراک” کے نام سے سامنے آیا جسے شاکر حسین شاکر نے "کتاب نگر” سے شائع کیا اور اب نیا شعری مجموعہ ” ایسی اداسی بھی نہیں ہے” گرد و پیش پبلیکشنز کے زیر اہتمام رضی الدین رضی نے شائع کیا ہے۔‌۔
ڈاکٹر احمد خلیل خان کی شاعری کے اسلوب’ لب و لہجے ‘ندرت خیال’جہت و جدت فنی حسن وقبح کے بارے میں یہاں میں کچھ نہیں کہوں گا کہ ان پر راۓ دینا قاری کا حق ہے ۔۔میری دعا ہے کہ احمد کا یہ شعری سفر کامیابی سے جاری رہے۔احمد کی اولین سامع اور مداح اس کی والدہ خلد مکانی بھی اپنے بیٹے کی کامیابی پر آسمان کے کسی دروازے سے جھانکتی یقناً خوش ہو رہی ہو گی۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ڈاکٹر احمد خلیل کالم ملتان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملتان پریس کلب کے سابق صدر راؤ وسیم اصغر انتقال کر گئے : نماز ِ جنازہ میں سیکٹروں افراد کی شرکت
Next Article عہدِ جدید کی مسلمان عورت اپنے حقیقی چہرے کی تلاش میں : سیدہ معصومہ شیرازی کا فکر انگیز مضمون ( پہلا حصہ )
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

عرفان صدیقی ۔۔ حرفوں کا صورت گر ایک خاندان کا غلام کیسے بنا ؟ ایم ایم ادیب کا کالم

نومبر 12, 2025

ویلکم ٹو ریاض ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

نومبر 9, 2025

سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے والے سرکاری ملازمین اور پیکا ایکٹ : شہزاد عمران خان کا کالم

نومبر 5, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • صحافی اور صحافت : حشمت وفا سے عرفان صدیقی تک : راحت وفا کا کالم نومبر 13, 2025
  • ایک گناہ گار بندے کا عمرہ : یاسر پیرزادہ کا کالم نومبر 13, 2025
  • سپریم کورٹ کو سیاسی پارٹی نہ بنایا جائے! ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 13, 2025
  • آئینی عدالت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، یحییٰ آفریدی بدستور چیف جسٹس رہیں گے : وزیراعظم شہباز شریف نومبر 13, 2025
  • عرفان صدیقی ۔۔ حرفوں کا صورت گر ایک خاندان کا غلام کیسے بنا ؟ ایم ایم ادیب کا کالم نومبر 12, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.