اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان آئندہ چند روز میں بنی گالہ منتقل ہونگے۔ عمران خان کی اسلام آباد میں بنی گالہ رہائش گاہ کی سیکورٹی بڑھانے کی تیاریاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کے لیے دو خصوصی بلٹ پروف کمرے تیار کرلیے گیے ہیں۔ کمروں کی کھڑکیوں کو بلٹ پروف شیشوں سے تبدیل کردیا ہے، جبکہ نجی سیکورٹی کمپنی کی مزید نفری بھی عمران خان کی رہائشگاہ پر تعینات کی جائے گی۔عمران خان کی ٹانگ کا زخم مکمل طور پر ٹھیک ہونے میں مزید چند روز درکار ہیں۔ ٹانگ ٹھیک ہوتے ہی عمران خان زمان پارک لاہور سے بنی گالہ اسلام آباد منتقل ہو جائیں گے۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز
فیس بک کمینٹ