Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»عطا ء الحق قاسمی کا کالم : ٹینڈے اور میں!
تازہ ترین

عطا ء الحق قاسمی کا کالم : ٹینڈے اور میں!

ایڈیٹرستمبر 14, 202421 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دیکھیں جی دنیا کا ہر شخص جب اس دنیا میں برآمد ہوتا ہے تو وہ بچے کی فارم ہی میں ہوتا ہے یہ بھی اللہ کی رحم دلی ہے، سو میں بھی جب اس دنیا میں آیا تو بچہ ہی تھا،میں بڑا ہونے کی خواہش کبھی نہ کرتا اگر گھر میں ایک ہفتے کے دوران دوبار ٹینڈے نہ پکتے کہ مجھے اس سبزی سے چڑ تھی جس دن یہ بےہنگم سی چیز گھر میں پکائی جاتی مجھے اندازہ ہو جاتا کہ میرے کسی دشمن کی دعا پوری ہو گئی ہے،چنانچہ گھر میں دوفریق بن جاتے ایک میرے گھر کے تمام ارکان اور دوسری طرف میری اکیلی جان،ایک فریق کہتا کھائو،دوسرا فریق کہتا نہیں کھائوں گا ۔تاہم فریقین کے درمیان یہ مکالمہ زیادہ دیر نہ چلتا اور وہ یوں کہ مجھے مار اور ٹینڈے دونوں کھانا پڑتے۔ میں یہ ظلم اور زیادتی کب تک برداشت کرتا چنانچہ ایک دن میں نے ایک بڑا فیصلہ کیا ،میں مسجد میں گیا دونفل اپنے فیصلے کے شکرانے کے ادا کئے اس کے بعد مسجد کے بلند وبالا مینار پر چڑھ گیا اور اپنے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے میں نے نیچے کودنے کا ارادہ کیا اور احتیاطاًنظر نیچے ڈالی اور گہرائی کا اندازہ کیا، میں نے اقبال کا وہ شعر بھی پڑھ رکھا تھا؎
بےخطر کود پڑا آتشِ نمرود میں عشق
عقل ہے محو تماشائے لب بام ابھی
مگر اس دن یوں ہوا کہ عقل محو تماشائے بام رہی اور میں نے واپس گھر جاکر ٹینڈے کھائے!
ظاہر ہے یہ بہت پرانی بات ہے مگر اپنی یہ حرکت جب یاد آتی میرے اندر شرمندگی کی جو تھوڑی بہت رمق ہے وہ عود کر آتی اور میں سوچتا کہ میں نے خودکشی کا ارادہ کیوں کیا۔مجھے ٹینڈے نہ کھانے کے حوالے سے اپنی جمہوری جدوجہد کو جاری رکھنا چاہئے تھا اور دوسری طرف سے ہونے والی مسلح جدوجہد کو خاطر میں نہیں لانا چاہئے تھا اور یوں میرا شمار بھی نیلسن منڈیلا سے اگر زیادہ نہیں تو عزت مندانہ سا تو ضرور ہوتا ،تاہم ایک روز ٹینڈوں کی ایک دکان کے سامنے سے گزر رہا تھا ان پر نظر پڑی تو منہ فوراً دوسری طرف پھیر لیا بس ایسا کرنے کی دیر تھی کہ میرے دل میں ایک خیال تجلی کی طرح آیا اور میں نے سوچا کہ کوئی کام خدا کی منشا کے خلاف نہیں ہوتا اور جو کام خدا کی منشا کے مطابق ہو اس میں انسان کے لئے بھلائی کے سوا کچھ نہیں ہوتا ،سو میں نے غور کیا کہ مینار پر سے چھلانگ لگانے کی صورت میں اخبار کی ایک چھوٹی سی سرخی لگنا تھی کہ ایک بچے نے ٹینڈے کھانے سے انکار پر ضد میں آکر مسجد کے مینار سے چھلانگ لگا دی، بس صرف یہ کہ اللّٰہ یہ نہیں چاہتا تھا وہ چاہتا تھا کہ یہ بچہ بڑا ہو کر کوئی عظیم کام کرے۔الحمدللّٰہ میں اللّٰہ کی امیدوں پر پورا اترا اور وہ کارہائے نمایاں انجام دیئے کہ دنیا محو حیرت میں رہ گئی ۔اب اگر میں نے یہ ذکر چھیڑ ہی دیا ہے تو یہ کہتا چلوں کہ کالم، ڈرامے، شاعری، طنزو مزاح اور دوسری الم غلم چیزیں تو میں وقت گزاری کے لئے لکھتا ہوں الحمدللّٰہ میں نے اردو اور انگریزی ادب کی گرانقدر خدمات انجا م دی ہیں میں نے تین ہزار صفحات پر مشتمل اقبال کے کلام کی شرح لکھی ہے ولی دکنی سے عطاالحق قاسمی تک کے فن اور شخصیت پر ساڑھے چھ ہزار صفحات پر مشتمل وقیع کام کیا ہے ۔ آپ شاید یقین نہ کریں کہ میں نے دنیا کی مختلف زبانوں کے شعراءپر بھی بہت وقیع کام کیا ہے۔ چیخوف، گورکی، ٹالسٹائی گابرائیل مارکیز، شیکسپیئرپر تقریباً بیس ہزار صفحات لکھے ہیں۔اس کے علاوہ الحمدللہ دنیا کا کوئی فلاسفر انقلابی اور خصوصاً اپنے دوفیورٹ فرائیڈ اور کارل مارکس پر جب میرا علمی اور تحقیقی کام سامنے آئے گا تو دنیا کو پتہ چلے گا کہ میرے خدا نے صرف ٹینڈوں کی ضد میں میری خودکشی کی کوشش کو کیوں ناکام بنایا تھا۔یہ سب کتابیں سنگ میل پبلشرز کے افضال احمد کو محض اس کی محبت کی وجہ سے اشاعت کے لئے دی ہیںمجھے یقین ہے کہ اب مجھ سے زیادہ آپ کو ان کتابوں کی اشاعت کا انتظار ہو گا۔وماعلینا الالبلاغ
اب آخر میں قمر رضا شہزاد کی ایک خوبصورت نعت:
صحن حرم میں اور کسی کا خیال ہو
ایسا اگر کروں مرا جینا محال ہو
یہ بارگاہ سید لولاک ہے یہاں
آنسو بھی خامشی سے بہیں یہ خیال ہو
دل میں ہی چل رہا ہو دعاؤں کا سلسلہ
کیوں سامنے حضور کے لب پر سوال ہو
کیا مجھ پہ کارگر ہو یہاں کوئی تیغ تیز
جب مرے پاس اسم محمد کی ڈھال ہو
دنیا نہیں قبول، رہوں آپ کا غلام
جو اصل ہے وہی مرا عہدہ بحال ہو
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عطا ء الحق قاسمی کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleٹویٹر پر دھمکی آمیز پوسٹ، عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار
Next Article نصرت جاوید کا کالم: زلمے خلیل زاد کا پاکستان بارے ٹویٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میرے کالموں میں بے بسی و مایوسی کا اظہار اور حارث خلیق : برملا / نصرت جاوید کا کالم

اپریل 6, 2026

عورت کا جائیداد میں حصّہ۔ تنقید کیوں؟ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اپریل 5, 2026

ملتان کے مجاہدِ ادب مشتاق کھوکھر کی 13 ویں برسی : رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.