Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطاالحق قاسمی کا کالم : ’ہتک آمیز مواد‘
عطاء الحق قاسمی

عطاالحق قاسمی کا کالم : ’ہتک آمیز مواد‘

ایڈیٹرمئی 4, 202513 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک وقت تھا کہ لاہور کے علاوہ اسلام آباد بھی ادیبوں کا گڑھ بن چکا تھا۔ یہاں جوش ملیح آبادی، ممتاز مفتی، قدرت اللہ شہاب، محمد منشا یاد، رشید امجد، پروین شاکر ، صدیق سالک، شفیق الرحمان، کرنل محمد خاں،سید ضمیر جعفری، احمد فراز، احمد داؤد اور بہت سے دوسرے سینئر اور قابل ذکر جونیئر ادیب رہتے تھے۔
اوپر میں نے جو نام لکھے ہیں وہ تقدیر و تاخیر کے بغیر لکھے ہیں۔ اسلام آباد آج بھی تہی دامن نہیں ہے۔ آج بھی وہاں ایسے شاعر ادیب اور نقاد موجود ہیں جو ماضی کی ادبی تاریخ کا تسلسل ہیں۔ اسلام آباد جاتا تھا تو شفیق الرحمان ، کرنل محمد خاں، محمد منشا یاد، ضمیر جعفری اور چند دوسرے دوستوں سے ملاقات کا موقع ملتا تھا۔ آج بھی جانا ہوتا ہے تو خالی ہاتھ واپس نہیں آتا وہاں آج بھی ایک درجن کے قریب قابل ذکر ادیب موجو د ہیں ۔
اسلام آباد میں میری زیادہ ملاقاتیں شفیق الرحمان، کرنل محمد خاں اور ضمیر جعفری سے ہوتی تھیں۔ شفیق الرحمان بہت کم آمیز تھے لیکن میرے اور امجد کے ساتھ بہت کھل جاتے تھے۔ کھانے پر بلاتے اور مجھے یہ دیکھ کر حیرت ہوتی کہ ایک پلیٹ میں چھلے ہوئے لہسن بھی ہوتے جو ان کی خوراک کا لازمی حصہ تھے۔ شفیق صاحب ہمیشہ ایک کرم کرتے اور وہ یہ کہ طنزو مزاح پر مشتمل انگریزی کتابیں اور رسالے ہمیں گاہے گاہے ایک وزنی پیکٹ کی صورت میں ارسال کرتے رہتے۔ چنانچہ میرے پاس ’پنچ‘ کے پرانے پرچوں کا ڈھیر اور کتابوں کی ڈھیریاں الگ سے ہیں۔ ایک دفعہ انہوں نے مجھے انگریزی کی دو کتابیں بھیجیں جن کا اردو ترجمہ ’ہتک آمیز مواد‘ اور ’مزید ہتک آمیز مواد‘ کیا جا سکتا ہے یہ کتابیں مختلف النوع افراد کے بارے میں ہیں جو دوہزار کٹیلےجملوں پر مشتمل ہیں۔ میں آج آپ کو ان میں سے چند ہتک آمیز جملے سنانا چاہتا ہوں۔ میں تو محظوظ ہوا تھا آپ بھی محظوظ ہوں۔
میاں بیوی
وہ دانتوں کے علاج کیلئے ہمیشہ کسی خاتون دندان ساز کے پاس جاتا ہے۔ دراصل اسے اس امر سے ریلیف ملتاہے کہ خاتون خانہ کے برعکس یہ خاتون اسے منہ بند رکھنے کی بجائے منہ کھولنے کیلئے کہتی ہے ۔
واضح اعدادوشمار کے باوجود وہ یہ بات تسلیم نہیں کرتا کہ غیر شادی شدہ کے مقابلے میں شادی شدہ افراد کی عمر طویل ہوتی ہے اس کا کہنا ہے کہ شادی شدہ افراد کی عمر طویل نہیں ہوتی بلکہ انہیں صرف محسوس ہوتی ہے۔ ان کی شادی کو پانچ برس گزر گئے ہیں مگر خاتون خانہ نے شوہر کی ماہانہ آمدنی شوہر سے ابھی تک چھپا رکھی ہے۔
کتنی دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے سامنے گھٹنوں کے بل جھک جاتی ہے اور کہتی ہے کہ اب چارپائی کے نیچے سے نکل آؤ۔
جھگڑے کی صورت میں وہ تلخی ختم کرنے کے لئے جلد ہی سمجھوتے پر پہنچ جاتے ہیں۔ یعنی شوہر خیرسگالی کے طور پر اپنی غلطی تسلیم کرلیتا ہے اور وہ خیر سگالی کے طور پر اسے معاف کردیتی ہے۔
عورتیں اور عمر
اس کا ایک جڑواں بھائی ہے جو ہوبہو اس کے مشابہ ہے۔ ایک ہی روز پیدا ہونے والے اس بھائی بہن میں ایک معمولی سا فرق ہے اور وہ یہ کہ بھائی49 سال کا ہے جبکہ وہ ابھی39 سال ہی کی ہے۔
اس کا خاوند ڈپلومیٹ ہے چنانچہ وہ اپنی بیوی کی سالگرہ یاد رکھتا ہے، یہ بھول جاتا ہے کہ کتنی ویں سالگرہ ہے۔
اسے وہ لوگ برے نہیں لگتے جو اس سے تعلقات کا ڈھنڈورا پیٹ دیتے ہیں کیونکہ وہ جس عمر میں ہے اسے اس قسم کی پبلسٹی کی شاید ضرورت ہے۔
خودپرست
اس کاخیال ہے کہ اس کے چہرے سے شعاعیں پھوٹتی ہیں۔ چنانچہ جب آپ اسے دیکھنے لگتے ہیں وہ دھوپ کی عینک آپ کے ہاتھ میں تھما دیتا ہے۔
اس کا قد پانچ فٹ چھ انچ اور اس کی انا چھ فٹ پانچ انچ ہے۔
جب آپ اس کی ذہانت کی تعریف کریں گے تو وہ انکساری سے کہے گا میں شرط لگانے کوتیار ہوں کہ تم یہ بات ہر اس شخص کو کہتے ہو جو ذہین ہے۔
اپنی گزشتہ سالگرہ پر اس نے اپنے والدین کو مبارکباد کا تار بھیجا۔
اس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے محتاط رہیں کیونکہ آپ اس شخص کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں جس سے وہ محبت کرتا ہے۔
بور شخصیتیں
وہ اتنا بور ہے کہ ایٹمی حملے کے دوران بھی کوئی شخص اس کی خندق میں پناہ لینا پسند نہیں کرے گا۔
وہ صرف اسی صورت میں اپنی زبان کھولتا ہے جب اس کے پاس کہنے کے لئے کچھ نہیں ہوتا۔
وہ آپ کو کمپنی دیئے بغیر پرائیویسی سے محروم کردیتا ہے۔
اگر آپ کو ایک جگہ بیٹھے دو آدمیوں میں سے ایک سخت بور نظر آئے تو جان لیں کہ بور آدمی دوسرا ہے۔
وہ بہت کلچرڈ ہے وہ آپ کو ہرموضوع پر بور کرسکتا ہے۔
اگر آپ اس کی کمپنی میں خوش ہوتے ہیں تو یہ آپ کی اپنی خوشی ہے۔
(بشکریہ:کاروان ناروے)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عطاالحق قاسمی کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیر زادہ کا کالم : سوچ سمجھ کر شیئر کریں
Next Article مودی سُن لو، آج جس میزائل کا ہم نے تجربہ کیا وہ ایٹمی ہتھیار بھی لےجاسکتا ہے: رانا ثنا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت

جون 6, 2026

پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم

جون 5, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات جون 7, 2026
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم جون 7, 2026
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے جون 7, 2026
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.