Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اکتوبر 24, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹرمپ مودی "مْک مْکا” کے آثار : نصرت جاوید کا کالم
  • صاحبِ نقدِ ہنر ایاز صدیقی کاشعری رتبہ : امین جالندھری کا اختصاریہ
  • بلوچستان پولیس کے مغوی افسر کی لاش مل گئی: سات مزدور بھی اغوا ۔۔حکام
  • جمہوری سیاسی قیادت کا قحط : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • پنڈی ٹیسٹ : جنوبی افریقا کی 18 سال بعد پاکستانی سرزمین پر فتح، سیریز 1-1 سے برابر
  • ٹی ایل پی پر پابندی عائد کرنے کی سفارش : اعلان آج ہی ہو گا : عظمیٰ بخاری
  • کسان کے "بھڑولے” کی گندم : نصرت جاوید کا کالم
  • سوری ارشد شریف : تیسری برسی پر حامد میر کا کالم
  • بخشیش دو یا بخشو بنو : وسعت اللہ خان کا کالم
  • دہشت و وحشت پھیلاتے طالبان کے "پاکستانی برادران” : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : الیکٹرک بس تحفے کا شکریہ
تازہ ترین

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : الیکٹرک بس تحفے کا شکریہ

رضی الدین رضیفروری 24, 20257 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عزیزہ عظمیٰ بخاری جب مریم نواز کی پنجاب حکومت کے ایک سال کی کارکردگی کے حوالے سے چھپنے والی کتاب میں سے مختلف منصوبہ جات کی تصاویر دکھا کر بات کر رہی تھی تو اسکے لب و لہجے اور چہرے پر چمکتا شادمانی کا احساس اور اعتماد اس بات کا عکاس تھا کہ اسے زبانی کلامی کہانیاں نہیں سنانی پڑ رہیں بلکہ اپنے ہر دعوے کیلئے عملی طور پر موجود منصوبے کی گواہی حاصل تھی۔ بات صرف افتتاح اور کاغذی کارروائی تک نہیں تھی۔ پورے زور و شور سے رواں دواں کارکردگی کی تھی۔ سارے منصوبے اپنی جگہ اہمیت کے حامل تھے لیکن مجھے جس چیز نے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ الیکٹرک بسوں کی لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں کو فراہمی ہے۔ مجھے ذاتی طور پر یہ منصوبہ ایک تحفے کی طرح محسوس ہوا، شاید اسلئے کہ ایک عرصے سے میں لاہور میں اس طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ کے خواب دیکھ رہی تھی۔ جب کبھی ملک سے باہر جانا ہوتا ہے تو وہاں بسوں میں سفر کر کے جو ایک عجیب سی خوشی اور اطمینان کا احساس ہوتا ہے وہ میں اپنے ملک کے شہروں میں بھی دیکھنا چاہتی تھی، اسلئے میں نے بارہا برسراقتدار کی توجہ کا در کھٹکھٹایا، ایسی ٹرانسپورٹ کی فراہمی کیلئے کئی کالم لکھے، سیمینارز میں بات کی، سوشل میڈیا پر پیغامات بھیجے ، مگر شنوائی نہ ہوئی، حکومتیں اور معاملات میں اْلجھی رہیں اور یہ ایک بنیادی مسئلہ نظر انداز کرتی رہیں جس کیساتھ کئی دیگر مسائل کا حل بھی منسلک تھا۔
ہر بار میری صدا مجھ تک لوٹ کر چلی آئی مگر میں نے خواب دیکھنا ترک کیا نہ یہ آس چھوڑی کہ لاہور میں کبھی ٹرانسپورٹ کا جدید نظام دیکھوں گی، جب یہ اعلان اور ٹیلیویژن پر بسوں کا دیدار ہوا تو میرے خواب کو سچ کرنے والی کیلئے حرفِ دعا خود بخود دل کی ریل پر پڑی تسبیح کے گرد جمع ہونے لگے، آلودگی، شور اور بے ہنگم ٹریفک کے کرب میں افسردگی اور بے یقینی کے مارے دل سے بےساختہ قہقہہ برآمد ہوا تو بہار رت کی آمد کے سندیسے جیسا لگا، یقین کیجئے لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں مختلف سہولیات سے آراستہ جدید بسیں چلانا وہ پہلا قدم ہے جس کیساتھ کئی خوشخبریاں جڑی ہوئی ہیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ لاہور اور لاہوریوں کا جس آلودگی کے باعث دم گھٹنے لگا ہے اسکی بڑی وجہ گاڑیوں کا دھواں ہے، جس نے نہ صرف در و دیوار کی ظاہر کی خوبصورتی کو شدید متاثر کیا بلکہ اندر بھی میلا کرکے صحت کے مسائل پیدا کئے، یقیناً اب ان سے نجات ملے گی۔ سڑکوں پر ٹریفک کا ہجوم اور شور کم ہوگا۔ حادثات کی روک تھام ہوگی۔میرے نزدیک اس کا سب سے بڑا فائدہ لوگوں کو ایک پلیٹ فارم میسر ہونے کا ہے، ہم سب اپنی اپنی کاروں میں محدود ہوکر دراصل دائروں میں مقید ہو چکے ہیں۔ ہمارا زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے رابطہ اور واسطہ کم ہونے کی وجہ سے ہمارے درمیان ایک مضبوط خلیج حائل ہوتی جا رہی ہے، ہم ایک معاشرے کا حصہ ہونے کے باوجود ایک دوسرے سے لاتعلق ہیں، اجنبیت کا یہ عالم ہے کہ ہم ایک دوسرے کی رائے اور مسائل سے یکسر بے خبر ہیں۔ انسانوں کو تقسیم کرنیوالی یہ دوری کئی حوالوں سے خطرناک ہے۔ جب مختلف روٹس پر شاندار رویوں اور سہولیات سے آراستہ بسیں موجود ہونگی ہم بسوں میں سفر کو ترجیح دیں گے تو پھر ہمیں وہاں ایک سینٹری ورکر، نرس دیہاڑی دار، سرکاری ملازم، خاتون خانہ اور طالبعلموں سے ملنے کا موقع ملے گا ،ہم سفر کے دوران ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کریں گے، ایک دوسرے کو حوصلہ دیں گے، مشورہ دینگے، جانیں گے سیکھیں گے کہ کن محاذوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، اس پر لکھیں گے، یگانگت، اجتماعی مسرت کا احساس اور ذمہ داری ہمیں مقصدیت سے جوڑے گی۔ ابھی لاہور میں ان بسوں کا روٹ ریلوے اسٹیشن سے گرین ٹاؤن تک ہے، لیکن میں اس دن کا انتظار کر رہی ہوں جب یہ بسیں لاہور کے مختلف علاقوں سے سفر ِآغاز کریں گی اور میں اس بس پر بیٹھ کر مختلف پروگرامز میں شرکت کیلئے جا سکوں گی ، لوگوں سے بات کر سکوں گی، مریم نواز نے جمہور کیلئے اس طرح کے اقدامات کرکے جمہوریت پر لوگوں کا ایمان مضبوط کیا ہے اور بطور عورت ہم سب کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ بہت شکریہ۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

الیکٹرک بس ڈاکٹر صغرا صدف عظمیٰ بخاری کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میر کا کالم : آیئے بھارت کو پیچھے چھوڑیں
Next Article سید مجاہد علی کا کالم : چیف جسٹس کی ’سیاسی‘ ملاقاتیں
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

ٹی ایل پی پر پابندی عائد کرنے کی سفارش : اعلان آج ہی ہو گا : عظمیٰ بخاری

اکتوبر 23, 2025

کسان کے "بھڑولے” کی گندم : نصرت جاوید کا کالم

اکتوبر 23, 2025

دہشت و وحشت پھیلاتے طالبان کے "پاکستانی برادران” : نصرت جاوید کا کالم

اکتوبر 22, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ٹرمپ مودی "مْک مْکا” کے آثار : نصرت جاوید کا کالم اکتوبر 24, 2025
  • صاحبِ نقدِ ہنر ایاز صدیقی کاشعری رتبہ : امین جالندھری کا اختصاریہ اکتوبر 24, 2025
  • بلوچستان پولیس کے مغوی افسر کی لاش مل گئی: سات مزدور بھی اغوا ۔۔حکام اکتوبر 24, 2025
  • جمہوری سیاسی قیادت کا قحط : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اکتوبر 23, 2025
  • پنڈی ٹیسٹ : جنوبی افریقا کی 18 سال بعد پاکستانی سرزمین پر فتح، سیریز 1-1 سے برابر اکتوبر 23, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.