Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»عرفان صدیقی کا کالم :’’فائنل کال‘‘ اور ’گوئبلز‘ کی بے چین روح!!
تازہ ترین

عرفان صدیقی کا کالم :’’فائنل کال‘‘ اور ’گوئبلز‘ کی بے چین روح!!

ایڈیٹردسمبر 3, 20244 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
irfan siddiqi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیا پی ٹی آئی، 24نومبر کی لشکر کشی اور شرم ناک ہزیمت کے بعد، زمینی حقائق سے متصادم جارحانہ غیردانش مندانہ اور طفلانِ خود معاملہ جیسی بے سروپا حکمتِ عملی کی رسوا کن بے ثمری پر غور کرے گی؟ کیا وہ خود کو کسی فریبِ مسلسل میں مبتلا رکھنے اور اپنے پیروکاروں کو دشتِ بے اماں کے سرابوں کا رزق بنا دینے کے بجائے ٹھنڈے دل ودماغ سے سوچے گی کہ اُس نے کہاں کیا ٹھوکر کھائی اور کس بے ہنری کے سبب غالب کے اس شعر کی تصویر بنی جاتی ہے
ہر قدم دوریٔ ِ منزل ہے نمایاں مجھ سے
میری رفتار سے بھاگے ہے بیاباں مجھ سے
شاید ہی پی ٹی آئی کے اسلوب سیاست پر نظر رکھنے والا کوئی مبصر اِن سوالوں کے جواب ’ہاں‘ میں دے سکتا اور یقین کیساتھ کہہ سکتا ہے کہ بہت ہوچکی، پی ٹی آئی خوئے تصادم وپیکار کی بہت بھاری قیمت بھی ادا کرچکی، 26نومبر کی پسپائی اور جگ ہنسائی کے بعد وہ اپنی باردو پاش سیاست کی آتش مزاجی پر غور کرکے اپنی سیاست کو مکمل طورپر زمینی حقائق، جمہوری اقدار اور سیاسی روایات کیساتھ ہم آہنگ کرنے کی سنجیدہ کوشش کریگی؟ ہر ایک کو جزوایمان جیسا کامل یقین ہے کہ پی ٹی آئی 14 اگست 2014 کو شروع ہونے والے 126دنوں کے طویل دھرنوں کی تاریخ دہراتی رہے گی اور اپنی سپاہ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرکے ریاست کی اُن قوتوں سے ٹکراتی رہے گی جو اس کی مہم جوئی کے سامنے دفاعی دیوار بننے کی کوشش کریں گی۔ ہماری تاریخ میں شاہراہ دستور پر اتنے طویل دھرنے کی یہ پہلی مثال تھی۔ اس دوران میں پہلی بار ’’سیاسی جماعت‘‘ کہلانے والے کسی گروہ نے پی ٹی وی پر قبضہ کیا۔ پہلی بار عمران خان نے مسلح افواج کو کھلے بندوں اپنی مدد کیلئے پکارا اور ایمپائر کی انگلی اٹھنے کے وجد آفریں تصور سے اپنے فدائین کے دل گرماتے رہے۔ پہلی بار کسی سیاسی لیڈر نے سول نافرمانی کی تلقین کی، سرعام بجلی کے بل جلائے، حکم جاری کیا کہ سمندرپار پاکستانی، بینکوں کے بجائے ہنڈی کے ذریعے اپنی رقوم اپنے ہم وطنوں کو بھیجیں تاکہ پاکستان پر معاشی ضرب لگے۔ کیونکہ اُس وقت کا پاکستان نوازشریف کا تھا جس سے خان صاحب کا کوئی رشتہ وتعلق نہ تھا۔ اس دھرنے کے دوران پارلیمنٹ ہائوس سنگ زنی کا نشانہ بنتا رہا۔ بپھرے ہوئے جتھے وزیراعظم ہائوس کے اندر تک جاگھسے ۔ طاقت کے تمام مراکز اِس سرکشی کی پشت پر کھڑے تھے۔ مرغن کھانوں کی دیگوں کی سپلائی ٹوٹنے نہیں پا رہی تھی اور دھن ،ساون بھادوں کی طرح برس رہا تھا۔ یہی دن تھے جب ایک شب خان صاحب کے بڑے پشتیبان، جنرل (ر) ظہیر الاسلام نے وزیراعظم نوازشریف کو پیغام بھیجا کہ ’’سلامتی چاہتے ہو تو استعفیٰ دے کر گھر چلے جائو۔‘‘ اُس شب خان صاحب کنٹینر سے اتر کر کسی گوشۂِ خاص میں جشن طرب منا رہے تھے کہ خبر آئی نوازشریف نہیں مانا۔اُس نے کہاہے’’میں نہ اس طرح کی دھمکیوں سے ڈرتا ہوں نہ استعفیٰ دیتا ہوں۔ تم نے جو کرنا ہے کرلو۔‘‘
پی ٹی آئی کے دھرنے کادفترلپیٹنے کے لئے آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم بچوں کے لہو کا جواز مل گیا لیکن اُس کی زہرناکی، پانامہ کے بعد پھر پھن پھیلا کر کھڑی ہوگئی۔ ججوں اور جرنیلوں کے گٹھ جوڑ نے نوازشریف کو بیٹے سے ’’تنخواہ نہ لینے‘‘ کے گناہ کبیرہ پر نہ صرف گھر بھیج دیا بلکہ عمر بھر کیلئے سیاست بدر کردیا۔
خان صاحب 2018ءکے دھاندلی زدہ الیکشن کے ذریعے اقتدار میں آئے جس کے بارے میں جنرل باجوہ نے، مولانا فضل الرحمٰن کو بتایا تھا ’’ جی ہاں! ہم اُسے جتانا چاہتے تھے لیکن مصالحہ کچھ زیادہ لگ گیا۔‘‘ عمران خان نے شرق وغرب کی ہوائوں کی لوریوں کے باوجود پونے چار سال کی حکومت کے دوران میں پاکستان کو ہمہ پہلو زوال وانحطاط کے گہرے گڑھے میں جھونک دیا جس سے نکلنے کے لئے جانے کب تک پاکستان کو جتن کرنا پڑیں گے
اپریل 2022ءکے بعد خان صاحب کی قیادت وسیادت میں پی ٹی آئی نے نئے سفر کا آغاز ایک سائفر سے کیا۔یہ سائفر امریکی نائب وزیرخارجہ ڈونلڈ لو اور ہمارے سفیر کے درمیان گفتگو کا خلاصہ تھا۔ عمران خان نے اپنے نورتنوں سے مل کر سائفر سے کھیلنے کا منصوبہ بنایا۔ امریکہ کے ساتھ مسلح افواج کی قیادت کو بھی گھسیٹ لیا۔ اُنہیں میر جعفر اور میر صادق قرار دیا، کچھ حاصل نہ ہوا۔ پھر جنرل عاصم منیر کا راستہ روکنے کے لئے مہم چلائی ۔ یہ مہم بھی ناکام رہی۔ عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف بن گئے تو ان کی راہ میں مشکلات پیدا کرنے کے لئے بھی کوئی نہ کوئی سرکس لگاتے رہے۔ سب اکارت گئے۔ پھر فوج کے اندر بغاوت پیدا کرنے کیلئے 9 مئی کی سازش کی۔ اڑھائی سو کے لگ بھگ دفاعی تنصیبات پر حملے اور شہدا کے مزار جلانے کے بعد، اس معرکہ آرائی کو پہلے اپنے سر کی کلغی بنا کر بولے ’’جب مجھے رینجرز پکڑیں گے تو میرے کارکن کہاں حملے کریں گے؟‘‘ پھر مکر گئے اور اس لایعنی دلیل تک آن پہنچے کہ یہ تو فوج کا اپنا ’’فالس فلیگ آپریشن‘‘ تھا جو ہمارے سرتھوپ دیاگیا۔ جیل میں گئے تو فتنہ ساماں جلسے جلوسوںکا ایک سلسلہ شروع ہوا۔ 24نومبرکو خیبرپختون خوا حکومت کی طرف سے یہ اسلام آباد پر تیسرا حملہ تھا جسے ’’فائنل کال‘‘ کا نام دیاگیا ۔ بشریٰ بی بی نے حکم جاری کیا تھا کہ پی ٹی آئی کا ہر ایم این اے دس ہزار افراد لے کے آئے اور صوبائی اسمبلی کا ہر رُکن پانچ ہزار۔ اسلام آباد میں بیٹھنے والا ہجوم پندرہ سے بیس ہزار بتایاجاتا ہے۔ پی ٹی آئی کے اپنے حلقے اسے تیس ہزار بتاتے ہیں۔ اگر 30 ہزار بھی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ صرف تین ایم این اے یہ نفری لے کے آئے تھے۔
یہ تو طے ہے کہ پی ٹی آئی، پہلے کی بے ثمر معرکہ آرائیوں کی طرح، اس شرم ناک ہزیمت سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھے گی۔ وہ سیاسی پارٹی نہیں، ایک ’’فرقہ‘‘ ہے اور اس کے سربراہ کو ’دیوتا‘ یا ’اوتار‘ کا درجہ حاصل ہے۔ اس طرح کے ’’فرقوں‘‘ اور ’’اوتاروں‘‘ کے انجام کا آخری اسکرپٹ تاریخ خود لکھتی ہے اور خود ہی عملی جامہ پہناتی ہے۔ گئے زمانوں میں ’’ہٹلر‘‘‘ نام کا ایک اوتار ہوا کرتا تھا۔ بارہ برس کی حکمرانی، سطحی جذباتیت اور نسلی عصبیت کی آگ بھڑکاتے ہوئے وہ دنیا سے ٹکرا گیا۔ نتیجہ جرمنی کی شکست اور تاخت وتاراج کی شکل میں نکلا تو اُس نے زیرزمین مورچے میں اپنی محبوبہ کے ساتھ خودکشی کرلی۔ جھوٹ، فریب اور غلط بیانی کا علامتی کردار بن جانے والے گوئبلز کو ہٹلر نے اپنا جانشین نامزد کردیا۔ گوئبلز صرف ایک دِن جرمنی کا چانسلر رہا۔ ہٹلر کی خودکشی کے اگلے دن، اُس نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کرپانچ بیٹیوں اور ایک بیٹے کو زہر دیا اور پھر میاں بیوی دونوں نے خودکشی کرلی۔
ہٹلر کے پاس شاید اپنے فن میں طاق ایک ہی گوئبلز تھا لیکن پی ٹی آئی کو جدید ٹیکنالوجی پر گرفت رکھنے، جھوٹ تراشنے اور دروغ گوئی کے ہُنر میں ماہر ہزاروں لاکھوں ’گوئبلز‘ کی خدمات حاصل ہیں جو صرف پاکستان ہی نہیں، دنیا کے ہر ملک میں اپنا معجزۂِ فن دکھا رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک’’دیدہ وَر‘‘نے بتایا کہ 26نومبر کو پی ٹی آئی کی 278 لاشیں گریں۔ مزید فرمایا کہ ’’یہ ہماری تاریخ بلکہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا قتل عام تھا جس نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم اور فلسطین میں اسرائیل کی خون ریزی کو بھی بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔‘‘
یوں لگتا ہے دنیا بھر میں بھٹکنے کے بعد گوئبلز کی بے چین روح کو پاکستان میں آسودگی بخش گوشہ عافیت مل گیا ہے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عرفان صدیقی فائنل کال
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامر جلیل کا کالم : جمہوریت کے رنگ ڈھنگ
Next Article فیک نیوز پر 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی، سائبر کرائم ترمیمی بل تیار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خدا کو عرفان صدیقی کی کیا ضرورت آن پڑی! ۔۔ یاسر پیرزادہ کاکالم

نومبر 26, 2025

جو بچھڑ گئے : سینیٹر عرفان صدیقی کی یاد میں ۔۔ حامد میر کا کالم

نومبر 13, 2025

عرفان صدیقی ۔۔ حرفوں کا صورت گر ایک خاندان کا غلام کیسے بنا ؟ ایم ایم ادیب کا کالم

نومبر 12, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.