Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»بلوچستان»عمار مسعود کا کالم : ہزارہ برادری کی عورتو! اب بس بھی کر دو
بلوچستان

عمار مسعود کا کالم : ہزارہ برادری کی عورتو! اب بس بھی کر دو

ایڈیٹرجنوری 8, 20213 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
hazara janaza
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نہ تمھارے آنسو کارگر ہو رہے ہیں، نہ منجمد ہوتے، ماتم کرتے بچوں پر کسی کو رحم آ رہا ہے، نہ منفی چھے ڈگری درجہ حرارت میں دھرنے سے کسی کا دل لرز رہا ہے، نہ قیامت کی گھڑی آ رہی ہے، نہ آسمان ٹوٹ رہا ہے، نہ زمین شق ہو رہی ہے، نہ تمھاری نصرت کو گردوں سے کوئی فرشتہ آ رہا ہے، نہ حکومت کوہی ترس آ رہا ہے، نہ وزرا کی سیاسی فوائد کی خواہش مر رہی ہے، نہ وزیر اعظم آ رہے ہیں، نہ مطالبات مانے جا رہے ہیں۔ تم بس اتنا رحم کرو کہ ان لاشوں کو دفن کر دو، قبیلے میں اب کوئی مرد ایسا نہیں بچا جس کے دھڑ پر اس کا سر قائم ہو۔ تو اے ہزارہ برادری کی عورتو! خود جنازے اٹھاؤ، کلمہ شہادت کا ورد کرو، میتوں کو کاندھے دو اور قبر میں ان ادھورے جسموں کو اتار دو، ان کی مغفرت کے لیے دعا مانگو، ان قربانیوں کو عظیم جانو، ان کی یادوں کو سینے سے لگاؤ اور بس خدا کے لیے چپ ہو جاؤ۔
لاشوں کے سرہانے منجمد تین ہزار عورتوں اور بچوں کو یہ علم ہے کہ ان کے مطالبات نہیں مانے جائیں گے، نہ آئی جی ایف سی استعفی دیں گے، نہ ونگ کمانڈر ایف سی، متعلقہ ڈی پی او نہ ڈپٹی کمشنر برطرف ہوں گے، نہ مجرمان کی تلاش کبھی مکمل ہو گی، نہ انھیں قرار واقعی سزا ملے گی، نہ گزشتہ سانحوں کے مجرمان کو سرعام پھانسی دی جائے گی، نہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا کوئی نتیجہ نکلے گا، نہ شفاف تحقیقات ہوں گی، نہ کوئی قاتل گرفتار ہو گا، نہ لاشوں کی قیمت ملے گی، نہ لاپتہ افراد بازیاب ہوں گے، نہ عدالت انصاف دے گی، نہ ہزارہ مسافروں کو تحفظ ملے گا، نہ کوئی باقی ماندہ زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا، نہ شناختی کارڈ ملیں گے، نہ پاسپورٹ میں دشواریاں ختم ہوں گی، نہ وزیراعظم آئیں گے، نہ ظلم کی یہ روایت دم توڑے گی۔
ہزارہ برادری کی عورتو! تم جانتی ہو کہ تمھارا مقصد یہ مطالبات منوانا نہیں ہے لیکن پھر بھی تم مصر ہو۔ تم تو صرف اتنا چاہتی ہو کہ حکومتی وزرا کے یہ کھوکھلے بیانات اب ختم ہونے چاہیں کہ ہم دشمن کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اس لیے کہ تم جانتی ہو اب دشمن تو کامیاب ہو چکا ہے، گیارہ جوان جسم سر برد کر چکا ہے، وہ فتح یاب ہو چکا ہے، گیارہ جوان اس کی کامیابی کا ثبوت بن چکے ہیں، اب طفل تسلیاں تمھیں اور اذیت دیتی ہیں، یہ قربانی کی مثالیں تمھارے زخموں کو کھرچتی ہیں، اس لیے کہ یہ گیارہ جیتے جاگتے انسان قربانیاں دینے کو نہیں گئے تھے، نہ ان کا کسی جہاد میں شرکت کا ارادہ تھا، نہ کسی ملک کے خلاف سازش میں یہ شریک تھے، نہ قربانی کی مثال بننے کا ان کا کوئی ارادہ تھا، نہ بہادری کی مثال بننا ان کی خواہش تھی، نہ جرات کا نشان بننا ان کا مطمح نظر تھا، نہ دلیری کے کسی تمغے کی ان کو کوئی خواہش تھی؛ یہ معصوم مزدور تو اپنے گھروں سے روزگار کمانے نکلے تھے، رزق حلال کمانے گئے تھے، اپنے بچوں کا پیٹ پالنے گئے تھے، کان کنی ان کا پیشہ تھا، یہی ان کی روزی تھی، یہی ان کی زندگی تھی۔ اب انھیں اسی کان کے تہہ میں دفن کر دو، ہزارہ برادری کی عورتو! اب بس کر دو، اب بس کر دو۔
اب مت بتاؤ ہمیں کہ یہ مرنے والے کتنے ذہین تھے، کتنے شفیق تھے، ان کی تعلیم کے میدان میں کیا کارنامے تھے، بچوں سے یہ کتنا پیار کرتے تھے، گھر کی عورتوں پر کتنے مہربان تھے، ان کی زندگی سے بھرپور تصاویر ہمیں مت دکھاؤ، ان کی جینے کی امنگوں کی کہانی ہمیں مت سناؤ، ان چہروں کی نرمی کا احساس ہمیں مت دلاؤ، ان بچوں کو تو اس عمر میں ماتم کرنا مت دکھاؤ، سر میں خاک ڈالتی ان عورتوں کے مناظر ہمیں مت دکھاؤ ؛ اس لیے کہ ہم اب ان مناظر کے عادی ہو چکے ہیں، اب تم بھی ان لاشوں کی عادی ہو جاؤ، بچوں کو ذبح ہونے کے لیے جوان کرو، انھیں شفقت سے پالو پوسو، ان کے زندہ جسموں کے بوسے لو اس لیے کہ انھیں جلد ذبح ہونا ہے، ان کے سر کو ان کے تن سے جدا ہونا ہے۔
ہزارہ برادری کی عورتو! بس اب تم تحفظ کی خواہش چھوڑ دو، بس تم اب امن کی تمنا ترک کر دو، اب ریاست کو آواز دینا بند کرو، رحم کی اپیلیں کرنا چھوڑ دو؛ اس لیے کہ یہ واقعہ آخری نہیں ہے جب تمھارے نوے لوگ مار دیے گئے تھے تو اس وقت بھی تم نے سارے پاکستان میں دھرنا دیا تھا جس کا نتیجہ اب تمھارے سامنے برف میں پڑا ہے۔ اے تین ہزار عورتو اور بچو! اب چاہے تم ماتم کرتے کرتے برف ہو جاؤ، بس حفاظت کے خواب چھوڑ دو۔ اس لیے کہ ان سانحوں کا سلسلہ رکنے والا نہیں ہے، اذیت ناک سرکاری بیانات تھمنے والے نہیں ہیں، ظلم کی یہ رات ڈھلنے والی نہیں ہے۔ یہ واقعات پھر ہوں گے، پھر جوانوں کے لاشے گریں گے، پھر برف میں تم احتجاج کرو گی اور پھر طفل تسلیاں تمھارا مقدر بنیں گی، پھر تمھیں حوصلہ رکھنے کا مشورہ دیا جائے گا، پھر تمھاری ہمت کی داد دی جائے گی، پھر تمہاری عظیم قربانی کی مثال دی جائے گی۔
یاد رکھو ہزارہ برادری کی عورتو! یہ نعرے اس لیے لگتے ہیں کہ تم اگلے سانحے کے لیے تیار ہو جاؤ، ایک دفعہ پھر ماتم کے لیے کمر کس لو ایک دفعہ پھر اپنے پیاروں کی لاشیں سامنے رکھ کر دھرنا دے سکو، اب تمھیں اس کا عادی ہو جانا چاہیے، تمھیں یقین ہو جانا چاہیے کہ یہاں کچھ نہیں بدلنے والا، یہاں یہی ظلم ہوتا رہے گا، یہاں قاتلوں کی پشت پناہی والے طاقتور لوگ موجود رہیں گے، یہاں دہشت گردوں کی پیٹھ تھپکنے والے حاضر رہیں گے، یہاں نفرت کی آگ میں تمھاری نسلیں بھسم ہوتی رہیں گی۔
برف میں منجمد ہوتی ہزارہ برادری کی عورتو! بس ایک نصیحت یاد رکھنا کہ کبھی اپنی بچیوں کو مرد بننے کی تلقین نہ کرنا، اس لیے کہ تمھارے قبیلے کے مردوں کے سر تن سے جدا کر دیے جاتے ہیں، ان کو رسیوں سے باندھ کے ذبح کر دیا جاتا ہے۔ہزارہ برادری کی عورتو! اب بس بھی کر دو، اب اٹھاؤ اپنے جوانوں کے لاشے اور انھیں زمیں برد کر دو، اب خاک ڈال بھی دو ان کٹے پھٹے جسموں پر، اب آنسو بہانا بند کرو، اب ماتم کرنا چھوڑ دو، اب بین ڈالنا ترک کردو۔
( بشکریہ : ہم سب ۔۔ لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

hazara killing quetta دھرنا ہزارہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرضی الدین رضی کا اختصاریہ : کمینی سی خوشی مبارک ہو
Next Article نصرت جاوید کا تجزیہ : ٹرمپ کےجنون کے ہاتھوں اتھل پتھل ہوتا امریکی نظام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹی ایل پی پھر میدان میں : اسلام آباد ، راول پنڈی کنٹینروں کے شہر میں تبدیل : موبائل اور انٹرنیٹ بند

اکتوبر 10, 2025

متنازع نہروں کیخلاف قوم پرستوں کی کال پر سندھ میں ہڑتال، خیرپور میں ریلوے ٹریک پر دھرنا

اپریل 20, 2025

اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا بن قاسم ریلوے ٹریک پر دھرنا جاری، ٹرین آپریشن معطل

اپریل 7, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.