Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جنوری 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ
  • ٹال مٹول ختم ، ملتانی اب ٹال زون کو نہیں ٹال سکیں گے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • سعید مہدی کی گواہی : جب بھٹو نے ضیاء کے نام معافی نامہ لکھنے سے انکار کیا : حامد میر کا کالم
  • امریکہ نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا روک دیا
  • جمہوریت سے ناخوش امریکہ کی اگلی چال کیا ہو گی ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • طاقت کا کھیل ۔۔’’ فلسطین میں بچے بڑے نہیں ہوتے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • آتش فشاں کے دہانے پر ایران ،رضا شاہ اور فرح دیبا کا تذکرہ : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • ایرانی حکومت کے دن گنے جا چکے : جرمنی : ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی : رائٹرز
  • امریکہ نے دھمکی دی بے نظیر اس کے باوجود مقتل کی طرف چل دیں : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان میں 10 لاشوں کی برآمدگی کا معمہ: ’ہم پر غم کے پہاڑ گرا دیے گئے‘ ۔۔لا پتا افراد کے ورثاء
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»ہیرو سائیں ملوک کی اللہ میاں کے نام ای میل : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
ادب

ہیرو سائیں ملوک کی اللہ میاں کے نام ای میل : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

رضی الدین رضیدسمبر 31, 2025332 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
E Mail
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خواتین و حضرات ! ۔۔راویان اخبار عجائب و قصہ پردازن غرائب بارے اس مملکت خداداد کہ جہاں سنی نہیں جاتی کسی کی روداد نہ فریاد ، لکھتے ہیں کہ ایک تھا بادشاہ (ہمارا تمہارا خدا بادشاہ ) پتہ نہیں اسے کیا سوجھی کہ یکایک وہ اپنے سینے پہ چونیاں اٹھنیاں لگانے لگا۔بوقت ضرورت وہ انہیں توڑ توڑ کے مونگ پھلیاں کھاتا ۔اور باقیوں کو ٹھینگا دکھاتا تھا۔ عزیزان ملک و ملت صاحبان عقل قلت، یہ بات اتنی پرانی ہے کہ ابھی کی تازہ لگتی ہے۔ اس ملک بےبس میں اک عجب بزدل شخص بھی رہتا تھا جو کہ صبع سویرے اٹھ کر غنیم کی توپوں میں کیڑے پڑنے کی دعائیں مانگتا اور پھر ٹپوسیاں مارا کرتا تھا۔ اس کی دعا سن کر اکثر دائیں کندھے پر بیٹھا فرشتہ ہنستا اور ساتھ والے سے مخاطب ہو کر کہتا۔ ۔ اس مسکین کی شکل دیکھ اور دعادیکھ۔۔ حالت یہ ہے کہ اس کی اپنی بیوی بھی اسے دوسری دفعہ مانگنے پر سالن نہیں دیتی ۔تیسری دفعہ پانی نہیں دیتی اور چوتھی دفعہ وہاں بیٹھنے بھی نہیں دیتی ہے۔۔۔یہ خود کچھ کرتا نہیں ۔بس دعاؤں پہ زور رکھتا ہے۔تو عزیزو!جہاں تک اس کی شکل کا تعلق ہے۔تو اس بزدل اعظم نے خود اپنے بارے میں یہ معرکہ آرا شعر کہہ رکھا تھا کہ۔۔ جے میں ویکھاں شکل ولے تے کج نہیں میرے پلے۔۔
ماں تے آکھے چن ورگا اے۔پر کوئی نہ اینوں ٹھلے
(اگر میں اپنی صورت کی طرف دیکھوں تو میرے پاس (خوبصورتی یا قابلیت کے نام پر) کچھ بھی نہیں ہےمگر جب ماں کہتی ہے کہ میں چاند سا ہوں، تو اس بات کو کوئی نہیں جھٹلا سکتا) ۔ جب اس کے نالہ و شیون کا اوپر سے کوئی جواب نہ آیا۔ تو تنگ آ کر اس نےدعا کی بجائے، اللہ میاں کے نام ایک ای میل لکھ ماری ۔۔جس کی ایک کاپی بغرض اطلاع مولوی الف دین کو بھی ٹیگ کر دی۔۔(کہ پاکستان میں دین کا فرینچائز انہی کے پاس تھا)۔ الیکٹرانک میل پڑھتے ہی مولوی صاحب مانند تیرحاضر آتے ہی غصب ناک ہو کر بولے۔مورکھ۔۔ اس قسم کی میل نہ بھیجا کر۔ اگر بھیجنا ہی تھا۔ توپھر کوئی کام کا "ٹوٹا” بھیجا ہوتا۔ اس ٹائپ کی میلز لکھ کر تو جہنم میں جائے نہ جائے، البتہ جیل ضرور جائے گا۔اس پر وہ بزدل شخص سہم کر بولا مولوی صاحب خود ہی سوچو ذرا ۔۔ہم جہاں رہ رہے ہیں وہ جیل اور جہنم کا بد ترین امتزاج نہیں تو پھر اور کیا ہے؟۔یہ سن کر مولوی صاحب لاجواب ہوئے۔.اور فوراً وہاں سے بھاگ لئیے کہ کہیں سہولت کاری کے الزام میں دھر نہ لئیے جائیں۔.تو بھائیو اور بہنو۔۔اس بزدل شخص نے اللہ میاں کے نام جو ای میل سینڈ کی تھی۔ وہ ہمارے ہاتھ لگ گئی ہے ۔۔ میل کچھ اس طرح سے ہے ۔
بخدمت جناب اللہ میاں صاحب ۔ مؤدبانہ گزارش ہے کہ یہ ای میل آپ کا وہ بندہ لکھ رہا ہے جو کہ ہر یوٹیلیٹی بل کی وصولی پر آپ کوسچے دل سے یاد کرتا ۔۔۔اور "ڈالہ” دیکھ کرچھپ جاتا ہے۔ عرض ہے کہ ہم یہاں ہر طرح کی خیریت نیک مطلوب تو چاہتے ہیں۔۔۔۔۔ مگر مطلوبہ چیز نیک کی بجائے پہلے سے بھی زیادہ بدترین ہوتی جا رہی ہے۔ مولوی الف دین کہتا ہے کہ یہ ہمارے اعمال کی سزا ہے۔ ڈنڈے والا کہتا ہے کہ یہ میری پلانگ کا نتیجہ ہے۔جبکہ دانشور کا کہنا ہے کہ یہ ہماری کاہلیوں اور دو نمبریوں کا پھل ہے ۔۔اصل وجہ کیا ہے؟ اللہ ہی جانے کون بشر ہے۔اللہ جی! یاد پڑتا ہے کہ ایک دفعہ فیض صاحب نے آپ سے بذریعہ شعر گذارش کی تھی کہ منصف ہو تو ابھی حشر اٹھا کیوں نہیں دیتے۔ لگتا ہے کہ آپ نے ان کی یہ التجا بڑی نیڑے(نز دیک) ہو کے سنی تھی ۔جبھی تو اس فریاد کے بعد پاکستان میں ایسا حشر بھیجا ہے کہ ہر طرف حشر نشر ہو رہا ہے۔
حالت یہ ہو گئی ہے کہ ہم لوگ مانگ تانگ کر گزارا کر رہے ہیں۔گھر پہ ان لوگوں کا راج ہے جن کے منہ بڑے، ہاتھ لمبے،اور پیٹ مانند جہنم ہیں۔ مہنگائی اتنی ہے کہ وہ بیویاں جو کہ پلیٹ میں دوسری دفعہ بھی سالن بخوشی ڈال کے دیتی تھیں اب منت ترلوں کے باوجود بھی اسے ” ری فِل” کرنے سے قاصر نظر آتی ہیں۔ اب تو پیاز کاٹتے ہوئے آنکھوں میں آنسو نہیں آتے، بلکہ پیاز خریدتے ہوئے کلیجہ منہ کو آتا ہے۔ٹماٹر آنکھیں دکھاتا ہے۔ جبکہ لہسن منہ چڑاتا ہے۔ ۔یا اللہ! یہ بات بھی درست ہے کہ یہ دنیا آپ ہی کی بنائی اور سجائی ہوئی ہے مگر ایسا لگتا ہے کہ اس کے "سافٹ ویئر کا اپڈیٹ ورژن” عرصہ دراز سے رکا ہوا ہے ۔ مہربانی فرما کر اسے اپ ڈیٹ کر دیجئے۔شاید اس نئے ورژن سےمخلوق خدا کو کچھ راحت نصیب ہو۔
یاد دلاتا چلوں کہ غنیم کی توپوں میں کیڑے پڑنے والی بدعائیں بھی میں ہی مانگا کرتا تھا۔ مگر بجائے دعا پوری ہونے کے الٹا ہمیں ہی بدعائیں لگ رہی ہیں۔۔ ان کی توپیں پہلے سے بھی زیادہ چمکدار، جبکہ ہمارا مستقبل بےکار ہوتا جا رہا ہے۔جہاں تک کیڑے وغیرہ پڑنے کا تعلق ہے۔۔ تو وہ غنیم کی توپوں کی بجائے ہماری جیبوں میں پڑ رہے ہیں۔مہربانی فرما کر غنیم کا انٹرنیٹ بند، وائی فائی ختم اور ان کے موبائل چارجر خراب کر دیں۔تا کہ نیٹ کے دکھ کا کچھ تو انہیں بھی اندازہ ہو ۔ ۔ اللہ میاں جی! آپ سے اک گذارش اور بھی ہے ۔ بس اتنا کر یں کہ دنیا میں تھوڑا سا سکون ڈاؤن لوڈ کر دیں۔یہ زمانہ جو اس وقت ہم گذار رہے ہیں۔ اسے فاسٹ فارورڈ کر دیں۔خوشیاں جو کہ ابھی تک ٹو جی( G 2) والے زمانے میں پھنسی ہوئی ہیں ۔انہیں فائیو جی ( 5 G) کردیں اور ہاں "ڈائریکٹ میسج” (DM) کا جواب اپنی رحمتوں کی صورت میں دیتے رہیے کہ مجھے اس بات کا شدید خدشہ ہے کہ کہیں کل کلاں فرشتےآپ کے حضور نامہ اعمال کی جگہ میری "براؤزر ہسٹری” نہ پیش کر دیں۔ اگر ایسا ہو گیا تو یہ بندہ بے موت مارا جائے گا ۔اس لئیے درخواست ہے کہ کسی فرشتے کی ڈیوٹی لگا دیں کہ وہ ابھی سے میری۔۔۔ ‘ براؤزنگ ہسٹری’ ۔۔۔کو ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے۔ امید ہے قیامت تک صاف ہو ہی جائے گی ۔
میرے پیارےاللہ میاں! آخر میں ایک دفعہ پھر آپ سے گزارش ہے کہ "توں جے میرے ہمیشہ کول رہویں ۔۔تے میں دینا نوں کہہ داں پرے پرے۔ ورنہ ان حالات میں یہاں رہ کے بندہ جیوے یا مرے؟ ۔۔فقط زمین پر مقیم ایک عرصہ دراز سے پرانا ۔۔اور پرماننٹ بزدل بندہ۔(جو ہر بجلی پانی اور گیس کا بل دیکھ کر آپ کو دل وجان سے یاد کرتا ہے)
ایک بے سرا بانسری نواز
محمد یتیم چوچا ولد محمد قدیم چوچا۔۔
عرف ہیرو سائیں ملوک، المعروف میدا کن کجھورا۔۔۔۔غیر معروف شیدا چام چھٹ ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی آئی اے کی نجکاری ۔۔ بس ایک جواب کا سوال ہے بابا : خالد مسعود خان کا کالم
Next Article نئے سال کا تحفہ :کل سے پیٹرول کی قیمت میں دس روپے لیٹر تک کمی کا امکان
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ

جنوری 15, 2026

ٹال مٹول ختم ، ملتانی اب ٹال زون کو نہیں ٹال سکیں گے : شہزاد عمران خان کا کالم

جنوری 15, 2026

سعید مہدی کی گواہی : جب بھٹو نے ضیاء کے نام معافی نامہ لکھنے سے انکار کیا : حامد میر کا کالم

جنوری 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ جنوری 15, 2026
  • ٹال مٹول ختم ، ملتانی اب ٹال زون کو نہیں ٹال سکیں گے : شہزاد عمران خان کا کالم جنوری 15, 2026
  • سعید مہدی کی گواہی : جب بھٹو نے ضیاء کے نام معافی نامہ لکھنے سے انکار کیا : حامد میر کا کالم جنوری 15, 2026
  • امریکہ نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا روک دیا جنوری 15, 2026
  • جمہوریت سے ناخوش امریکہ کی اگلی چال کیا ہو گی ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم جنوری 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.