اسلام آباد : پاکستان میں عالمی وبا کرونا سے مزید 66 افراد انتقال کر گئے اور 3800 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کرونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 56 ہزار 279 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3800 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 66 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.75 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار 670 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 56 ہزار 281 تک جاپہنچے ہیں۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3548 مریض کرونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 36 ہزار 921 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 93690 ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے کرونا وباء کی چوتھی لہر کے پیش نظر میو ہسپتال ، جناح ہسپتال ، لاہور جنرل ہسپتال اور نشتر ہسپتال ملتان میں تمام آپریشن دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیئے ہیں سیکریٹری صحت ڈاکٹراحمد جاوید قاضی
ان ہسپتالوں میں مریضوں کے ایمرجنسی آپریشن معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے اس ضمن میں مراسلہ جاری کر دیا۔
فیس بک کمینٹ