Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»سرائیکی وسیب»لاک ڈاؤن سے عوام کو ڈاؤن کرنے والے ذخیرہ اندوز اور ماہ صیام کی آمد۔۔مظہر حسین باٹی
سرائیکی وسیب

لاک ڈاؤن سے عوام کو ڈاؤن کرنے والے ذخیرہ اندوز اور ماہ صیام کی آمد۔۔مظہر حسین باٹی

ایڈیٹراپریل 12, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
vegetable
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مصیبت کے وقت قومیں ایک دوسرے ممالک کا ساتھ دیتی ہیں اور ملک میں بھی عوام ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہوتی ہے، پوری دنیا کو رونا وائرس کی تباہ کاریوں کا شکار ہے ہمارے ملک میں کچھ ایسے خود غرض عناصر سرگرم ہیں جو اس مشکل وقت میں بھی ناجائز منافع خوری کے لیے ذخیرہ اندوزی سے باز نہیں آرہے ہیں اورمتعدددکانداروں نے اشیاءخوردونوش کے من مرضی کے ریٹ مقرر کیے ہوئے ہیں ۔
عالمی وباءکو روکنے کی خاطر کیے جانے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام کاروبار زندگی ٹھپ ،معاشی پہیہ جام اور ڈالر مزید مہنگا ہونے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی عروج پر ہے ،ایک سروے کے مطابق کریانہ سٹوروں اور عام بازاروں میں افراتفری اور غیر یقینی صورتحال کے سبب لوگ مہنگی اشیاءخریدنے پر مجبور ہیں دکانداروں نے اپنے من مرضی کے ریٹ بڑھا رکھے ہیں ،بڑی بڑی کمپنیوں کی مصنوعات پر مقرر ہ قیمتیں درج ہونے کے باوجود من مانی قیمت پر ان کی فروخت جاری ہے ناجائز منافع خور عوام کی جیبیں کاٹنے میں مصروف عمل ہیں ،حکومت کا فرض ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے اور مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کو سرکاری ریٹ لسٹ کا پابند بنانے کے ساتھ اشیاءکی فراہمی کے لیے تھوک تاجروں کو بھی سرکاری نرخ ناموں کا پابند کرے ۔
میڈیکل سٹور مالکان بھی مریضوں کی جیب کاٹ رہے ہیں ادویات پرفکس ریٹ لکھا ہونے کے باوجودمیڈکل سٹور مالکان عوام سے زائد قیمت وصول کررہے ہیں محکمہ صحت کے ملازمین نے بھی چپ سادھ رکھی ہے اور میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف کارر وائی سے گریزاں نظر آتے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں جب ایک طرف کورونا کا عذاب ہے تو دوسری جانب مصنوعی مہنگائی کا طوفان برپا کرنا درست نہیں ہے ،حکومت کو بے حس ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت اقدامات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے اس مشکل گھڑی میں ہمیں خود بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دوسروں کے لیے آسانیاں فراہم کرنے کا ذریعہ بننا چاہیے ۔
پاکستان ایک غریب اور پسماندہ ملک ہے ،یہاں کورونا جیسی بلائیں غریب طبقات کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ،روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کی بڑی تعداد کے لیے کرفیو،لاک ڈاؤن جیسے اقدامات خودکشی کے مترادف ہیں ،ہماری اشرافیہ جو غریب عوام کو لوٹ کر ارب پتی کی مالک بن بیٹھی ہے اس کا کورونا کچھ نہیں بگاڑ سکتا اور نہ ہی لاک ڈاؤن جیسے اقدامات سے کوئی فرق پڑتا ہے ،اگر کوئی فرق پڑتا ہے تو غریب آدمی کو پڑتا ہے ،جس کے ایک طرف کورونا کے عذاب کا خوف طاری ہے تو دوسری جانب بڑھتی ہوئی مصنوعی مہنگائی کے طوفان نے گھیر رکھا ہے ،اوپر سے لاک ڈاؤن اقدامات سے عوام اس قدر ڈاؤن ہوگئے ہیں کہ کورونا کی بجائے بھوک کا شکار ہونے کے خطرات بڑھتے جارہے ہیں ،جبکہ دوسری جانب منافع خور تاجر طبقہ ناگہانی آفت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کو لوٹنے کی کوشش میں مصروف نظر آتا ہے ،آئے روز اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ معاشرے کو چور ،لٹیرے اور ڈاکوؤں نے نہیں بلکہ زیادہ تر ناجائز منافع خوروں نے بھی برباد کیا ہے جس سے عام آدمی ذلیل وخوار ہوکر رہ گیا ہے یہ کتنی عجیب بات ہے کہ ملک کی عوام کورونا کے عذاب میں مبتلا ہے کہ ناجائز منافع خور اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں ایک عام ،مزدور اور کسان آج بھی وہیں کا وہیں ہے لیکن ناجائز منافع خور تاجر کچھ ہی عرصے میں ایک سے بڑھ کر ایک نیا گھر ،گاڑی اور بنگلے خریدنا شروع ہوجاتے ہیں یہ سب کچھ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔درحقیقت مصنوعی مہنگائی کی بڑی وجہ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی رہی ہے ،گراں فروشوں کے خلاف حکومتی کاروائی مجسٹریٹوں کی طرف سے جرمانوں اور بعض گرفتاریوں تک محدود رہتی ہے ،حکومت کے دباؤ پر کچھ دنوں کے لیے چھاپہ مار مہم کا آغاز کیا جاتا ہے ،اس چھاپہ مار مہم کے دوران چند دن عارضی طور پر عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیاءدستیاب ہونے لگتی ہیں اور پھر وہی پراناطریقہ یعنی کہ ناجائز منافع لینا شروع کردیتے ہیں ان لوگوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے بلا شبہ وزیر اعظم عمران خان انہی خدشات کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی پالیسی اختیار کرنے سے گریزاں نظر آتے رہے ہیں تاہم کورونا وبا کے پھیلاؤ کی وجہ سے مکمل لاک ڈاؤن کرنا پڑا اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا،لاک ڈاؤن کی وجہ سے پورے ملک میں افراتفری کا سماں ہے اکثر لوگ غریب کی وجہ سے رات کو بھوکے سوتے ہیں اس صورحال میں ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے ۔
اسی ماہ یعنی اپریل کے آخر میں ما ہ رمضا ن المبارک شروع ہونے والا ہے جوکہ رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے اگر لاک ڈاؤں یہ لوگ معاشرے کے ناسور ہیں جو کہ مصیبت کی گھڑی میں بھی خوف خدا نہیں کرتے بلکہ ناجائز منافع لیتے ہیں انہیں ماہ رمضان کی برکت و اہمیت سے کیا سروکار ہے بیرون اسلامی ممالک میں مقدس ایام کا احترام کیا جاتا ہے اور ماہ رمضان سمیت ایام مقدسہ میں ناجائز منافع خوری نہیں کی جاتی بلکہ عوام کو ریلیف دیا جاتا ہے افسوس ہمارا بھی تو یہ اسلامی ملک ہے اس میں کوئی خاص تہوار ہو ،ماہ رمضان المبارک ہو یا کوئی اور اسلامی دن ہو اس دن عوام کی جیبیں کاٹی جاتی ہیں ہمیں مسلمان ہونے کے ناطے ناجائز منافع خوری سے باز رہنا چاہیے اور مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے مسلمان بھائیوں سے زیادہ سے زیادہ تعاون کرنا چاہیے ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکرغستان میں زیر تعلیم مظفرگڑھ کے طلبہ شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ۔۔چوہدری محمود احمد
Next Article صحافی بے آواز ہو گئے ،احفاظ الرحمان کی یادیں ۔۔ مبشر علی زیدی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت

جون 6, 2026

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد

جون 6, 2026

پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم

جون 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.