ملتان:گزشتہ سال کے مقابلے میں اس برس کپاس کی پیداوار میں کمی دیکھنے میں آئی ۔پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن ( پی سی جی اے) کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق یکم اکتوبر 2024 تک کاٹن فیکٹریوں میں کپاس کی آمد 2,039,963 گانٹھیں ہیں جبکہ گزشتہ سال 2023 میں آج کی تاریخ میں کپاس کی آمد 5,025,282 گانٹھیں تھی اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں اس برس 59.4فیصد کپاس کی کم گانٹھیں آئیں ۔
فیس بک کمینٹ