کمشنر عامر کریم خاں کی زیر صدارت کپاس کی صورتحال بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر عامر کریم نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ملتان ڈویژن کو 3 لاکھ 80 ہزار ایکڑ پر کپاس کاشت کا ہدف دیا گیا ہے۔ 3 لاکھ 80 ہزار ایکڑ پر کپاس کی کاشت سے 12 لاکھ سے زائد گانٹھوں کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔
عامر کریم خاں نے ہدایت کی کہ محکمہ زراعت کا سٹاف کپاس کی کاشت بارے کسانوں کے مسائل حل کرنے بارے فیلڈ میں موجود رہے۔ انہوں نے کہا 15 فروری سے کپاس کی اگیتی کاشت کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔سفید مکھی، سبز تیلے تھرپس اور جڑی بوٹیوں پر خصوصی نظر رکھی جائے۔پیسٹ سکاؤٹنگ،سرویلنس میں تیزی،ضرر رساں کیڑوں کے حملے کو بروقت کنٹرول کیا جائے۔ ڈویژن میں کپاس کی فصل کیلئے وافر پانی مہیا کیا گیا ہے۔ کسان کی روزی روٹی زمین سے جڑی ہے، اس کی داد رسی ناگزیر ہے۔ اس موقع پر ڈائیریکٹر زراعت شہزاد صابر نے کپاس کی فصل بارے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ حکومت پنجاب کسانوں کو ریلیف دینے بارے اقدامات کررہی ہے۔
فیس بک کمینٹ