ملتان : پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق 30نومبر2024تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں51لاکھ 90 ہزار 725 گانٹھ کپاس آئی۔ 30 نومبر 2023تک 77 لاکھ53ہزار473گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25لاکھ 62ہزار748گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں کم آئی ہے۔ کمی کی شرح 33.05فیصد رہی۔ اعداد وشمار کے مطابق اس برس صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 24لاکھ 59ہزار684گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل 37 لاکھ 36ہزار749گانٹھ کپاس سے 12 لاکھ 77 ہزار 65گانٹھ کم ہے۔ پنجاب میں کمی کی شرح34.18فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 27لاکھ31ہزار 41گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جو کہ گذشتہ سال اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل40لاکھ16ہزار7 گانٹھ کپاس سے 12 لاکھ 85 ہزار683گانٹھ کم ہے۔صوبہ سندھ میں کمی کی شرح32.01فیصدرہی۔
فیس بک کمینٹ