ملتان : پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)کے اعداد وشمار کے مطابق 30 نومبر 2024 تک جننگ فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 49 لاکھ 53 ہزار991گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ ملک میں 406جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔برآمدکنندگان نے رواں سیزن میں 41 ہزار 900گانٹھ روئی خرید ی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 44لاکھ 71ہزار578گانٹھ روئی کی خرید اری کی ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2024-25میں خریداری نہیں کی ہے۔ صوبہ پنجاب میں 251جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں اور23لاکھ39ہزار781گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔
ضلع بہاورلپور 4لاکھ 3ہزار 595گانٹھ کپاس کے ساتھ سرفہرست ،دوسرے نمبر پر ڈیرہ غازیخان
پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)کے اعداد وشمار کے مطابق ضلع ملتان میں 30نومبر2024تک46ہزار711گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں 60ہزار478گانٹھ کپاس،ضلع خانیوال میں 1لاکھ 41ہزار 848گانٹھ کپاس، ضلع مظفر گڑھ میں 63 ہزار320گانٹھ کپاس،ضلع ڈیرہ غازی خان میں 2لاکھ 20ہزار889گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 16ہزار144گانٹھ کپاس ضلع لیہ میں 98ہزار106گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں 1لاکھ45 ہزار707گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 1لاکھ16ہزار506گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان میں 3لاکھ39ہزار708گانٹھ کپاس،ضلع بہاولپورمیں 4لاکھ 3ہزار595گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 6لاکھ20ہزار860گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔
فیس بک کمینٹ