ملتان : (اے پی پی):نامور شاعر ،ماہرتعلیم اور دانشور پروفیسر حسین سحر کی آٹھویں برسی 15ستمبر کومنائی جارہی ہے ۔پروفیسر حسین سحر 10اکتوبر1942ءکوجلال آباد ضلع فیروز پور (بھارت)میں پیدا ہوئے۔
قیام پاکستان کے بعد پہلے قصور اور مارچ 1948ءمیں ملتان آگئے۔انہوں نے عمربھر اسی شہر میں علم وادب کی خدمت کی۔پروفیسر حسین سحر نے لیکچرار کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کیا اور سول لائنز کالج ملتان اور ولایت حسین کالج سمیت مختلف اداروں میں خدمات انجام دیں۔ وہ پرنسپل کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔اردو اور پنجابی کے شعری مجموعوں ،تنقیدی مضامین سمیت مختلف موضوعات پر ان کی 30سے زیادہ کتب شائع ہوئیں۔
ان کا سب سے اہم کام قرآن پاک کا منظوم ترجمہ ہے جو” فرقان عظیم“ کے نام سے شائع ہوا۔ نعت و سیرت نگاری پر انہیں صدارتی ایوارڈ سے سمیت مختلف اعزازات سے نوازاگیا۔ان کا انتقال 15 ستمبر2016ءکو ملتان میں ہواتھا۔
فیس بک کمینٹ