Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر اختر شمار»دن بھر جلا کے شب کو بجھایا گیا ہوں میں۔۔ڈاکٹر اخترشمار
ڈاکٹر اختر شمار

دن بھر جلا کے شب کو بجھایا گیا ہوں میں۔۔ڈاکٹر اخترشمار

ایڈیٹردسمبر 21, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

فلمسٹار علی اعجاز اپنے عہد کے مقبول فنکار تھے ان کی وفات پر نئی نسل پوچھ رہی ہے یہ کون تھے؟ جس پر نجانے کیوں جدید نظم کے منفرد شاعر مجید امجد کی نظم آٹو گراف یاد آگئی۔
کھلاڑیوں کے خود نوشت دستخط کے واسطے
کتا بچے لئے ہوئے
کھڑی ہیں منتظر لڑکیاں
ڈھلکتے آنچلوں سے بے خبر حسین لڑکیاں
مہیب پھاٹکوں کے ڈولتے کواڑ چیخ اٹھے
ا±بل پڑے الجھتے بازوﺅں چٹختی پسلیوں کے پ±ر ہراس قافلے
گرے بڑھے مٹرے بھنور ہجوم کے
کھڑی ہیں یہ بھی یہ راستے پہ اک طرف
بیاضِ آرزو بکف
نظر نظر میں نارسا پرستشوں کی داستان
لرز رہا ہے دم بہ دم
کمانِ ابروﺅں کا خم
کوئی جب ایک نازِ بے نیاز سے
کتابچوں پہ کھینچتا چلا گیا
حروفِ کج تراش کی لکیر سی
تو تھم گئیں لبوں پہ مسکراہٹیں شریر سی
کسی عظیم شخصیت کی تمکنت
حنائی انگلیوں میں کانپتے ورق پہ ج±ھک گئی
تو زرنگار پلوﺅں سے جھانکتی کلائیوں کی تیز نبض رک گئی
وہ باﺅلر جو ایک مہ وشوں کے جمگھٹوں میں گھر گیا
وہ مضحہ بیاض پر بصد غرور کلکِ گوہریں پھری
حسین کھِلکھلاہٹوں کے درمیان وکٹ گری
میں اجنبی ، میں بے نشاں
میں پا بہ گل
نہ رفعتِ مقام ہے نہ شہرتِ دوام ہے
یہ لوحِ دل …. یہ لوحِ دل
نہ اس پہ کوئی نقش ہے نہ اس پہ کوئی نام ہے
علی اعجاز جس کسمپرسی کی حالت میں رخصت ہوئے، یقین نہیں آتا کہ ایک بڑا سٹار یوں خاموشی سے دنیا سے رخصت ہو سکتا ہے۔
وہ بھی دور تھا جب کامیڈی فلموں کی مشہور فلمی جوڑی علی اعجاز اور ننھا ہر فلمساز اور ہدایت کار کی ضرورت ہوا کرتی تھی۔ کامیڈی کرنے والے اداکار فلموں میں ہوتے تو تھے مگر بطور ہیرو اور مرکزی کردار منطور ظریف اور رنگیلا کے بعد علی اعجاز اور ننھا ایک جوڑی کی طرح کامیاب ہوئے بلکہ ہر فلم ان کی موجودگی سے کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی تھی۔ علی اعجاز نے تقریباً 106 فلموں میں کام کیا جن میں با?جی ، سالا صاحب، سوہراتے جوائی، نوکر تے مالک ، دادا استاد، دھی رانی ، سونا چاندی ، چور مچائے شور اور مسٹر افلاطون بہت مقبول ہوئیں۔ بیشتر فلموں میں فلمسٹار ننھا ان کے ساتھ لیڈنگ رول میں رہے۔ علی اعجاز کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ انہوں نے ٹیلی ویڑن کی کئی ڈرامہ سیریل میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، عطاالحق قاسمی کی خواجہ اینڈ سن سریل میں ان کی اداکاری بے حد پسند کی گئی۔ دوبئی چلو سے وہ فلموں میں مرکزی کردار کے لیے منتخب ہوئے اور پھر ننھا کی وفات تک وہ مختلف فلموں نہایت کامیاب رہے۔ آخری دور میں انہیں فلم انڈسٹری نے ب±ری طرح نظر انداز کیا۔
اپنے دور کے کئی کامیاب اور محفلوں کی جان ، فنکار جب سکرین سے غائب ہوتے تو ان کے اپنے قبیلے نے بھی انہیں فراموش کر دیا۔
ایسے کئی فنکار نہایت کسمپرسی کی حالت میں اِس جہاں فانی سے رخصت ہوئے۔
آج کی نسل ایسے فنکاروں سے آشنا نہیں۔ بس جب کوئی فنکار شاعر ادیب گوشئہ گمنامی میں دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے تو ہمیں علم ہوتا ہے کہ اپنے زمانے کا کتنا بڑا فنکار ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہوگیا ہے۔ مرنے کے بعد ہم کالم لکھنے والے یا میڈیا کے لوگ جاگ اٹھتے ہیں۔
کاش! اِن فنکاروں اور تخلیق کاروں کی زندگی میں ‘ ایامِ بیماری میں ان کی خبر گری کی جائے۔ ان کی دلجوئی کا بندوبست کیا جائے۔ ان کی عیادت کے لیے جایا جائے۔ مگر اکیسویں صدی کے انسانوں کے لیے تو اپنے لیے بھی وقت نہیں۔ وہ علیل اور گوشئہ کرب میں پڑے فنکاروں اور اہل قلم کے لیے کہاں سے وقت نکالیں؟ حالانکہ یہ وقت تو کسی پر بھی آسکتا ہے۔
ڈاکٹر انور سجاد جیسا فنکار اِسی شہر کے کسی ” گوشے “ میں صاحبِ فراش ہے مگر قبیلہ ادب کے لوگوں کو یاد نہیں۔ انور سجاد نے کتنے ہی شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ خوشیوں کا باغ جیسا ناول لکھ کر پذیرائی حاصل کی مختلف ڈرامے لکھے، ان میں اداکاری کی ، رقص جیسے فن میں بھی انہیںمہارت حاصل تھی۔ تنقید بھی لکھی مگر آج وہ اِسی شہر میں علالت اور کرب سے گزر رہے ہیں۔
یہی حال ڈاکٹر سلیم اختر جیسے نامور نقاد محقق افسانہ نگار اور ماہر تعلیم کا ہے کراچی میں ڈاکٹر جمیل جالبی اور نقاش کاظمی بھی بستر علالت پر ہیں۔ ان کی حیات میں ہمارے پاس وقت نہیں کہ ان کی عیادت کو جاسکیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحتِ کاملہ عطا کرے خدانخواستہ ان میں سے کوئی ہمیشہ کے لیے ہم سے روٹھ گیا تو کسے کسے مضامین باندھے جائیں گے۔ تعزیتی کالم ریفرنس اور حال ہی میں الطاف فاطمہ جیسی تخلیق کارہ خاموشی سے چل بسیں۔ پروین عاطف ، فہمیدہ ریاض، صفدر سلیم سیال عطش درانی سلیم آغا، یہ سب لوگ چلے گئے ہم نے بھی جانا ہے مگر ہمارے پاس تو مسکرانے کے لیے بھی وقت نہیں، روئے کون! ناقدری کا یہ عالم ہے کہ بقول حیدر دہلوی
حیدر یہ بزمِ وقت میں شمع ہ±نر کی قدر
دن بھر جلا کے شب کو بجھایا گیا ہوں میں
(بشکریہ: روزنامہ نئی بات)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleصحافی اور مبینہ صحافی۔۔خاور نعیم ہاشمی
Next Article کڑوی گولیاں نگلنے کے بعد ”شفا“ کی امید بھی تو دلائیں۔۔نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 4, 2026

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور

مئی 4, 2026

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 4, 2026
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور مئی 4, 2026
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.