Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر اختر شمار»2018ءکی آخری ادبی وفات ” ڈاکٹر سلیم اختر“۔۔ڈاکٹر اخترشمار
ڈاکٹر اختر شمار

2018ءکی آخری ادبی وفات ” ڈاکٹر سلیم اختر“۔۔ڈاکٹر اخترشمار

ایڈیٹرجنوری 1, 20196 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dr saleem akhtar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ دنوں ایک کالم میں لکھا تھا کہ سال کے آخری دوماہ ہمیشہ اہلِ قلم کے لیے بہت بھاری ثابت ہوتے ہیں۔ اس برس بھی ممتاز ادبی ہستیاں اللہ کو پیاری ہوئیں۔ سال کا آخری روز بھی خالی نہ گیا اور ہمارے نہایت مہربان، شفیق بزرگ دوست ڈاکٹر سلیم اختر اِس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ گویا جاتے جاتے یہ سال کئی کتب کے مصنف، نامور نقاد محقق استاد اور افسانہ نگار ڈاکٹر سلیم اختر کو بھی ہم سے چھین کر لے گیا۔ وہ جو ادبی محافل کی جان ہوا کرتے تھے، پچھلے چند برسوں سے اپنے کمرے تک محدود ہوگئے تھے۔ ہمارے ادبی جریدے کو ذرا سی تاخیر ہوجاتی یا پرچہ ملنے پر سب سے پہلے ان کا فون آیا کرتا تھا وہ مختصر بات کرتے اور بقول ان کے بجنگ آمد کو اس لیے پسند کرتے کہ اس سے انہیں ادبی دنیا کے بارے میں ”اپ ڈیٹس“ (Up Dates)مل جاتی ہیں۔ ایک عرصے سے وہ علیل تھے بس فون پر دوستوں سے رابطہ رکھتے۔ آخری انٹرویو جو ہم نے ان کے گھر جاکر کیا اس میں انہوں نے اپنے کرب کا اظہار کیا۔ وہ کہہ رہے تھے : اہلِ ادب بھی کچھ مصروف ہوگئے ہیں اب تو بعض دوست فون پر بھی نہیں ملتے۔ بہت سے ان کے دوست ڈیفنس سدھار گئے۔ ایک زمانے میں سبھی اہل قلم علامہ اقبال ٹاﺅن میں رہتے تھے اور صبح وشام ملاقات رہتی۔ عطاءالحق قاسمی تو ان کے ہمسائے میں رہائش پذیر تھے، کشور ناہید اور عطائ الحق قاسمی کی گھریلو ادبی محافل میں سبھی اہم اہلِ قلم شریک ہوتے۔
کشور ناہید کے بارے میں لکھا : علامہ اقبال ٹاﺅن میں ہم تقریباً پڑوس تھے جس کا فائدہ یہ تھا کہ وقت بے وقت گھر پر ملاقات ہو جاتی۔ کسی کام سے صبح سویرے گھر گیا تو کشور غسل خانے میں کپڑے دھورہی تھی، میں پاس کھڑا ہوگیا، باتیں بھی ہوتی رہیں اور کپڑے بھی د±ھلتے رہے۔ اتنے میں ا±س نے سبزو(بیٹا) کی نچڑتے پانی والی جین اٹھائی جین نچوڑنے میں اس کی مدد کرنے کا سوچا مگر پھر مددسے باز آیا۔ میں دیکھنا چاہتا تھا کہ خود اپنے وزن جیسی بوجھل جین کو وہ کیسے نچوڑتی ہے۔ اس نے دونوں ٹانگوں میں جین کو دباکر جو بل دیئے تو سارا پانی نچڑ گیا۔ گھر سے باہر مستعد اور تروتازہ کشور دیکھنے والے کبھی بھی اس کا اندازہ نہیں لگا سکتے کہ گھر کو صاف ستھرا خوبصورت اور آرام دہ بنائے رکھنے کے لیے وہ کتنا کام کرتی ہے۔
ڈاکٹر سلیم اختر پر خور اور خوش خوراک نہ تھے سو دعوتوں میں عموماً میری طرح ایک طرف سلاد یا سویٹ ڈش کھاتے دکھائی دیتے۔ ایک زمانے میں اے جی جوش اور عطاءالحق قاسمی کی پارٹیوں میں باقاعدگی سے شریک ہوتے۔ انہوں نے بھرپور زندگی گزاری بس آخری ایام میں وہ ادبی احباب کو بہت مِس کرتے تھے اپنے انٹرویو میں بھی کہا کہ زمانہ بہت تیز رفتار ہوگیا ہے۔ اور جو ادیب شاعر یا تخلیق کار گھر میں بیمار پڑ جائے وہ مزید اکیلا اور اداس ہو جاتا ہے اس لیے کہ وہ ان محفلوں کو مِس کرتا ہے جن کا کبھی وہ بہت عادی تھا۔
بتارہے تھے کہ ایک محفل میں منیر نیازی سے کہا :
”نیازی صاحب !آج تو آپ بہت اچھے لگ رہے ہیں۔
یہ سن کر انیس ناگی کو برا بھلا کہنا شروع کردیا۔
میں نے کہا : ”تعریف تو میں کررہا ہوں یہ انیس ناگی بیچ میں کہاں آگیا ؟“
کہنے لگے :”صبح ملا تو کہنے لگا، میں کمزور کمزور اور بیمار نظر آرہا ہوں۔“
میں نے ہنس کر کہا : نیازی صاحب !اصل میں وہ آپ کے حسن سے جلتا ہے۔
یہ سن کر خوش ہوئے اور بولے ! ایہہ گل توں ٹھیک کیتی اے “
ڈاکٹر سلیم اختر دوستوں کی فقرہ بازی پسند کرتے:اپنی کتاب میں مشفق خواجہ کی فقرہ بازی کے حوالے سے لکھا :
کراچی سے ایک طرار خاتون کا فون آیا :
”میں آپ سے ملنے کے لیے گھر آنا چاہتی ہوں۔“
مت آئےے“
کیوں؟
”میری بیوی کو اعتراض ہوگا“۔ یہ بات ہے تو میں اپنے خاوند کے ساتھ آجاتی ہوں۔
اِس پر مجھے اعتراض ہوگا۔“
سلیم اختر کہتے ہیں ایک مرتبہ دوستوں میں بحث ہورہی تھی کہ نئی صدی میں کیسے داخل ہوا جائے۔ تو میں نے برجستہ کہا : میں تو انہی پرانے جوتوں کے ساتھ نئی صدی میں داخل ہو جاﺅں گا۔
ایک بار کہنے لگے کہ :”کھانے پینے کے معاملے میں نِرا ”سادھو“ ہوں۔ میری کوئی خاص حِس ذائقہ نہیں، اچھا ب±را ، ٹھنڈا گرم باسی بدمزہ ہرطرح کا کھانا خاموشی سے کھالیتا ہوں۔ سعیدہ (بیگم) اگر کپڑوں کا دھیان نہ رکھتی تو میں شاید چاک گریباں نظر آتا، ڈاکٹرسلیم اختر اور انور سدید کے درمیان ادبی نوک جھونک بھی ادب کی تاریخ کا حصہ ہے۔ انور سدید کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیتے، میرے ایک سوال پر سلیم اختر نے کہا :
”میں ہمیشہ ہی سے حاسدین کے بغض وحسد کا شکار رہا ہوں، اب تو خیر عادی ہوچکا ہوں بلکہ دشنامی کالم میرے لیے (کھانے کے بعد) فروٹ کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں۔ اس سلسلے میں حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کا قول مدنظر رکھا کہ : وہ شخص بڑا بدقسمت ہے جس کا کوئی حاسد نہیں۔“
میں تو گالیوں کو شہرت کی زکات بلکہ صدقہ سمجھتا ہوں۔
ڈاکٹر سلیم اختر کی کتابیں تو بہت سی ہیں مگر جو شہرت ”اردوادب کی مختصر ترین تاریخ“ کو نصیب ہوئی وہ کسی اور کتاب کے حصے میں نہ آئی، سالانہ ادبی جائزے ، افسانے، نفسیاتی تنقید کیا کیا کچھ لکھا ان کے تلامذہ میں سینکڑوں ادب کے اساتذہ کے علاوہ کئی نامور اہل قلم بھی شامل ہیں۔
کہا کرتے تھے کہ مجھے ادیبوں کی اکثریت کی مانند کبھی گلہ نہیں رہا کہ میرے کاموں کو سراہا نہ گیا۔ مجھ پر اتنا لکھا گیا جتنا لکھا جانا چاہیے تھا جبکہ ان کے برعکس میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ مجھ میں اتنی صلاحیتیں نہ تھیں جتنی مجھے عزت ملی۔ میں اقبال کا شاہین تو نہیں مگر فخر ہے کہ میں گدھ بھی نہیں، اسی لیے کبھی بھی مردار خور نہیں رہا“۔
ڈاکٹر سلیم اختر کے بعد ان کے واحد محبوب ترین شاگرد ڈاکٹر طاہر تونسوی بہت زیادہ ”تنہا“ ہوگئے ہیں اگرچہ وہ ملتان میں خود بھی علیل رہتے ہیں مگر ٹیلیفون سے وہ ہمیشہ اپنے استاد اور دوست ڈاکٹر سلیم اختر سے رابطے میں رہے۔ ان کی نماز جنازہ میں ان کے کئی قریبی احباب نے شرکت کی۔ اب ان کی وفات پر کتنے ہی کالم لکھے جائیں گے۔ ادب میں یہی ہوتا ہے جیتے جی ہمارے پاس بیمار احباب کی مزاج پرسی کے لیے بھی وقت نہیں ہوتا مگر ان کے جاتے ہی ہم سب انہیں ایسے یاد کرتے ہیں کہ ہم ہی ان کے سب سے زیادہ قریب رہے۔ کاش دوست ان کی زندگی میں ہفتہ وار ہی ان کی خبرگیری کرتے تو شاید وہ اتنی جلدی الوداع نہ ہوتے۔ مگر ہمارے پاس بستر پر پڑے بیمار دوستوں کے لیے وقت نکالنا بھی دشوار ہوگیا ہے میں بھی انہی میں شامل ہوں۔ روز پروگرام بناتا ہوں افتخار مجاز کا پتہ کرنا ہے۔ ڈاکٹر انور سجاد کی عیادت کو جاتا ہے مگر ….
امیر جمع ہیں احباب دردِ دل کہہ لے
پھر التفاتِ دل دوستاں رہے نہ رہے
(بشکریہ: روزنامہ نئی بات)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفارورڈ بلاک جانچنے کا آسان طریقہ ۔۔نصرت جاوید
Next Article ٹھیکے، گھپلے، کھانچے اور Escalation Clause۔۔خالد مسعود خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026

ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی

اپریل 24, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.