Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر علی شاذف»ڈاکٹرعلی شاذف کا کالم:پھوٹ پھوٹ کررونے والے ”سیاسی کارکن“
ڈاکٹر علی شاذف

ڈاکٹرعلی شاذف کا کالم:پھوٹ پھوٹ کررونے والے ”سیاسی کارکن“

ایڈیٹراگست 23, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dr ali shazif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سیاسی قیدی کو ہر حال میں اپنا وقار قائم رکھنا چاہیے. محترمہ بینظیر بھٹو لکھتی ہیں کہ کچھ فوجی افسر ان کے پاس آ کر پھانسی کی سزا سے پیشتر ان کے والد پر توڑے گئے مصائب بیان کیا کرتے تھے. اس پر وہ فوجی اشرافیہ سے کہتی تھیں کہ جاؤ اور ضیاءالحق کو جا کر بتا دو کہ وہ کسی صورت میں بھی بینظیر بھٹو کو نہیں توڑ سکتا. میں نے پیپلز پارٹی کے کسی کارکن کو کبھی قید و بند کی تکالیف پر روتے ہوئے نہیں دیکھا. شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ اس وقت سوشل میڈیا موجود نہیں تھا. لیکن اگر ایسا ہوا ہوتا تو فوجی حکومتیں اسے منظرعام پر ضرور لاتیں. جہانگیر بدر کو پہلا کوڑا پڑا تو وہ بلبلا اٹھے. اس پر مائیک ان کے منہ کے قریب لا کر دوسرا کوڑا مارا گیا تاکہ لوگ ان کی چیخ و پکار سن کر خوفزدہ ہو جائیں. لیکن توقعات کے برعکس جہانگیر بدر ہر کوڑے کے ساتھ جیے بھٹو کا نعرہ لگانے لگے. اسی طرح پیپلز پارٹی کے بہت سے کارکنان جیے بھٹو کا نعرہ لگا کر تختہ دار پر جھولتے رہے.
دیدنی ہو گا وہ منظر آنے والے وقت کا
لوگ مقتل کی طرف جب رقص کرتے جائیں گے
یہ دیدنی مناظر ہم ضیاءالحق کی آمریت کے دوران دیکھ چکے ہیں.
مسلم لیگ ن کے رہنما کہتے ہیں کہ انہوں نے جمہوریت کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں. لیکن تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی نواز شریف پر برا وقت آیا وہ مقتدر حلقوں سے سازباز کر کے بیرون ملک فرار ہو گئے. دوران قید نوازشریف ہمیشہ روتے دھوتے، غمزدہ، بیمار اور نفسیاتی شکست و ریخت کا شکار دکھائی دیے. یہ بات مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے لیے ہمیشہ باعث شرمندگی رہے گی. میاں نوازشریف کے برعکس ان کی جماعت کے کچھ رہنماؤں اور کارکنوں نے پروقار انداز میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی ہیں.
دور حاضر میں مقتدرہ کے سامنے اگر کوئی جماعت مزاحمت کرتی اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیے کو لے کر چلتی ہوئی نظر آتی ہے تو وہ پاکستان تحریک انصاف ہے. لیکن یہ مزاحمت واضح طور پر ایک جعلی اور کھوکھلی مزاحمت ہے. حال ہی میں ہم نے دیکھا کہ تحریک انصاف کے ایک رہنما دو دن کی قید کے بعد ہی ٹوٹ گئے. وہ اپنی مصیبتوں پر واویلا کرتے اور پھوٹ پھوٹ کر روتے دکھائی دیے. یہ کسی بھی صورت ایک پروقار سیاسی رویہ نہیں ہے. پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کا ایک انٹرویو بہت مشہور ہے جس میں وہ بیان کرتے ہیں کہ کیسے پولیس کے چھاپے پر وہ دس فٹ کی دیوار پھلانگ کر فرار ہو گئے. نہ صرف یہ بلکہ انٹرویو میں انہوں نے اپنے اس عمل کو اپنے لیے باعث فخر قرار دیا اور کہا کہ کوئی اور سیاسی رہنما ان کی عمر میں ایسا نہیں کر سکتا تھا.
دور حاضر میں ظلم اور جبر کے خلاف حوصلے اور استقامت کے ساتھ ڈٹ جانے والے ایک شخص علی وزیر ہیں. انہوں نے ہمیشہ ہر تکلیف کا مقابلہ پروقار طریقے سے کیا ہے. اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ آدرشوں کی سیاست کرتے ہیں. ان کی سیاست مزاحمتی، پختہ، مسلسل اور مستقل مزاج ہے.
مظلوم بلوچ، پختون اور سندھی قوموں کے افراد آئے روز لاپتا کر دیے جاتے ہیں. ان میں سیاسی ہی نہیں بلکہ غیرسیاسی لوگ بھی شامل ہوتے ہیں. ان کی رہائی پر ہمیں ان سے اطلاعات ملتی رہتی ہیں کہ دوران قید ان پر ڈھائے گئے مظالم کی نوعیت کیا ہوتی ہے. ان میں سے اکثر افراد کے ساتھ وہی غیرانسانی سلوک کیا جاتا ہے جس کا ذکر عمران خان نے حال ہی میں اپنی تقاریر میں کیا. عمران خان کے بیانات کا یہ فائدہ ضرور ہوا ہے کہ لوگوں کو اب ان رازوں کا پتا چل گیا ہے. شہباز گل کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کے انکشافات کے بعد وہ اگر غیرت مند ہیں تو کبھی اس ملک میں دوبارہ سر اٹھا کر نہیں چل سکیں گے. ہم سمجھتے ہیں کہ وہ سر اٹھا کر نہیں چل سکیں گے لیکن اس کی وجہ ان پر توڑے گئے مظالم نہیں بلکہ ان کا وہ ردعمل ہے جو انہوں نے ان مظالم پر عوام کے سامنے دیا ہے. سچ یہ ہے کہ انہوں نے پاکستان میں پروقار مزاحمتی اینٹی اسٹیبلشمنٹ سیاست کا منہ کالا کر دیا ہے.

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپولیس کا پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کےکمرے پر چھاپہ، اسلحہ اور سیٹلائٹ فون برآمد
Next Article توہین عدالت کیس : عمران خان 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 24, 2026

بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک

اپریل 23, 2026

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.