Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»ڈاکٹر حریم طارق کی ڈائری : پرندوں سے الرجی اور ایک مسیحا کی کہانی
اختصاریئے

ڈاکٹر حریم طارق کی ڈائری : پرندوں سے الرجی اور ایک مسیحا کی کہانی

ایڈیٹردسمبر 16, 202329 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
birds in cage
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سب سے زیادہ ہنسنے والے اکثر بہت زيادہ غموں کو سینے میں دفناۓ بیٹھے ہوتے ہیں۔۔۔ڈھیروں باتوں اور کہانیوں کی آوازوں میں اپنی روحوں کی آہ و فغاں کو دباتے ہیں۔۔ سانس رکتا ہے دل ٹوٹا جاتا ہے پھر بھی کام چلاۓ جاتے ہیں۔۔۔۔
ہمارے وارڈ کے ایک مہربان صفت ڈاکٹر ہیں جو خود کو بہت سیدھا سادہ اور کام کے متعلق ہر فکر سے آزاد ہونے کا اظہار کرتے نظر آتے تھے۔۔۔مگر ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو جانا کہ یہ تو بس خوبیاں چھپانے کا بہانہ تھا۔۔۔گوہر نایاب کو کتنا ہی چھپا لیں اس کی صفات روز روشن کی طرح مظہر ہوتی ہیں۔۔۔ہمیں بھی واسطہ پڑنے پر معلوم ہوا کہ جہاں باقیوں کی ہمت ختم ہوتی ہے ڈاکٹر صاحب کی مریضوں سے ہمدردی اور ایمان داری شروع ہوتی ہے۔۔۔کام زیادہ ہو جاۓ یا کوئی فضول بات سنا جاۓ ہنس کر ٹال دیتے ہیں لیکن مریض کے ساتھ زیادتی ہوئی ہو تو اس کے ساتھ والوں کو بھی ڈانٹ دیتے ہیں۔۔۔دائمی مرض کا شکار ہونے والے افراد اکثر سب سے ناراض ہوتے ہیں اور پھر موذی چيزوں کے استعمال سے پرہیز پر بھی آمادہ نہیں ہوتے۔۔۔ڈاکٹر صاحب پیار سے ، اردو میں، سرائيکی میں ،امثال سے سمجھاتے ہیں اگر کوئی نہ مانے تو پھر کسی اور ڈاکٹر کے ذمے لگاتے ہیں۔۔۔۔ڈاکٹر صاحب کی عادت ہے کہ ان کو دن رات کے کسی حصے میں اپنے ذاتی یا وارڈ کے کسی مریض کے لیے تنگ کرو برا نہیں مانتے اور حتی الامکان مدد کرتے ہیں۔۔۔چونکہ قابل ہیں تو ان کے مشورے ہم جونئيرز کے لیے تو سند سے کم نہیں ہوتے اس لیے وہ جسے بھی کہیں وہ ان کے کام آنے کو انکار نہیں کر سکتا۔۔۔۔حال ہی میں ڈاکٹر صاحب نے میٹرک کی ایک طالبہ کو شدید علیل حالت میں داخل کیا۔۔۔بچی پندرہ برس کی عمر کے برعکس آٹھ دس سالہ بچی کی جسامت رکھتی ہے۔۔۔کمزور بدن پر تیکھے نقوش اور بڑی بڑی نمایاں آنکھیں۔۔۔ہاتھوں اور پاوں کی انگلیاں سانس کی طویل علالت کی چغلی کھاتی ہیں۔۔۔بچی عرصہ دراز سے سانس پھولنے کی شکایت کا شکار تھی لیکن اپنی صحت سے لاپرواہی مریضہ کو اس حالت تک لے آئی کہ اس کی رنگت نیلی پڑگئی اور اس کے خون میں آکسیجن کی مقدار خطرناک حد تک گر گئی تھی۔۔۔بچی نے طوطے پال رکھے ہیں اور سکول سے گھر آکر اس کا زیادہ وقت طوطوں کے درمیان گزرتا ہے۔۔۔بچی کے علاج اور بیماری کی تشخيص کے عمل سے معلوم ہوا کہ بچی کو سانس کی ایسی بیماری ہے جو پرندوں بالخصوص کبوتر اور طوطے سے الرجی ہونے کی صورت میں لاحق ہوتی ہے۔۔۔
ہمارے ڈاکٹر صاحب جو شاذونادر غصہ کرتے ہیں بچی کے حال سے اس قدر پریشان اور مستقبل کے لیے متفکر ہیں کہ بچی کے والدین سے بھی ان کے لاپرواہی پر ناراض ہوۓ۔۔خود بھی صبح و شام مریضہ کو سمجھا رہے ہیں اور ہم سے بھی کہتے رہتے ہیں کہ اپنی اپنی ڈيوٹی میں اس کو سمجھائيں۔۔۔۔آج کی ڈائری ڈاکٹر صاحب کے نام ۔۔۔شاید کوئی سمجھ پاۓ ہم ڈاکٹروں کا پیغام کہ سانس کی الرجی اور دمے کا بہترین علاج الرجی والی چيزوں سے دوری ہے پھر بے شک وہ کتنا ہی اہم ہو یا غیر ضروری ہو۔۔۔۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

الرجی حریم طارق
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
Next Article لاہور ہائیکورٹ نے بیک جنبش قلم انتخابی عمل کو ڈی ریل کردیا: سپریم کورٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.